Telangana PSC Exam تلنگانہ پبلک سروس کمیشن

TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت AEE اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئرس کے 931 پوسٹ کیلئے بی ای / بی ٹیک سیول برانچ کے امیدواروں کیلئے 20 ستمبر 2015 اتوار کو دو سشن میں کمپیوٹر پر مبنی CBRT ہوا ۔ اس میں جنرل اسٹڈیز کا جو 150 سوالات کا پرچہ تھا اس میں 46 سوالات صرف تلنگانہ ریاست کی تاریخ جغرافیہ کلچر ، تحریک سے متعلق تھے ۔ سوالی پرچہ چونکہ کمپیوٹر پر مبنی Computer Based تھا اس لئے مختصر سوالات اور ان کے چار چار جوابات تھے جس میں صحیح جواب کو چاروں میں کسی ایک کو منتخب کر کے Save کرنا تھا اس کی کلید Key  ، 22 ستمبر کو نہ صرف جاری کی گئی بلکہ TSPSC نے اس دفعہ مکمل شفافیت کے ساتھ امتحان منعقد کرتے ہوئے ہر امیدوار کو ان کا جوابی پرچہ ہر سوال اس کا صحیح جواب اور امیدوار نے جس جواب کو منتخب کیا اس کو ویب سائیٹ پر پیش کیا جس کو امیدوار اپنے TS کے آئی ڈی نمبر کے ساتھ اپنی تاریخ پیدائش کو پیش کرتے ہوئے پورا پرچہ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے اس طرح ہر امیدوار کو اس نے کتنے جوابات صحیح کئے گئے نشانات آرہے ہیں اس کو امیدوار آسان سے معلوم کرسکتا ہے چنانچہ ہر امیدوار اپنا جوابی شیٹ ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے دونوں پرچہ پہلا پرچہ جنرل اسٹڈیز 150 سوالات میں کتنے نشان حاصل کیا اس پرچہ میں ہر سوال کا ایک نشان تھا ۔ دوسرا پرچہ ٹیکنیکل مضمون میں اس میں 150 سوالات کے 300 نشانات تھے یہ سوال کے دو نشان ہیں  دونوں پرچے محصلہ نشانات کا اندازہ کررہے ہیں اس میں یہ بات خاص دیکھی گئی کہ پہلا پرچہ جنرل اسٹڈیز کا آسان رہا جبکہ سیول مضمون کا پرچہ نسبتاً مشکل رہا چونکہ Calculater استعمال کرنے کی سہولت نہیں تھی اس لئے امیدواروں کو سوالات حل کرنے میں کافی دشواریاں پیش آئی ۔ ہدایات میں Calculater کے استعمال کرنے کی اجازت تھی لیکن امتحان ہال میں یہ سہولت نہیں تھی بلکہ متمحن کے بتلایا کہ سروس کمیشن سے احکامات دیئے گئے کہ Calculater کے استعمال کی اجازت نہیں رہے گی چنانچہ Virtual Calculater کمپیوٹر اسکرین سے غائب تھا ۔

150 سوالات کے منجملہ 46 سوالات
تلنگانہ سے رہے
TSPSC کے اس پہلے تقررات کے امتحان میں جنرل اسٹڈیز کے سوالی پرچہ میں 150 سوالات کے منجملہ 46 سوالات تلنگانہ سے متعلق تھے ۔ اس میں تلنگانہ کا جغرافیہ جسے تلنگانہ کے 6 ، 7  اضلاع میں ہر ضلع کا کوئی نہ کوئی سوال رہا ۔ جیسے علی ساگر کہاں ہے ؟ نظام آباد ، کس ضلع کی کثافت آبادی کم ہے ؟ ( عادل آباد ) ، Chenchu قبائیل کس ضلع میں زیادہ ہیں ؟ ( نلگنڈہ ) ، Icchampally کس ضلع میں ہے ؟ ( کریم نگر ) ، JAC نے ساگراہرام کہاں کیا ؟ ( حسین ساگر حیدرآباد ) ، Laknavaram جھیل کس ضلع میں ہے ؟ ( ورنگل ) ، Kurumoortay جاترا کس ضلع میں ہوتی ہے ؟ ( محبوب نگر ) ، Rangam کس تہوار سے تعلق رکھتا ہے ؟ ( سکندرآباد بونال ) ، ناگرجنا ساگر کے لفٹ کنال کا نام کس سے ہے ؟ ( لعل بہادر شاستری کنال ) ۔ اس طرح تلنگانہ کے تقریباً 10 کے منجملہ سات اضلاع کا جغرافیہ کا سوال تھا ۔ اب جو سوالات اس تلنگانہ ریاست کے جغرافیہ کے ساتھ تحریک اور تاریخ سے متعلق پوچھے گئے ۔
٭ تلنگانہ کے مغربی سرحد پر کتنے ریاستیں ہیں ؟ ( دو )
٭ گولکنڈہ پتریکا اخبار کا ایڈیٹر ؟
( ایس پرتاب ریڈی )
٭ امیزان کیا تھا ؟ ( اردو اخبار  روزنامہ )
٭ چار مینار کا نقشہ تیار کرنے والا آرکٹیکیٹ ؟
( میر مومن استرآبادی)
٭ بتکما میں استعمال ہونے والے پھول ؟
( گونوگو )
٭ غریب مسلمان لڑکیوں کیلئے اسکیم ؟
( شادی مبارک )
٭ گوڈ یا گوڈالو کا تعلق کس پیشہ سے ہے ؟
( سنیدھی Toddy )
٭ تلنگانہ کا مشہور گانا ’’ ناگاتی چلینانا تلنگانہ ) کس نے لکھا ؟ ( ین سدھا ریڈی )
٭ حیدرآباد کے ریسڈنسی بلڈنگ میں کانگریس کا پرچہ کس نے لہرایا تھا ؟
( پدماجا نائیڈو )
٭ تلنگانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین ؟ ( پی راملو )
٭ تلنگانہ ریاست کی شرح خواندگی کا تناسب ؟ (66.5.%)
٭ تلنگانہ ریاست کا پھول ؟ (Thangedn)
٭ تلنگانہ کی پہلی ناول ’’ پراجالہ شی ‘‘ کس کے لکھی ؟ ( وی الواسوامی )
٭ کالوجی نارائن کی صدی تقاریب کب منائی گئی ؟ ( 2014 )
٭ حیدرآباد اسٹیٹ کا پہلا چیف منسٹر ؟
( بی کرشنا راو )
٭ نظام راشٹراجنا سنگم کا پہلا صدر کون تھا ؟
( کے وی رنگاریڈی )
اب طرح 150 کے منجملہ 46 سوالات صرف تلنگانہ سے تھے دیگر سوالات میں مرکزی حکومت کی اسکیمات ، بین الاقوامی امور ، سائنس ٹکنالوجی ، تاریخ ہند ، اسپورٹس کے علاوہ دس سوالات جنرل انگلش اور 15 سوالات ذہنی رحجان کے تھے ۔ امیدوار اپنے جوابات کے ساتھ کتنے نشانات حاصل کئے اس کا بھی اندازہ کرسکتے ہیں۔