TITA کے سنگاپور چیاپٹر کے لیے نئی کمیٹی کا اعلان

سنگاپور ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس) : تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی اسوسی ایشن (TITA) گلوبل نے سنگاپور کے لیے ایک نئی کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس میں سنگاپور چیاپٹر کے لیے سنتوش کو صدر ، رمیش جی کو نائب صدر ، ٹی وی کشن راؤ چیف سکریٹری ، بھاسکرنلہ جوائنٹ سکریٹری ، راجیش ریڈی کو جنرل سکریٹری ، پلوی گرے پلی کو خازن اور پی رمیش ، شیکھر ریڈی دیورا پلی کو کمیٹی ممبرس نامزد کیا گیا ہے ۔۔