جامعہ الومنائی کا اقلیتی کردار پر بتادلہ خیال 

نئی دہلی : ملک بھر میں مختلف شعبوں سے وابستہ جامعہ الومنائی کی ایک خصوصی تقریب جنوبی دہلی علاقہ چھتر پور واقع فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں سیاست داں ، تعلیمی شعبہ سے تعلق رکھنے والے شخصیات ، نامور کمپنیوں میں ملازمت کررہے افراد اور بزنس مین سمیت خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر جہاں جامعہ کے اقلیتی کردار سمیت دیگر کئی مسائل پر گفتگو کی گئی ساتھ ہی شعر و شاعری کادور بھی چلا ۔اس تقریب کا انعقاد جامعہ الومنائی نوشاد کھتری کی جانب سے کیاگیا تھا ۔

الومنائی اقلیتی کردار کے متعلق قانونی نقطہ نظر سے کچھ نکات نکالے گئے ۔جاوید علی خان ، کنور دانش علی او رکمال اختر کیساتھ دیگر الومنائی نے بھی اقلیتی کردار پر بات رکھی ۔ اس موقع پر کمال اختر نے کہا کہ جامعہ کے اقلیتی کردار کو سیاسی مسئلہ بنائے جانے کی کوشش پر افسوس کا اظہار کیا ۔

کمال اختر نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے جامعہ انتظامیہ صحیح سے کام نہیں کرپارہی ہے تو اقلیتی کردار کی لڑائی کیلئے ملک کے ناموروکلاء کی خدمات حاصل کریں ۔