اداکار پرکاش راج’’ مودی مجھ سے بڑے کلاکار ہیں‘‘

بنگلور۔ مختلف لسانی فلموں میں ویلن کا کردار ادا کرنے والے اداکار پرکاش راج نے اتوار کے روزوزیراعظم نریندر مودی کو بھی اداکار قراردیا۔دکن کرانیکل کی خبر کے مطابق پرکاش راج نے گوری لنکیش کے قتل پرجشن کے بعد بھی وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی کو حذف تنقید بناتے ہوئے ان کی یہ خاموشی کسی اداکار سے کم نہیں ہے جو اپنے حامیوں کو خوشی کے لئے خاموشی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ان کے حامیوں پر مسٹر مودی کی خاموشی اور یہ اقدام ثابت کرتا ہے ’’ وہ مجھ سے بڑے اداکار بننے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔ پرکاش راج نے دائیں بازو سے وابستہ ڈیموکرٹیک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کے 11ویں اجلاس میں افتتاحی خطاب کے دوران میں کہاکہ’’گوری کو قتل کرنے والے پکڑے جائیں گے یا نہیں مگر اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے اس قتل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے سوشیل میڈیا پر جشن منایاہے۔

ہم سب جانتے ہیں وہ کون ہیں‘ ان کے نظریات کیاہیں۔ ان میں کئی لوگ اس بے رحمی سے قتل پر جشن مناتا ہے مگر کوئی اور نہیں بلکہ مسٹر مودی بذات خود ان میں ایک جو فالو کرتے ہیں۔یہ وہ چیز ہے جو سب سے زیادہ مجھکو فکر مند کررہی ہے‘ ہمارے ملک کس طرف جارہا ہے؟‘‘۔انہوں نے برہمی کے عالم میں پوچھا’’ میں وزیراعظم کی خاموشی سے پریشان ہوں۔ وہ ان کے کچھ حامیوں کی جانب سے کی گئی بزدلانہ حرکت کو منظوری دینے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اگر مسٹر مودی اسی طرح خاموش رہیں گے تو میں انہیں اپنے پانچ قومی ایوارڈ واپس کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرونگا۔گوری لنکیش صحافی جہدکا ستمبر5کو بنگلورومیں ان کی رہائش گاہ کے سامنے دونامعلوم حملہ آوروں نے قتل کردیاتھا۔