Toss SSC/INTER تلنگانہ اوپن اسکولنگ

اسکولی سطح پر اوپن لرننگ سسٹم کیلئے قومی سطح پر NOS نیشنل اوپن اسکول تھا جس کو بدل کر اب NIOS نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کردیا گیا اس طرح سابقہ ریاست متحدہ آندھراپردیش میں 1991 ء میں APOSS اے پی اوپن اسکول سوسائٹی قائم کی گئی تھی اب تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد APOSS آندھراپردیش میں چلایا گیا اور تلنگانہ میں TOSS تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی بنادی گئی ۔ TOSS اوپن اسکول سوسائٹی ہر ضلع میںہے یہ دسویں سطح کا کورس SSC ( اوپن ) چلاتی ہے ۔ یہ اوپن ایس ایس سی محکمہ تعلیمات کے تحت ہر ضلع میں DEO کے تحت چلتا ہے اور ہر ضلع بشمول حیدرآباد میں اس کے AIS (Accredited Centers) ہیں جس کو اسٹڈی سنٹرس بھی کہا جاتا ہے ۔ ان مراکز کے ذریعہ داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ اوپن اسکول سوسائٹی نے پہلے صرف دسویں SSC کا امتحان منعقد کرتا تھا ۔ سال 2010 – 11 سے اے پی اوپن اسکول سوسائٹی انٹرمیڈیٹ کورس بھی شروع کیا جو اب TOSS تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت جاری ہے ۔ اس طرح اب تلنگانہ میں اوپن ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) میں داخلے جاری ہیں اور اس کیلئے آخری تاریخ 5 ستمبر مقرر کی تھی ۔ ایس ایس سی پرائیوٹ میں ختم ہونے کے بعد بغیر اسکولی تعلیم کے خانگی طور پر شریک امتحان ہونے والے طلبہ اب OSSC اوپن ایس ایس سی ہی میں شرکت کررہے ہیں اور انٹرمیڈیٹ میں بھی ایس ایس سی کامیاب طلبہ داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔
اوپن ایس ایس سی کیلئے اہلیت ، میڈیم
ایس ایس سی ( اوپن ) میں داخلے کیلئے امیدوار کی عمر کم از کم 14 سال مکمل ہونی چاہئے جو 31 اگسٹ 2015 کے مطابق دیکھی جائے گی ۔ اس کیلئے زائد عمر کے قید نہیں ہے ۔ No Opper Age Limit ایس ایس سی کورس کے میڈیم میں تلگو کے ساتھ انگلش ، اردو ، ہندی بھی ہے ۔ امیدوار جس میڈیم میں چاہے داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس میں پانچ مصامین ہیں ۔ امیدوار پراسپٹکس میں ملاحظہ کریں ۔

انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) کے گروپ مضامین
انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) میں داخلے کیلئے امیدوار ایس ایس سی یا اس کے مماثل دسویں امتحان کامیاب ہو اور عمر 15 سال مکمل ہو جو 31 اگسٹ کے مطابق دیکھی جائے گی ۔ انٹرمیڈیٹ کے مضامین میں گروپ A میں زبانیں ہیں اور گروپ B میں اختیاری مضامین ہیں جس کے انتخاب کے بعد پروفیشنل کورسس میں داخلے کیلئے اہل ہوتے ہے انجینئرنگ کورس کیلئے انٹرمیڈیٹ میں میاتھس ، فزکس ، کیمسٹری اور انگلش اور میڈیکل ، وٹرنری کیلئے بیالوجیکل ۔ فزکس ، کیمسٹری ، انگلش کے ذریعہ اہل قرار پائینگے اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ اوپن کے بعد گریجویشن کورسز بی اے  ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں حتی کہ D.Ed ٹیچر ٹریننگ کے ڈپلوما ان ایجوکیشن کورس میں بھی داخلے کے اہل ہیں ۔ اوپن اسکول سوسائٹی نہ صرف داخلے دیتا ہے ۔ درسی کتب اور مواد فراہم کرتا ہے بلکہ امتحانات منعقد کرتے ہوئے سرٹیفیکٹ جاری کرتا ہے اور اس کے جاری کردہ سرٹیفیکٹ تمام ریاستی بورڈس اور سنٹرل بورڈ کے مسلمہ اور منظورہ ہوتے ہیں جس سے اعلی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ۔ داخلہ کی معلومات رہبری کیلئے اوپن انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی گروپ کیلئے فون نمبر 9390044104 پر اوپن اسکول کے ایس ایس سی ( اوپن ) میں داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے 9885316623 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ جاریہ تعلیمی سال 2015 – 16 کیلئے داخلے جاری اور بغیر جرمانہ کے آخری تاریخ 5 ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔

سرکاری ملازمت کیلئے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن میں OTR آن لائن رجسٹریشن کروالیں
تلنگانہ ریاست میں ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں سرکاری ملازمت کیلئے مسابقتی امتحانات ہوتے ہیں اب ان کے اعلامیہ جاری ہورہے ہیں لیکن امیدواروں کو ان کیلئے فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن میں OTR One Time Registration کروانا ہے اور جب فارم آن لائن داخل کریں تو اس کا ID نمبر پوچھے گا چنانچہ تمام امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہیکہ جو تاحال TSPSC میں OTR رجسٹریشن نہیں کروائیں وہ کروالیں ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابلاس پر اس کی سہولت ہے 11 بجے تا 7بجے شام رجوع ہوسکتے ہیں۔

متلاشیان روزگار کیلئے جاب فیر ، روزگار کے مواقع
29 اگسٹ بروز ہفتہ بمقام رائل ریجنسی فنکشن ہال آصف نگر مہدی پٹنم روڈ پر ایک روزہ جاب فیر رکھا گیا ہے ۔ متلاشیان رزگار نوجوان لڑکے / لڑکیوں کیلئے یہ سنہری موقع ہے اس میں رجسٹریشن کروائیں اپنے ساتھ CV اور TSPSC کا OTR نمبر درج کروائیں تلنگانہ کے سرکاری ملازمتوں کے ہونے والے امتحانات میں تلنگانہ تحریک ، ریاست جغرافیہ ، تاریخ کے سوالات لازمی ہیں۔Aptitatu اور Ability ٹسٹ کے سوالات اور انٹرویو کا طریقہ کار اور عملی مشاہدہ ہوگا مختلف کمپنیوں کے نمائندے اس موقع پر موجود رہینگے ۔ ایس ایس سی ، انٹرمیڈیٹ ، ڈگری ، پی جی ، انجینئرس ، ایم بی اے ، فارمیسی ، لڑکے / لڑکیاں اپنے CV کے ساتھ دس تا 5 بجے رجوع ہو کر حصول روزگار کی سعی کریں ۔