TELANGANA Information تلنگانہ کی معلومات

ایم اے حمید

٭ تلنگانہ کا ریاستی گیت جیا جئے ہے ، تلنگانہ کس نے لکھا ؟
( ڈاکٹر اندے سری )
٭ تلنگانہ کا تہوار ہے ؟                  ( بونال ۔ بتکماں )
٭ تلنگانہ ریاست کا قیام 2 جون 2014 کو ہوا اس تاریخ کو کیا دن تھا ؟                                         ( پیر )
٭ کس ضلع کی آبادی سب سے کم ہے ؟         ( نظام آباد )
٭ تلنگانہ کے کس ضلع میں سب سے زیادہ منڈلس ہیں ؟
( محبوب نگر 64 )
٭ کس ضلع میں سب سے کم منڈلس ہیں ؟    ( حیدرآباد 16 )
٭ کاکتیہ حکمران کا صدر مقام ؟                  ( ورنگل )
٭ تلنگانہ کے کس ضلع کے سات منڈلس کو اے پی میں ملایا گیا ؟
( کھمم )
٭ GSDP – Gross State Domestic Product
٭ تلنگانہ اے پی کی درمیان ‘ Gentlement ‘ معاہدہ کب ہوا تھا ؟                            ( 20 فبروری 1956)
٭ قطب شاہی حکمرانوں کی راجدھانی کیا تھی ؟   ( گولکنڈہ )
٭ جئے تلنگانہ ایجی ٹیشن کب شروع ہوا ؟        ( 1969 )
٭ ٹی آر ایس تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کا قیام کب ہوا ؟
( 27 اپریل 2001 ء )
٭ KCR میں K کیا ہے ؟                 ( کلواکنٹلہ )
٭ مرکزی حکومت کے وزیرداخلہ پی چدمبرم نے علحدہ تلنگانہ قیام کب اعلان کیا ؟                     ( 9 ڈسمبر 2009 )
٭ سرسوتی مندر کہاں ہے ؟            ( باسر ، عادل آباد )
٭ ویملوواڑہ کس ضلع میں ہے ؟                ( کریم نگر )
٭ یادگیری گٹہ کا نام بدل کر کیا رکھا گیا ؟        ( یادی گٹہ )
٭ سال 2016 میں سنسکراتی کے موقع پر انٹرنیشنل پتنگ فیسٹول International Kite Festivel تلنگانہ میں کہاں منعقد ہوئی ؟ ( آغا خان اکیڈیمی مشہورم ، حیدرآباد )
٭ حیدرآباد شہر کیلئے گودواری ندی کا پانی کا پراجکٹ کیا ہے ؟
( مشن بھگتیرا )
٭ تلنگانہ کوکتنے ریاستوں کی سرحد ملتی ہے ؟ ( چار )
٭ پی وی نرسمہاراؤ کی آٹو بائیو گرافی کیا ہے ؟ (Sahasraphan, the Insider)
٭ کتاب Tragedy of Hyderabad کے مصنف ؟
( لائق علی )
٭ ساتویں نظام میر عثمان علی خان کو حیدرآباد ریسات ضم ہونے کے بعد کیا لقب دیا گیا ؟ ( راج پرمکھ )
٭ ’’ اڈلی سامبر واپس جاؤ ‘‘ کا نعرہ دینے والی اور اس سے وابستہ شخصیت ؟ (پروفیسر جئے شنکر )
٭ ہندوستان میں تلنگانہ ریاست کا آبادی اور رقبہ میں کونسا مقام ہے ؟ 12 – 12
٭ حیدرآباد شہر کی کثافت آبادی ؟ 18,172 افراد فی کیلو میٹر
٭ انگور کی کاشت میں سرفہرست تلنگانہ کا ضلع ؟ ( رنگاریڈی )
٭ دریائے کرشنا کے نارے پریہ درشنی جولارا کس ضلع میں ہے ؟ ( محبوب نگر )
٭ تلگو ادب میں ملک کا اعلی ترین گیان پتھ ایوارڈ حاصل کرنے والا ’’ تلنگانہ کی پہلی شخصیت ‘‘ ؟ (ڈاکٹر ایس نارائن ریڈی )
٭ کریم نگر کا پرانا نام کیا تھا ؟ (Elagandala)
٭ تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد کے کس مقام پر ہے ؟ ( ڈچپلی )
٭ آندھرا اور تلنگانہ کا نام آندھراپردیش کے دو علاقوں میں دینے والی کمیٹی ؟  ( کنجرد کمیٹی )
٭ SRC اسٹیٹ ری آرگنائزیشن کمیشن حیدرآباد میں کب آیا تھا ؟ ( 1954 )
٭ اے پی کا پہلا ڈپٹی چیف منسٹر ؟ ( کے رنگاریڈی )
٭ 1997  جئے تلنگانہ پارٹی کس نے بنائی تھی ؟ ( اندرا ریڈی )
٭ ٹی آر ایس کا ترجمان یا اخبار ہے ؟ ’’ نمستے تلنگانہ ‘‘
٭ تلنگانہ تحریک کے دوران کلچرل پروگرام میں جو رقص تھا وہ کیا تھا ؟ ( دھوم ۔ دھام )
٭ تلنگانہ حکومت نے رباط کس مقام پر تعمیر کیا ؟ ( اجمیر درگاہ خواجہ معین الدین چشتیؒ (
تلنگانہ کی معلومات پر کتاب دستیاب
تلنگانہ کی معلومات جس میں تلنگانہ 29 ویں ریاست کی جغرافیہ ، تاریخ ، کلچر ، تحریک اور حکومت کی اسکیمات پالیسی پر جو سوالات ہے اس کو ایک کتابی شکل دی گئی ہے جو گروپ II امتحان ، پولیس کانسٹبلس تحریری امتحان اور پولیس سب انسپکٹرس کے امتحان میں شریک ہونے والے امیدواروں کیلئے بے حد مفید اور مددگار ثابت ہوئی ۔ اس کو رعایتی قیمت 100 روپئے ہے جو محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے حاصل کرسکتے ہیں۔
تلنگانہ نالج ٹسٹ برائے اسکولی طلبہ
تلنگانہ سے متعلق معلومات کیلئے اسکول میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کیلئے نالج ٹسٹ مختلف اسکولس میں رکھے جارہے ہیں ۔ اس کیلئے تلنگانہ جی کے کتاب بھی مہیا کی جارہی ہے اور آبجیکٹو ٹائپ نوعیت کے سوالات ہونگے اور ہر شریک طالب علم کو سرٹیفیکٹ اور مڈل دیا جائے گا ۔ اس کی معلومات اور تفصیلات کیلئے 040-65552338 پر رابطہ کریں۔