VIVIFI انڈیا فینانس پرائیوٹ لمٹیڈ قرضوں کی فراہمی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : VIVIFI انڈیا فینانس پرائیوٹ لمٹیڈ ایک غیر بینکی مالیاتی ادارہ ہے جو چھوٹے قرض داروں کی مالی ضروریات کو بہت ہی قلیل مدت اور تیزی سے پورا کرتا ہے ۔ اس مقصد سے کمپنی نے اگست 2017 میں ایک ویب سائٹ flexsalary.com کا آغاز کیا ہے جس کے بعد ماہانہ درخواست گذاروں کی تعداد تقریبا 25 ہزار تک جا پہنچی ہے اور تقریبا تین لاکھ استفادہ کنندگان اس ویب سائٹ سے رجوع ہوئے ہیں ۔ Flexsalary ہندوستان کا وہ واحد ادارہ ہے جو ایسے ضرورت مند افراد کی مدد کرتا ہے جن کو قرض کی ضرورت ہو لیکن وہ کئی شرائط کو پورا کرنے کے اہل نہ ہو ۔کیوں کہ ہندوستان کے بڑے شہر اور ٹاونس میں قرض کا حصول ایک دشوار گذار مرحلہ سے کم نہیں ہے ۔ اس ویب سائٹ پر ابھی تک پندرہ ریاستوں بشمول جموں و کشمیر کے کئی افراد کی درخواستیں وصول ہوچکی ہیں ۔۔