این آر سی بی کی تازہ اعداد وشمار جس کو حکومت کی جانب سے آج راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا ہے کے مطابق سال 2015میں 81,000سے زائد مسلمان ملک کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔
مختلف جیلوں میں محروس بے قصور مسلمانو ں کی تفصیلات کے متعلق جب ان پوچھا گیا ‘ تب مرکزی مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج گنگا رام احیر نے جواب
دیا کہ ‘ ’’ صرف مجرم ‘ زیرتحول ‘ پکڑے گئے جیل میں قید ہیں‘‘۔دی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد وشمار بتاتے ہیں
کہ 81,306مسلمان سال 2015کے ختم تک جیل میں قید کئے گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے مسلمانوں کی ’’ ہراسانی ‘‘ کے متعلق خدشات کے جواب میں‘ انہوں نے کہاکہ ’’ ہراسانی ‘‘ کا سوا ہی پیدا نہیں ہوتا۔