TSPSC GROUP – II Exam گروپ II مسابقتی امتحان

TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن نے جہاں دو ماہ کے عرصے کے بعد تین اعلامیہ نوٹیفکیشن نمبر 17/2015 ، 18 اور 19 جاری کئے وہیں پر گروپ II زمرہ کے گزیٹیڈ اگزیکٹیو پوسٹ کے 439 جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا اور گروپ II کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ جس کا آغاز 31 ڈسمبر 2015 سے ہوچکا اور آخری تاریخ 9 فبروری 2016 مقرر کی گئی ہے اور امتحان کی تاریخ 24 اپریل 2016 اور 25 اپریل 2016 ء کو رکھی گئی ہے امتحان آبجیکیو ٹائپ نوعیت کے OMR جوابی شیٹ پر مبنی ہوگا ۔
گروپ II زمرہ کی جائیدادیں

جائیدادیں
اس طرح گروپ II زمرہ کے جملہ 439 جائیدادوں پر تقررات کیلئے OTSPSC امتحان رہے گا ۔ ان جائیدادوں کی محکمہ واری اور مختلف زمرہ جات کی تفصیلات کو TSPSC کے نوٹیفیکشن نمبر 20/2015 مورخ 30 ڈسمبر 2015ء کے Annenure میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
تعلیمی قابلیت ، عمر ، اہلیت
گروپ II امتحان میں شرکت کیلئے کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے ڈگری کامیاب بی اے ، بی کام ، بی ایس سی یا اس کے مماثل ڈگری کورس یا پروفیشنل کورسز بی ای ، بی ٹیک ، بی فارمیسی یا دیگر پروفیشنل ڈگری کامیاب امیدوار جن کی عمر مذکورہ جدول کے مطابق ہوگی اہل عمر کیلئے حد عمر میں 3 سال تک ایکس سرویس مین زمرہ کے امیدواروں اور SC/ST کے ساتھ B.C بشمول B.C ” E ” زمرہ کے امیدواروں کو مزید 5 سال تک Relavation میں ہیں یعنی اعظم ترین عمر 49 سال دیکھی جائے گی اور NCC کیلئے 3 سال اور PH معذورین / اپاہیج زمرہ کے امیدواروں کیلئے حد عمر 10 سال تک رعایت رہے گی ۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہیکہ وہ فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل تمام ہدایات کا بغور مطالعہ کریں ۔
امتحانی فیس اور فیس سے استثنی
OAPT Online Application Procers fee ، 100 روپئے تمام امیدواروں کو ادا کرنا ہوگا  اور امتحانی فیس 120 روپئے ہے ۔ جس کیلئے SC/ST/BC کے ساتھ تلنگانہ ریاست کے ایسے امیدوار جن کی عمر 18 تا 44 سال ہے اور Um Employed ہیں ۔ وہ 120 روپئے فیس سے استثنی رہیں گے انہیں صرف 100 روپئے ادا کرنا ہوگا ۔
گروپ II کے امتحانات اور مراکز
گروپ II زمرہ کے چار پرچوں کا امتحان جنرل اسٹڈیز ہندوستانی تاریخ ، دستور ہند ، معاشیات اور تلنگانہ جغرافیہ تاریخ 150 ، 150 سوالات پر آبجیکیو ٹائپ نوعیت کا OMR جوابی شیٹ پُر کرنا ہوگا یہ امتحان 24 اپریل اور 26 اپریل کو ہے ۔ اس کے امتحانی مراکز تلنگانہ کے مقامات حیدرآباد و سکندرآباد ، رنگاریڈی ، عادل آباد ، کھمم ، کریم نگر ، ورنگل ، نظام آباد ، محبوب نگر ، میدک اور نلگنڈہ ہیں ۔ امیدوار فارم آن لائن داخل کرتے وقت امتحانی مرکز کی بھی واضح طور پر نشاندہی کریں۔گروپ II زمرہ  کا Payscale  29,760 تا 80,930 روپئے ہے ۔ آن لائن فارم داخل کرنے اور تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ tspsc.gov.in ہے ۔
مسابقتی امتحانات کی رہنمائی / گائیڈنس
سرکاری ملازمتوں کے ہونے والے مسابقتی امتحانات گروپ II امتحان ، ریلوے کا امتحان اور ٹیچرس کے امتحانات ٹٹ اور ڈی ایس سی کیلئے رہنمائی اور گائیڈنس سیل دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابلاس پر صبح 11 تا شام 7 بجے ہے جہاں ٹٹ میٹرئیل کے ساتھ آن لائن فارم کی مدد کی جائے گی ۔ ڈگری امیدوار لڑکے / لڑکیاں استفادہ کریں۔ ہر اتوار کو ماڈل ٹسٹ بھی رکھا جاتا ہے ۔
ریلوے میں ملازمین RRB کا امتحان ، گریجویٹ امیدواروں کیلئے کمپیوٹر ٹسٹ CBT
ریلوے میں جملہ 18 ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات کیلئے قومی سطح  کا اعلامیہ جاری کیا گیا اس میں SCR سکندرآباد کیلئے بھی جائیدادیں شامل ہیں ۔ اسٹیشن شہر گڈس کلرک کے جائیدادیں میں فارم آن لائن داخل کرنے اور معلومات کے ساتھ CBT Computer Based Test کی تیاری کیلئے دفتر سیاست عابڈس پر 11 بجے تا 6 بجے رجوع ہوسکتے ہیں کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب یا پروفیشنل ڈگری ہولڈرس یا مماثل کورس بی ای ، بی ٹیک اہل ہیں۔اس کیلئے کمپیوٹر ٹریننگ کوچنگ رکھی جارہی ہے ۔فارم داخل کئے امیدوار رجسٹریشن کرواتے ہوئے استفادہ کریں۔