جنگی جرائم کے مجرموں کے محافظین ناقابل معافی : شیخ حسینہ

ڈھاکہ: بنیاد پرست گروپس جیسے جماعت اسلامی کے خلاف اپنا موقف سخت کرتے ہوئے وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ انتباہ دیا ہے کہ جو لوگ پاکستانی فوج کے حامی تھے اور جنگی مجرموں کی بازآبادکاری کے1971کی نجات کی جدوجہد میں ملک میں مقیم تھے ان پر مقدمہ چلائے جائے گا۔

ان لوگوں نے آزادی کا پرچم دوسروں کے حوالے کیاتھا۔ان کے جرائم مساو ی ذمہ دار ہیں۔ان مجرمین کو تحفظ فراہم کرنے والے افراد کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔

اب وقت آگیا ہے جنگی جرائم کے مرتکب افرادکی بازآبادکاری کے ذمہ داروں کو بھی مجرم تصور کیا جائے اور ان پر بھی بنگلہ دیش میں مقدمہ چلایا جائے اور انہیں بھی سزا دی جائے ۔سازشوں کی کوئی حکمت عملی بھی انہیں بچا نہیں سکتی۔

انصاف او رصداقت کے راستے پر انصاف ہمیشہ غالب آتا ہے۔ جرمنی میں بھی دوسری جنگ عظیم کے جنگی جرائم کے مرتکبین کے خلاف مقدمہ چلائے گئے اور انہیں سزا ئیں بھی دی گئی۔

شیخ حسینہ نے کہاکہ البدر‘ الشمس اور رضاکاروں نے پاکستانی افواج کی سڑکوں پر تائید کی تھی۔ یہ سب انتہائی ہولناک ‘ اذیت رسانی کے بھی ذمہ دار ہیں۔ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی آزادی کی مخالف ہیں۔