Telangana Govt Job Exams تلنگانہ سرکاری ملازمتوں کے امتحانات

ایم اے حمید

TSPSC کے تحت سرکاری ملازمتوں کے امتحانات
تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد سرکاری محکمہ جات میں تقررات کیلئے اسٹیٹ کا پبلک سروس کمیشن TSPSC بنایا گیا  اور یہ کمیشن مختلف محکمہ جات میں تقررات کیلئے مسابقتی امتحانات منعقد کرتا ہے چنانچہ سب سے پہلے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن نے ریاست تلنگانہ کے تمام دس اضلاع کے متلاشیان روزگار افراد ( مرد / خاتون ) جن کی تعلیمی قابلیت کچھ بھی ہو اپنے ویب سائیٹ پر آن لائن رجسٹریشن کروانا شروع کیا اور اس کو OTR ( One Time Registration )  کہا جاتا ہے ۔ اس کے ذریعہ رجسٹرڈ امیدواروں کو ذریعہ SMS بھی ID نمبر دیا گیا اور اس ID نمبر کے ذریعہ ٹی ایس پی ایس سی کے روزگار اعلامیہ جاری ہونے پر فارم کو آن لائن داخل کرنا تھا ۔ اس طرح تاحال تین لاکھ سے زائد امیدواروں نے OTR ون ٹائم رجسٹریشن کروایا ۔

TSPSC کے تحت منعقد ہوئے مسابقتی امتحانات
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن نے سرکاری ملازمتوں کیلئے تاحال 9 مسابقتی امتحانات منعقد کئے ۔ نوٹیفیکشن نمبر 8/2015 تا نوٹیفیکشن نمبر 16/2015 جاری کرتے ہوئے اس کے فارمس آن لائن داخل کئے گئے اور ان کے امتحانات بھی 20 ستمبر 2015 تا 6 ڈسمبر 2015 منعقد ہوچکے جن میں تین امتحانات CBRT کمپیوٹر پر مبنی رکروٹمنٹ ٹسٹ تھے جبکہ دوسرے امتحانات پرچہ پر مبنی OMR تھے ۔ ریاستی چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے 15,522 جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا تھا جو الگ الگ محکمہ جات کیلئے الگ الگ امتحانات کے ذریعہ ہونگے ۔ محکمہ پولیس میں کانسٹبلس اور سب انسپکٹرس کا تاحال اعلان نہیں ہوا اور TSPSC  پبلک سروس کمیشن کے گروپ I ،  II  ، III اور IV کا اعلان بھی نہیں ہوا ،

صرف انجینئرس کے ڈپلوما ہولڈرس اور ڈگری ہولڈرس کیلئے وہ بھی مخصوص برانچس ، سیول ، میکانیکل کیلئے امتحانات ہوئے صرف بی کام امیدواروں کیلئے فینانس اوکانٹنٹ کا امتحان 29 نومبر کو ہوا ۔ دیگر تعلیمی قابلیت کے امیدواروں کیلئے تاحال کوئی اعلان نہیں آیا ۔ نوٹیفیکشن نمبر 8  ، 9 ، 10 ، 11 ، 12 ، 13 ، 14 ، 15 ، 16 کے امتحانات ہوچکے ۔ پہلا امتحان 20 ستمبر کو تھا اور اس اعلامیہ کا آخری امتحان 6 ڈسمبر کو ہوا ۔ اس طرح TSPSC کے تحت جملہ 9 مسابقتی امتحانات ہوئے امیدواروں کو اس کا سوالی پرچہ دے دیا گیا اور جوابی شیٹ میں OMR شیٹ کی کاپی یا CBRT پر امیدوار کا حل کردہ پرچہ اور صحیح جوابات کو امیدوار فوری ڈاؤن لوڈ کرچکے ۔ اس طرح ہر امیدوار کو اس کا سوالی پرچہ اور جوابی شیٹ ملنے سے اندازہ ہوگیا کہ ان کے محصلہ نشانات کیا ہیں ۔ شفاف طریقہ رائج ہے ۔ میرٹ اور شفافیت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔ اس لئے ہر امیدوار جو شریک امتحان ہوا اپنے جوابات کو TSPSC کے کلید ” Key ” سے تقابل کرتے ہوئے محصلہ نشانات کو اخذ کریں ۔ ایسے ہر امتحان کے دوسرے دن تلگو روزنامہ ساکشی میں سوالات اور اس کے جوابات شائع کردیئے گئے اس سے بھی اندازہ کرنے میں سہولت ملی ۔ 15 ہزار جائیدداوں کے منجملہ لگ بھگ 4 ہزار جائیدادوں کیلئے امتحانات ہوچکے ہیں لیکن نتیجہ کس کا بھی نہیں آیا ۔

الکٹرسٹی محکمہ میں انجینئرس کے تقررات ، ٹرانسکو ، جینکو ، نارتھ ، سدرن SPDCL
تلنگانہ ریاست کے الکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ کے چار شعبہ جات جینکوGenceo ، ٹرانسکو ، Npdcl نارتھرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ اور Spdcl سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ میں AEE اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئرس کیلئے JNTUکے تحت چار امتحانات ہوئے اس میں الکٹریکل EEE ، میکانیکل کے علاوہ سیول انجینئرس کی جائیدادیں تھی ۔ یہ امتحانات بھی ماہ نومبر میں ہوچکے اور 29 نومبر کو آخری امتحان تھا ان کے نتائج آنے ہیں یہ امتحانات TSPSC نے نہیں بلکہ محکمہ جات کے تحت JNTU  منعقد کیا تھا ۔ اس میں امتحان میں محصلہ نشانات کی بنیاد پر بغیر انٹرویو کے تقررات ہونگے جو امیدوار امتحان میں شرکت کئے ہو وہ نتائج کا انتظار کریں جوابات کلید Key کو ملاحظہ کرتے ہوئے اپنے محصلہ نشانات کا اندازہ کریں۔
فی الوقت کسی امتحان کی تاریخ نہیں ہے
تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کیلئے TSPSC کے صرف 9 اعلامیہ جاری ہوتے تھے اور ان کی تاریخ بھی ہوچکی اب ان کے امتحانات بھی ہوگئے ہیں فی الوقت نیا اعلامیہ کوئی جاری نہیں ہوا ۔ نہ ہی پبلک سروس کمیشن کے امتحانات یا محکمہ پولیس یا کوئی محکمہ کا کوئی بھی اعلامیہ روزگار جاری نہیں ہوا اس لئے فی الوقت کسی بھی امتحان کیلئے کوئی تاریخ نہیں چل رہی ہے ۔
ٹیچرس کیلئے TET اور DSC تذبذب کا شکار
محکمہ تعلیمات نے ٹیچرس کے تقررات اور ان کے اہلیتی امتحان کا اعلان کیا ہے ۔ TET کا اعلامیہ جاری ہوا اور اس کا شیڈول بھی دیاگیا  اور 10 ڈسمبر آخری تاریخ دی گئی اور آخری تاریخ تک بھی اس کا ویب سائیٹ نہیں کھلا جب tstet.cgg.gov.in کو لاگ آن کررہے تو Coming Soon آرہا ہے ۔اس طرح امیدوار تذبذب کا اشکار ہیں کیا وجہ ایم ایل سی انتخابات یاGHMC انتخابات ہیں سوالیہ نشان ؟