انتقال

حیدرآباد ۔ 23 جون (راست) جناب خواجہ محمد غوث عرف خواجہ پاشاہ مرحوم نبیرہ جمو جراح مؤظف ملازم آئی جی منٹ کمپونڈ کی اہلیہ محترمہ عالیہ بیگم کا بعمر 80 سال 26 رمضان المبارک جمعرات کو 8 بجے شب طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سوکھی میر کمان میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت رحمت اللہ شاہ قادری کے قبرستان واقع بیدواڑی بیگم بازار میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 29 رمضان 5 بجے شام مسجد کمان سوکھی میر دودھ باؤلی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 4 بیٹے 4 بیٹیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866799908 یا 9640143663 پر ربط کریں۔