بھروسہ کرنے کا نتیجہ۔ ایک شخص کے ساتھ مارپیٹ اور بائیک نظر آتش

مظفر نگر ۔ اپنی ساتھی کا کے گھر میں انتظار کررہے اقلیتی طبقے کے ایک نوجوان کے ساتھ اس کی ساتھی کے گھر والوں ‘ پڑوسیوں اور دائیں بازو تنظیموں کے کچھ شرپسندوں گھر میں بری طرح مارپیٹ کا واقعہ پیش آیامذکورہ افراد نے گھر میں گھس پر مارپیٹ انجام دی اور اس کے بعد موٹر سیکل بھی نذر آتش کردی۔

واقع سے خوفزدہ 22سالہ کا اسپتال میں علاج کیاجارہا ہے اور اس کے گھر والی کسی سے بات کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق زخمی نوجوان عاقب قاضی مظفرنگر شہرکی ایک موبائل فون شاپ میں کام کررتا ہے۔ وہ اس دوکان میں کام کرنے والی ایک مقامی لڑکی جس کا دوسرے مذہب سے تعلق ہے کا اچھا دوست بھی ہے۔

جمعہ کی صبح جب عاقب لڑکی کے گھر کو پہنچا تاکہ اس کو ساتھ لیکر دوکان جائے‘ لڑکی کے گھر والوں نے اس کو انتظار کرنے کو کہا۔مظفر نگر ایس پی (سٹی) او ویر سنگھ نے ٹی او ائی سے کو بتایا ہے کہ’’اب تک دو ملزمین کی گرفتاری عمل میں ائی ہے۔

موقع پر پولیس ٹیم وقت پر پہنچی اور نوجوان کو بچالیاگیا۔ دیگر ملزمین بھی بہت جلد گرفتار کرلئے جائیں گے‘‘۔

ائی پی سی کے دفعہ147اور149کے علاوہ جنسی استحصال کا ایک مقدمہ354اے کے تحت ایک ایف ائی آر درجنوں لوگوں کے خلاف درج کی گئی ہے