ٖپرنب مکرجی کی آر ایس ایس ہیڈکورٹر پر حاضری کی وجہ سے بھارت رتن ایوارڈ دیا گیا : ۔ جنتا دل لیڈر دانش علی کی حکومت پر تنقید 

نئی دہلی :جنتا دل سیکولر کے جنرل سکریٹری دانش علی نے پرنب مکرجی کو بھارت رتن ایوارڈ دینے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ جنتا دل ( سیکولر ) کے جنرل سکریٹری دانش علی نے کہا کہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو آ ر ایس ایس کے ہیڈکوراٹر واقع ناگپورمیں پر جانے کی وجہ سے انہیں بھارت رتن ایوارڈ نوازا گیا ۔

دانش علی نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ اڑیسہ آنجہانی بیجو پٹنائک او ربہوجن سماج وادی کے بانی آنجہانی کنشی رام او رمکرجی سے زیادہ اس ایوراڈ کے حقدار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بد قسمتی ہے کہ پرنب مکرجی سے زیادہ کانشی رام بھارت رتن کے حق دار ہیں ۔ مسٹر علی نے کہا کہ مکرجی کو اس لئے یہ ایوارڈ نامزد کیاگیا ہے کہ انہوں نے آرایس ایس کے صدردفتر واقع ناگپور میں حاضری دی تھی ۔ مسٹر دانش علی نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سدا گنگا سیر شیو کمار سوامی جو ایک سو گیارہ سال کی عمر میں پچھلے دنوں ہی گذر گئے تھے وہ اس ایوارڈ کے زیادہ حقدار ہیں ۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سیر سوامی کونظر انداز کرتی ہیں۔

دانش علی نے کہا کہ اگر بھارت رتن ایوارڈ کسی کو دینا ہی تھا تو سوامی شیو کمار سیر کو دینا چاہئے تھا جنہوں نے نانا جی دیشمکھ سے بھی زیادہ عوامی خدمات کی ہیں ۔ یہ اس لئے کہ ان سوامی جی کی اور بی جے پی کے خیالات بالکل مختلف ہیں ۔ واضح رہے کہ ملک کا سب سے باوقار ایوارڈ بھارت رتن سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، بی جے پی سینئر لیڈر ناناجی دیشمکھ اور گلوکار بھوپن ہزاریکا کو عطا کیاگیا ۔