TELANGANA Govt. Exam Questions سرکاری ملازمتوں کے امتحانات

ایم اے حمید

تلنگانہ ریاست میں سرکاری ملازمتوں کیلئے 15522 جائیدادوں کی نشاندہی کے بعد TSPSC  تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے تحت اب تک دو امتحانات پہلا 20 ستمبر کو اور دوسرا 18 اکٹوبر کو ہوچکا اس میں جنرل اسٹڈیز کے 150 سوالات کے پرچہ میں تلنگانہ نئی ریاست کی تاریخ جغرافیہ ، کلچر ، تحریکات اور حکومت کی پالیسی اسکیمات پر 45 تا 50 سوالات لازمی طور پر پوچھے گئے اب یکم نومبر ، 7 نومبر ، 14 نومبر کو بھی امتحانات ہونے والے ہیں اس کے علاوہ محکمہ الکٹریسٹی میں ٹرانسکو ، جینکو ، ین سی پی ڈی سی اور ایس سی پی ڈی سی میں انجینئرس کے تقررات کیلئے جے این ٹی یو کے تحت امتحانات ہونے والے ہیں اس کا پرچہ الگ ہے ٹیکنیکل مضمون کا 80 نشانات اور 80 سوالات اور جنرل اسٹڈیز میں 20 نشانات 20 سوالات میں جس میں 5 سوالات تلنگانہ سے متعلق جنرل اسٹڈیز میں رہیں گے ۔ اس صفحہ پر 20 ستمبر کو ہوئے امتحان کے سوالی پرچے کے 46 تلنگانہ سے متعلق سوالات کو معہ جوابات شائع کیا گیا ہے ۔ اب تک ہوئے دونوں امتحان CBRT تھے اور کمپیوٹر پر کرنا تھا لیکن اب یکم نومبر کا امتحان OMR شیٹ پر رکھا جارہا ہے ۔ 18 اکٹوبر کو ہوئے جنرل اسٹڈیز کے سوالی پرچے میں جو سوالات تلنگانہ سے متعلق پوچھے گئے ۔ ان کو ذیل میں شائع کیا جارہاہے تاکہ امیدواروں کو سوالات کی نوعیت معلوم ہوسکیں ۔ اور وہ اس کے مطابق تیاری کرسکیں۔
٭ گوداوری دریا تلنگانہ کے کتنے اضلاع سے گذرتی ہے ؟
( پانچ )
٭ فلم ’’ جے بولو تلنگانہ ‘‘ میں گانا گرادی جیتندر کس نے لکھا ؟
( کے سی آر )
٭ State Reorganizations کمیشن کے پہلے چیرمین کون تھے ؟                             ( فضل علی )

٭ حیدرآباد کا حسین ساگر تالاب کس کے نام سے موسوم ہے ؟
( حسین شاہ ولی )
٭ تلنگانہ کے جنٹل میٹ اگریمنٹ کا تعلق ذیل میں کس سے نہیں تھا ؟                        ( سوامی راماندن ترتھا )
٭ کلنور کوآپریٹیو سوسائٹی کا تعلق کس ضلع سے ہے ؟ ( کریم نگر )
سکندرآباد بونال کے موقع پر پکی ہوئی غذا کہاں دی جاتی ہے ؟ ( مہانکالی آف اوجیتی)
٭ شعیب اللہ خان کونسے اخبار کے ایڈیٹر تھے ؟ ( امروز )
٭ حال میں شائع کی گئی کتاب ” Uniki ” کے مصنف ؟ ( سی ایچ ودیاساگر راو )
٭ کلیان لکشمی اسکیم کے تحت غریب دلہنوں کو کتنی رقم کی مدد کی جاتی ہے ؟ ( 51 ہزار روپئے )
٭ Go. MSNO.111 کا تعلق کس سے ہے ؟ ( حمایت ساگر اور عثمان ساگر کے علاقہ میں تعمیری تحدیدات )
٭ رامپا مندر کس کے نام سے موسوم ہے ؟ ( راما پرتاب ردرا )
٭ حیدرآباد اسٹیٹ برانچ کے آریہ سماج کی بنیاد کب ہوئی ؟ ( 1892 )
٭ فلم مندی کا تعلق کس کہانی پر مبنی ہے ؟
( A  Story of Brother in Hyderabad )
٭ نظام آباد میں واقع علی ساگر ڈیم کس کے نام سے موسوم ہے ؟ ( علی نواز جنگ )
٭ فلم ویرا تلنگانہ کے ڈائرکٹر کون تھے  ؟ ( آر نارائن مورتی )
٭ سابق وزیراعظم شری پی وی نرسمہاراؤ کی آٹو بائیو گرافی کو تلگو ترجمہ کس نے کیا ؟
( لوپلی منیشی )
٭ بتکماں کے آخری دن کو کیا کہا جاتا ہے ؟
( سدلا بتکماں )
٭ کاچیگوڑہ اسٹیشن کا آرکٹیکچر کس طرز پر ہے ؟ (Goethic styce )
٭1969 ء تلنگانہ مومنٹ میں سب سے پہلے تلنگانہ کیلئے کس وزیر نے استعفی دیا ؟ ( کونڈا لکشمی باپوجی)
٭ بیلم پلی کس لئے مشہور ہے ؟ (Coal Mines)
٭ مردم شماری 2011 کے مطابق تلنگانہ کے کس ضلع میں خواتین کی شرح خواندگی سب سے کم ہے ؟  ( محبوب نگر )
٭ Pranahita کیا ہے؟ ( ندی )
٭ Koilsagar آبپاشی پرجکٹ کہاں ہے ؟ ( محبوب نگر )
٭ Telangana Peasant Armed Straggle کا تعلق کس پارٹی سے ہے ؟ ( کیمونسٹ پارٹی )
٭ حیدرآباد میں ” Jala Drushyam ” کیا ہے ؟ ( ایک عمارت )
٭ تلنگانہ ریاست میں TSTS کیا ہے ؟ (Technology Services )
٭ نظام اسٹیٹ میں سرکاری ریڈیو کونسا تھا ؟ ( دکن ریڈیو )
٭ آندھراپردیش کے قیام کے بعد حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا پہلا میئر کون تھا ؟ ( کرشنا سوامی مدیراج )
٭ لوک ایوت قائم کرنے والی پہلی ریاست ؟ ( مہاراشٹرا )
اس کے علاوہ جو سوالات ان دونوں امتحانات ملتے جلتے آئے ان میں گیمس / اسپورٹس ہیں ۔ پروکبڈی کب شروع ہوتا تھا اور دوسرے پرچہ میں پروکبڈی 2015 میں کس نے جیتا۔ اے پی جے عبدالکلام کے تحریر کردہ کتاب پھر اے پی جے عبدالکلام ملک کے صدر جمہوریہ کب تھے ۔