UPSC EXAMS – 2016 یونین پبلک سروس کمیشن

ایم اے حمید

UPSC یونین پبلک سروس کمیشن جو قومی سطح پر سال بھر مختلف مسابقتی امتحانات منعقد کرتا ہے سال 2016 کے امتحانات کا کیلنڈر جاری کردیا ہے جس میں 3 جنوری 2016 کے ہونے والے امتحانات سے 17 ڈسمبر 2016 تک کے امتحانات کی تواریخ کا مکمل شیڈول نوٹیفیکشن کی اجرائی ، فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ اور امتحان کی تواریخ کو جاری کردیا گیا ہے ذیل میں اس کی تفصیلات شائع کی جارہی ہیں ۔UPSC کے RT امتحان کی تاریخ 10 جنوری 2016 رکھی گئی ہے یہ امتحان ایک دن رہے گا ۔ SCRA امتحان کا اعلامیہ 3 اکٹوبر 2015 جاری ہوا تھا اس کے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 30 اکٹوبر ہے امتحان 10 جنوری 2016 ء کو رکھا گیا ہے ۔ CDS کمبیائیڈ ڈیفنس سروس کا امتحان 7 نومبر 2015 کو جاری ہوا اس کے فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 4 ڈسمبر رکھی گئی ہے اور امتحان 14 جنوری 2016 کو رکھا گیا ۔

N.D.A/NA نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کے سال میں دو امتحانات
N.D.A اور NA نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی اور ناول اکیڈیمی کے امتحانات سال میں دو دفعہ ہوتے ہیں سال 2016 کا پہلا امتحان 17 اپریل 2016 کو ہوگا ۔ اس کا اعلامیہ 2 جنوری 2016 ء کو جاری ہوگا اور فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 29 جنوری 2016 رکھی گئی ہے ۔NDA اور NA کا دوسرا امتحان 18 ستمبر 2016 کو رکھا گیا ہے اس کا اعلامیہ 18 جون 2016 ء کو جاری ہوگا اور فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 جولائی 2016 رکھی گئی ہے ۔ اس طرح ڈیفنس اکیڈیمی اور ناول اکیڈیمی کے امتحانات کیلئے انٹرمیڈیٹ کامیاب (10+2) اہل ہیں ۔ ان دونوں امتحانات کے شیڈول میں تعلیمی قابلیت اور شرائط کو ملاحظہ کریں ۔

CISF سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی
فورسس امتحانات
CISF کا امتحان AC اور LDCE برائے سال 2016 کا اعلامیہ 12 ڈسمبر کو شائع ہوگا ۔ اس کے فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 8 جنوری ہے اور امتحان 13 مارچ 2016 کو رکھا گیا ہے اس کے علاوہ  UPSC اپنے محکمہ جاتی مسابقتی امتحانات میں ایک ایک تاریخ محفوظ رکھا ہے چنانچہ اس لئے 4  رکھی گئی ہے ۔ تواریخ ، محفوظ رکھی گئی ۔
IES/ISS امتحان
IES انڈین اکنامک سروسس اور انڈین اسٹاٹکینیکل سروس ISS کیلئے UPSC کا اعلامیہ 6 فبروری 2016 ء کو جاری ہوگا ۔ اس کے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 4 مارچ 2016 کو رکھی گئی ہے اور امتحان 13 مئی کو رکھا گیا جو تین دن تک جاری رہے گا ۔
انجینئرنگ سروسس امتحان IES
انجینئرنگ سروسس امتحان 2016 کا اعلامیہ 27 فبروری 2016 کو جاری ہوگا ۔ اس کے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 25 مارچ اور امتحان 13 مئی 2016  سے رکھا گیا ہے جو تین دن جاری رہے گا ۔ اس کیلئے انجینئرنگ ڈگری ہولڈرس بھی ہوتے ہیں ۔
CMS EXAM کمبیائیڈ میڈیکل سروسس
کمبیائیڈ میڈیکل سروسس امتحان کا اعلامیہ 5 مارچ 2016 کو جاری ہوگا اور اس کے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ یکم اپریل 2016 رکھی گئی ہے اور امتحان کی تاریخ 12 جون 2016 ہے جو دن ایک ہی دن رہے گا۔

IAS/IPS کا امتحان
CSP-Civil Services Prelim
UPSC کے تحت ملک کا سب سے اعلی ترین اور اہم ترین سنٹرل سروسس IAS/IPS IFS کیلئے تین مرحلے کے امتحانات ہوتے ہیں اس میں پہلے مرحلہ کا امتحان CSP Civil Services Prelim ہے اس کا سال 2016 کا امتحان 17 اگسٹ کو رکھا گیا ہے ۔ اس کا اعلامیہ 23 اپریل 2016 کو جاری ہوگا اور فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 20 مئی رکھی گئی ہے ۔ IFS انڈین فارسٹ سروسس کیلئے پریلمنری امتحان CSP میں شامل کردیا گیا ہے اس کیلئے بھی یہی امتحان ہے اور تواریخ بھی یہی ہے اس کے بعد دوسرے مرحلے کا Main امتحان ہوتا ہے جو CSP میں کامیاب امیدواروں کے Short List کرتے ہوئے 3 ڈسمبر 2016 کو رکھا گیا ہے ۔
عام گریجویٹ یا پروفیشنل گریجویٹ اہل
IAS/IPS کے ان امتحانات کیلئے تعلیمی قابلیت / اہلیت کسی بھی مضمون کے عام گریجویٹ ڈگری ہولڈرس یا پروفیشنل گریجویٹ امیدوار اہل ہیں اس کیلئے جنرل اسٹڈیز کا پرچہ اور دوسرا پرچہ CSAT  Civil Services Aptitude Test ہوتا ہے جو اب ڈگری سال آخر میں ہے وہ ابھی سے اس کی تیاری کریں تیسرا اور آخری مرحلہ انٹرویو رہے گا ۔  اس کے بعد میں اعلان کیا جائے گا ۔
( باقی آئندہ ۔ سلسلہ جاری )