ماسکو۔ بین الاقوامی فیشن کے ایک حالیہ مقابلہ میں چیچن صدر رمضان قادروف کی صاحبزادی عائشہ قادروف نے عالمی فیشن ایوارڈ اپنے نام لرلیا۔
اطلاعات کے مطابق عائشہ قادروف نے یہ ایوارڈ روس کی راجدھانی ماسکو میں حال ہی میں منعقدہ فیشن نیو ائیر ایوارڈ2015نامی تقریب کے دوران حاصل کیاہے۔
روس میں گذشتہ اکتوبر کے دوران بین الاقوامی مرسڈیز بینز کمپنی کی جانب سے ایک ہفتہ تک فیشن مقابلہ منعقد کیاگیاتھا۔ اس فیشن شو میں47مختلف مواقع پر استعمال ہونے والے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی گئی تھی۔
ان میں باحجاب خواتین کی مناسبت سے حجاب ملبوستات کی نمائش چیچن صدر کی 18سالہ صاحبزادی عائشہ قادروف نے کی ۔ واضح رہے کہ عائشہ اپنی والد کے نوسال قبل قائم کردہ فردوس ملبوسات فیشن مرکز کی چیرپرسن ہیں۔ اس مرکز میں مہذیب خواتین کے لئے مختلف ڈیزائن کے پہناؤے پیش کئے جاتے ہیں