TS TET – 2016 ٹیچرس اہلیتی امتحان

ٹیچرس ٹریننگ کورسس کئے امیدواروں کیلئے جن میں ڈی ایڈ ، ڈپلوما ان ایجوکیشن ، بی ایڈ ، بیاچلر آف ایجوکیشن اور لینگونج پنڈت میں UPT اردو پنڈت ٹریننگ TPT تلگو پنڈت ٹریننگ ، HPT ہندی پنڈت ٹریننگ اور فزیکل ٹیچر ٹریننگ PET کئے امیدوار گورنمنٹ ٹیچر کی ملازمت کے حصول کیلئے پہلے اہلیتی امتحان کامیاب کرنا ہوگا یہ TET ٹیچرس کا اہلیتی امتحان Teachers Eligibility Test  ہے ۔ NCTE نیشنل کونسل فار ٹیچرس ایجوکیشن نے سال 2010 ء سے ملک بھر میں ٹیچرس کے اہلیت کیلئے بھی ایک امتحان روشناس کروایا اور یہ TET امتحان مرکز میں CBSE کے تحت CTET ہر سال پابندی سے سال میں دو دفعہ جون / ڈسمبر میں ہورہا ہے کونسل نہ صرف قومی سطح پر CTET کے احکامات دی بلکہ ہر ریاست کو اسی State کا TET بھی ہر سال دو دفعہ رکھنے کے ہدایات دی ہے ۔ لیکن ہر ریاست اس پر عمل نہیں کررہی ہے ۔ اے پی متحدہ آندھراپردیش میں ابتدائی دو سال 2010 اور 2011ء میں دو اور APTET ہوئے پھر اس کے بعد پانچویں ٹٹ کیلئے وقفہ دیا گیا پھر 2012 کے بعد یہ TET نہیں ہوا ۔ اب تلنگانہ اسٹیٹ جون 2014 میں بننے کے بعد کوئی TET نہیں ہوا ۔ اب تلنگانہ ریاست کا پہلا TET کا اعلامیہ جاری کیا گیا ۔

تلنگانہ کا پہلا TS – TET
تلنگانہ ریاست کا پہلا ٹیچرس کا اہلیتی امتحان TSTET – 2016 کا اعلامیہ جاری کیا جاچکا ہے ۔ ڈائرکٹر اف اسکول ایجوکیشن کو TSTET کا ex-office ڈائرکٹر نامزد کیا گیا اور اس کی شرحدستخط سے 14 نومبر کو اعلامیہ جاری ہوچکا جو تلنگانہ کے تمام دس اضلاع میں رکھا جارہا ہے ۔ اس کے ذریعہ امیدوار ریاست کے سرکاری اسکولس میں پہلی جماعت تا آٹھویں جماعت تک درس دینے کیلئے اہل قرار پائینگے ۔ اس کیلئے ڈی ایڈ امیدوار TET کے پہلے پرچہ Paper – I کیلئے اہل ہیں جبکہ بی ایڈ امیدواروں کیلئے ان کے میتھاڈالوجی کے لحاظ سے پرچہ دو Paper – II ہوگا ۔ اس کا مکمل نصاب امتحان کا طریقہ کار اور تفصیلات ذیل کے ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ TSTET – 2016 کا ویب سائیٹ http://tstet.cgg.gov.in ہے ۔ اس ویب سائیٹ پر معلومات ، تفصیلات ، ہدایات کو ملاحظہ کرسکتے ہیں اور فارم آن لائن بھی داخل کرسکتے ہیں ۔ معلوماتی کتابچہ 18 نومبر سے مذکورہ بالا ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور فارم 19 نومبر سے آن لائن داخل کرسکتے ہیں اور آخری تاریخ 10 ڈسمبر رکھی گئی ہے ۔
24 TET جنوری کو مقرر ، امتحان کا طریقہ کار
TSTET ، 24 جنوری کو تلنگانہ کے 10 اضلاع میں رکھا جارہا ہے اس کیلئے فارم اور مقرر کردہ فیس آن لائن داخل کرتے ہوئے شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ ڈی ایڈ ، بی ایڈ اور لینگونج پنڈت امیدوار جو اپنا کورس مکمل کئے لیکن TET میں شریک نہیں ہوئے وہ فارم داخل کریں ۔ اور نصاب اور طریقہ امتحان کے مطابق شرکت کریں ۔ TET امتحان کے دو پرچے الگ الگ ہوتے ہیں ۔ Paper – I کیلئے اور Paper – II 150  سوالات اور 150 نشانات ہوتے ہیں اور کامیابی کیلئے 60 فیصد یعنی 40 نشانات کا حصول لازمی ہے ۔ B.C’E’ زمرہ کیلئے کامیابی کے اقل ترین نشانات 50 فیصد یعنی 75 ہے کئی امیداور TET میں شریک ہوئے لیکن کامیاب نہیں ہوئے اب ان کیلئے موقع ہے ۔ TSTET  میں شریک ہو کر کامیابی حاصل کرتے ہوئے DSC کیلئے اہل اور DSC میں TET کے محصلہ نشانات کا 20 فیصد وٹیج لیا جاتا ہے اور بچہ کی نشو و نما اور Pedagogy کے 30 ، سوالات اور 30 نشانات دونوں پرچہ میں لازمی ہیں جو D.Ed اور B.Ed کے نصاب کے مطابق بچہ کی نفسیات اور ایجوکیشن فلاسفی کے متعلق ہوتے ہیں ۔ AP متحدہ ریاست میں پانچ امتحانات ہوئے اس کے پرچے سے تیاری میں مدد ملتی ہے ۔ TET ٹیچرس اہلیتی امتحان میں کامیابی کے بعد ہی امیدوار DSC کیلئے اہل ہوتے ہیں TET اب تلنگانہ میں جنوری 2016 ء میں ہورہا ہے ۔ DSC کا اعلامیہ مارچ میں آئے گا۔ مئی ، جون میں DSC رہے گا اور ٹیچرس کے تقررات آئندہ تعلیمی سال سے قبل ہوجائینگے ۔

TET کی رہنمائی اور کوچنگ پروگرام
TSTET میں شریک ہونے والے امیدواروں کیلئے ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، لینگونج پنڈت پرچہ I اور پرچہ II کی کوچنگ ، نوٹس ، ٹسٹ میٹرئیل اور رہنمائی کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا ٹھیٹر عابڈس پر رجوع ہو کر اپنے نام درج رجسٹر کروائیں ۔ امتحانی مواد بھی مہیا کیا جائے گا ۔
لڑکیوں اور خواتین کیلئے فری ٹریننگ سنٹر
ایس ایس ویلفیر ایجوکیشنل ، اکنامیکل بیاک ورڈ سوسائٹی فار ویمن کے زیراہتمام لڑکیوں اور گھریلو خواتین کیلئے خصوصی ٹریننگ پروگرام رکھا گیا ہے ۔ اس میں اڈوانس بیوٹیشن ، فیشن ڈائزننگ ، مہدی ڈیزننگ رکھی گئی ہے۔ یہ فری ٹریننگ مہدی پٹنم پلر نمبر 35 پر ہوگی فون نمبرات 9703908900 اور 040-66188900  پر ربط پیدا کریں۔