TS TET – 2016 ٹیچرس اہلیتی امتحان

ٹیچرس ٹریننگ کورسس کئے امیدواروں کیلئے جن میں ڈی ایڈ ، ڈپلوما ان ایجوکیشن ، بی ایڈ ، بیاچلر آف ایجوکیشن اور لینگونج پنڈت میں UPT اردو پنڈت ٹریننگ TPT تلگو پنڈت ٹریننگ ، HPT ہندی پنڈت ٹریننگ اور فزیکل ٹیچر ٹریننگ PET کئے امیدوار گورنمنٹ ٹیچر کی ملازمت کے حصول کیلئے پہلے اہلیتی امتحان کامیاب کرنا ہوگا یہ TET ٹیچرس کا اہلیتی امتحان Teachers Eligibility Test  ہے ۔ NCTE نیشنل کونسل فار ٹیچرس ایجوکیشن نے سال 2010 ء سے ملک بھر میں ٹیچرس کے اہلیت کیلئے بھی ایک امتحان روشناس کروایا اور یہ TET امتحان مرکز میں CBSE کے تحت CTET ہر سال پابندی سے سال میں دو دفعہ جون / ڈسمبر میں ہورہا ہے کونسل نہ صرف قومی سطح پر CTET کے احکامات دی بلکہ ہر ریاست کو اسی State کا TET بھی ہر سال دو دفعہ رکھنے کے ہدایات دی ہے ۔ لیکن ہر ریاست اس پر عمل نہیں کررہی ہے ۔ اے پی متحدہ آندھراپردیش میں ابتدائی دو سال 2010 اور 2011ء میں دو اور APTET ہوئے پھر اس کے بعد پانچویں ٹٹ کیلئے وقفہ دیا گیا پھر 2012کا ٹٹ فبروری 2013 میں ہوا ۔ اب تلنگانہ اسٹیٹ جون 2014 میں بننے کے بعد کوئی TET نہیں ہوا ۔   تلنگانہ ریاست کا پہلا ٹیچرس کا اہلیتی امتحان TSTET – 2016 کا اعلامیہ جاری کیا جاچکا ہے ۔ ڈائرکٹر اف اسکول ایجوکیشن کو TSTET کا ex-office ڈائرکٹر نامزد کیا گیا اور اس کی شرحدستخط سے اعلامیہ جاری ہوچکا جو تلنگانہ کے تمام دس اضلاع میں رکھا جارہا ہے ۔ اس کے ذریعہ امیدوار ریاست کے سرکاری اسکولس میں پہلی جماعت تا آٹھویں جماعت تک درس دینے کیلئے اہل قرار پائینگے ۔ اس کیلئے ڈی ایڈ امیدوار TET کے پہلے پرچہ Paper – I کیلئے اہل ہیں جبکہ بی ایڈ امیدواروں کیلئے ان کے میتھاڈالوجی کے لحاظ سے پرچہ دو Paper – II ہوگا ۔ پہلے 20 اپریل سے ہال ٹکٹ جاری کرنے کا شیڈول دیا گیا تھا اس کے بعد ٹکنیکل وجہ کی رک گیا تھا اور 23 اپریل سے ہال ٹکٹ ویب سائیٹ سے جاری ہوچکے اور امتحان کی تاریخ میں تبدیلی اور توسیع کی جو امکانات بتائے جارہے تھے وہ ختم ہوگئے اور امتحان مقررہ تاریخ پر یکم / مئی کو ہی رہے گا ۔ ہال ٹکٹ میں تاریخ امتحان ، امتحانی مرکز دے دیا گیا ہے ۔

TET ،یکم/ مئی کو مقرر ، امتحان کا طریقہ کار
TSTET ، یکم/ مئی کو تلنگانہ کے 10 اضلاع میں رکھاگیا، اس کیلئے فارم اور مقرر کردہ فیس آن لائن داخل کرتے ہوئے شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ ڈی ایڈ ، بی ایڈ اور لینگونج پنڈت امیدوار جو اپنا کورس مکمل کئے لیکن TET میں شریک نہیں ہوئے  ۔ اور نصاب اور طریقہ امتحان کے مطابق شرکت کریں ۔ TET امتحان کے دو پرچے الگ الگ ہوتے ہیں ۔ Paper – I کیلئے اور Paper – II 150  سوالات اور 150 نشانات ہوتے ہیں اور کامیابی کیلئے 60 فیصد یعنی 40 نشانات کا حصول لازمی ہے ۔ B.C’E’ زمرہ کیلئے کامیابی کے اقل ترین نشانات 50 فیصد یعنی 75 ہے کئی امیداور TET میں شریک ہوئے لیکن کامیاب نہیں ہوئے اب ان کیلئے موقع ہے ۔ TSTET  میں شریک ہو کر کامیابی حاصل کرتے ہوئے DSC کیلئے اہل اور DSC میں TET کے محصلہ نشانات کا 20 فیصد وٹیج لیا جاتا ہے اور بچہ کی نشو و نما اور Pedagogy کے 30 ، سوالات اور 30 نشانات دونوں پرچہ میں لازمی ہیں جو D.Ed اور B.Ed کے نصاب کے مطابق بچہ کی نفسیات اور ایجوکیشن فلاسفی کے متعلق ہوتے ہیں ۔ AP متحدہ ریاست میں پانچ امتحانات ہوئے اس کے پرچے سے تیاری میں مدد ملتی ہے ۔ TET ٹیچرس اہلیتی امتحان میں کامیابی کے بعد ہی امیدوار DSC کیلئے اہل ہوتے ہیں TET اب تلنگانہ میںیکم / مئی کو 2016 ء میں ہورہا ہے ۔جون، جولائی میں DSC رہے گا اور ٹیچرس کے تقررات آئندہ تعلیمی سال سے ہوجائینگے ۔
تلنگانہ کے دس اضلاع کے ٹیٹ کے امیدواروں کی تعداد
ضلع
Paper-I
Paper-II
دونوں
محبوبنگر
20,890
96,217
3277
حیدرآباد
9091
34,026
2609
رنگاریڈی
5680
24404
1640
میدک
6437
13526
824
عادل آباد
5024
9354
480
کریمنگر
7553
34238
647
ورنگل
6132
32176
742
نظام آباد
8029
19997
909
کھمم
11319
27435
1284
نلگنڈہ
5812
25140
1162
جملہ
85967
256513
13574
TET ٹیٹ کے گائیڈس
اور ٹسٹ میٹرئیل
ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ کے بار بار ملتوی ہونے سے امیدواروں میں اصطرابی کیفیت تھی اب دور ہوچکی امیدوار اب اس آخری لمحہ میں امتحانی پرچہ سوالات کے مطابق تیاری کریں ۔150 سوالات کے 150 نشانات میں کامیابی کیلئے زیادہ سے زیادہ نشانات لاکر DSC کیلئے وٹیج نشان پائیں اس کے ٹسٹ میٹرئیل اور گائیڈس دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ اور ٹیٹ امیدوار اپنے ہال ٹکٹ زیراک کاپی داخل کریں تاکہ رہنمائی کرسکیں۔پرچہ I کیلئے صرفڈ ایڈ امیدوار ہی اہل ہیں اور کوئی پرچہ II بی ایڈ یا UPT ،HPT امیدوار اہل ہیں۔