انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کو سیاست سے دور رکھا جائے : اشتیاق ایوبی ، صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن ، پرچہ نامزدگی کی آج آخری دن : 

نئی دہلی : انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر نہ صرف قو م کی امانت ہے بلکہ قوم و ملت کے جاں نثاروں کی مخیرانہ خدمات و جاں نثار کے سبب تعمیر شدہ یہ عمارت او رمرکز چند عظیم نشانیوں میں سے ایک عظیم نشانی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عالمی صوفی مشن کے سربراہ شاہ شتیاق ایوبی ایڈوکیٹ نے کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سابق آئی اے ایس محمد نسیم خان یوسف زئی مرحوم ، انور علی بیگ و دیگر افراد بالخصوص انڈیا اسلامک سنٹر کے موجودہ صدر سراج قریشی کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ انتخابات کا منعقد ہونا تمام تر مراکز اور اداروں کی فلاح و ترقی کے تعلق سے یہ ایک آئینی او رجمہوری طریقہ کار ہے ۔جس سے قوم و ملت کے مصلح او رمخلص نمائندہ شخصیتوں کاانتخاب کرکے مراکز و اداروں کے تحفظ کے مد نظر اسے محفوظ او رایماندار قیادت کے حوالہ کیا جاتا ہے ۔ لیکن اس جمہوری طریقہ کار کا سہارا لے کر اگر کچھ غلط عناصر یاسیاسی بازی گر کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ادارہ تباہی کے دہا نے پر پہنچ جائے گا۔لہذا کوشش کی جائے کہ سیاسی بازیگروں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا جائے ۔

اسی دوران انڈا اسلامک کلچرل سنٹر کے پانچ سالہ مدت کیلئے ہونے جارہے ہیں ۔ آج بروز جمعرات پرچہ نامزدگی کا آخری دن ہے ۔ موجودہ صدر سراج الدین قریشی بھی اپنا پرچہ نامزدگی بھی داخل کریں گے ۔ سابق مرکزی وزیر محمد عارف خان نے بھی اپنا پرچہ نامزد داخل کر چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کانگریس کے دور اقتدار میں تعمیر کیا گیا تھا ۔ اس سنٹر کے تحت تعلیمی ، تربیتی ، ثقافتی اور سماجی سرگرمیاں چلائی جاتی ہیں۔۔