انٹرنیشنل ائیر پورٹ کنگ خالد ‘ ریاض کے قریب سعودی عربیہ نے یلسٹک میزائیل کو بنایاناکام۔ ویڈیو

ریاض۔یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزائیل کو سعودی عربیہ نے درالحکومت ریاض کے قریب ناکام بنادیا۔سعودی کی سیول اتھاریٹی نے ٹوئٹر کے ذریعہ اس بات کی تصدیق کی ہے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب میں میزائل کو مارگرایا ہے۔

انتظامیہ نے اپنے سلسلہ وار دو ٹوئٹس میں کہاہے کہ سعودی ہوائی دفاع محکمہ نے ریاض کی جانب سے آنے والے بیلسٹک میزائلوں مارگرایا‘ کوئی جانی او رمالی نقصان نہیں ہو ا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=iKezL521mEI

ریاض ائیر پورٹ نے بھی فوری ٹوئٹ کیا۔اپنے ٹوئٹ میں ائیر پورٹ نے لکھا کہ ’’ ریاض کے انٹرنیشنل کنگ خالد ائیرپورٹ کے مسافرین کو بتایا جاتا ہے کہ حالت معمول پر ہیں اور ‘ ہوائی جہازوں کی اڑانیں مقرر وقت پر ہونگی‘‘۔

بیلسٹک میزائل داغنے کی ذمہ داری یمن کے حودثی گروپ نے قبول کی ہے۔المسیرہ ٹی وی نٹ جس کو حودثی باغی چلاتے ہیں نے سوشیل میڈیا اکاونٹ پر حملے کا بھی دعوی کیاہے۔

خبروں کے مطابق ’’برہان 2ایچ‘‘ مزائیل کا حملے میں استعمال کیاگیا تھا