انوپم نے نصیر سے پوچھا کتنی آزادی چاہئے۔ ملک کے حالات کو لے کر دئے گئے بیان پر ردعمل۔

نصیر الدین شاہ نے ملک کے ماحول کو لے کر دئے گئے بیان پر انوپم کھیر نے طنز بھرے انداز میں پوچھا کہ آخر اور کتنی آزاد چاہئے؟۔ کھیر نے کہاکہ ملک میں اتنی آزادی ہے کہ فوج کے ساتھ توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیاجاسکتا ہے۔ ائیرچیف کی برائی کی جاسکتی ہے ۔

فوج پر پتھر اؤ کیاجاسکتا ہے ۔نصیر الدین شاہ او رانوپم کھیر کافی اچھے دوست مانے جاتے ہیں۔مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اتوار کو کہا کہ ملک کے ملک کے ڈی این اے میں اتفاق ہونے کی وجہہ سے نصیر الدین کے بچوں کوڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

ملک دستور کی بنیاد پر آگے بڑھ رہا ہے۔ ایک جمہوری ملک میں کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

بی جے پی کے ایک او رلیڈر اور پارٹی ترجمان شہنواز حسین نے سونی پت میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نصیر الدین شاہ کے نصیحت دی ڈالی۔

شہنواز نے کہاکہ نصیر الدین شاہ کو ہندوستان نے بنایا ہے او ران کے بچوں کا مستقبل بھی ہندوستان ہی ہوگا۔شاہ ایسی باتیں نہ کریں جس سے ملک کی توہین ہو۔