TELANGANA 25,000 Jobs تلنگانہ میں سرکاری ملازمتیں

ایم اے حمید

تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد مختلف سرکاری محکمہ جات میںایک لاکھ سات ہزار سے زائد مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کا اعلان کیا گیا لیکن اس کیلئے تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ۔ حکومت تلنگانہ تقررات کے عمل کیلئے سب سے پہلے 25 ہزار جائیدادیں پر تقررات کیلئے تمام تر تیاری مکمل کرلی ہے اور عنقریب ان کے اعلامیہ جاری ہونگے یہ جائیدادیں پوسٹ مختلف محکمہ جات میں ذیل کے مطابق ہیں ۔
مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد
٭ پولیس کانسٹبلس ، سب انسپکٹرس 10,000
٭ گروپIV ، جونیر اسسٹنٹ 1000
٭ AEE اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئرس 5000
٭ گروپ II 1000
٭ جونیر لکچررس 600
٭VRO/VRA ، 1000
٭ ٹیکنیکل گزئیٹڈ / نان گزئیٹڈ پوسٹ 1000
٭ وٹرنری اسسٹنٹ / اگریکلچر اسسٹنٹ 800
٭ گریجن ڈی ایس سی 1500
٭ ہلپ ڈپارٹمنٹ / فاریسٹ / نرسنگ 600
٭ آئی ٹی آئی اسسٹنٹ ٹرینی آفیسرس 350
دیگر محکمہ جات 2500
جملہ جائیدادیں 25,350
محکمہ پولیس میں کانسٹبلس / سب انسپکٹرس
کی جائیدادیں
محکمہ پولیس میں 10 ہزار تا18 ہزار جائیدادوں پر تلنگانہ کے دس اضلاع بشمول حیدرآباد میں تقررات کیلئے اعلامیہ عنقریب جاری ہورہا ہے ۔ ڈی آئی جی نے اس کا اعلان کردیا نوٹیفکیشن کی اجرائی کیلئے تیاری جاری ہیں ۔ پولیس کانسٹبلس کیلئے انٹرمیڈیٹ (10+2) کسی بھی مضمون سے کامیاب امیدوار اہل ہیں جبکہ سب انسپکٹرس کیلئے گریجویٹ امیدوار اہل ہیں ۔ انتخاب تین مرحلوں پر فزیکل ٹسٹ ، تحریری امتحان اور صحت جسمانی کا امتحان امیدوار تیاری تیز کردیں دوڑ کے ساتھ لانگ جمپ ، ہائی جمپ کی مشق جاری رکھیں ۔ سب انسپکٹرس کیلئے گریجویٹ امیدوار اہل ہیں ۔ جن کیلئے تحریری امتحان اور فزیکل ٹسٹ رہے گا ۔ امیدوار محکمہ پولیس کے تحریری امتحان کے ساتھ دیگر محکمہ جات کے امتحانات کی بھی تیاری کریں اب جو 25,350 جائیدادیں کی نشاندہی کی گئی جن کے اعلانات ماہ جولائی میں یقینی ہے ۔ انٹر ، گریجویٹ ، پروفیشنل گریجویٹ امیدوار ان مسابقتی امتحانات کی تیاری کریں۔
تلنگانہ کے سرکاری ملازمتوں کے مسابقتی امتحانات ،معلومات عامہ ۔ G.K
٭ تلنگانہ ریاست کا رقبہ کے اعتبار سے ملک بھر میں کونسا مقام ہے ؟ ( بارہواں )
٭ مرکزی حکومت نے شہریوں کو ایک دوسرے شہر سے رابطہ کیلئے کونسا پورٹل شروع کیا ؟ ( ’’ کھویا پایا ‘‘ )
٭ Make it India اسکیم کو کس نام سے موسوم کیاگیا ؟ ( جگل بندی )
٭ انٹرنیشنل یوگا ڈے کب منایا گیا ؟ ( 21 جون )
٭ فیفا کے صدر جن کوکریشن اسکنڈل میں حال ہی میں مستعفی ہوئے ؟ ( Sepp Blatter )
٭ FDI اور SEZ کیا ہیں
Foreign Direct Investoreat Special Economic
٭ تلنگانہ کے کسی ضلع میں منڈل کی تعداد سب سے زیادہ ہے ؟ ( محبوب نگر )
٭ تلنگانہ اور آندھراپردیش کا مشترکہ دارالحکومت حیدرآباد کتنے عرصہ کیلئے بنایاگیا ؟ ( دس سال )
٭ تلنگانہ ریاست کی ایک سالہ تکمیل پر کس میونسپل کو سب سے بہترین قرار دیاگیا ؟ ( منچریال )
٭ مرکزی حکومت اپنے ایک سالہ تکمیل پر کیا نعرہ دیا تھا ؟ ( سال ایک شروعات انیک )
٭ کتاب ” Speed Post ” کس نے تحریر کی ؟ ( شوبھاڈے)
٭ فٹ بال ورلڈ کپ آئندہ 2018 میں کہاں ہوگا ؟ ( روس )
٭ تلنگانہ کی اگریکلچر یونیورسٹی کو کس کے نام سے موسوم کیا گیا ؟ ( پروفیسر جئے شنکر اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی )
ایمسٹ امیدوار فارمیسی ، میڈیکل اور دیگر کورسز کیلئے SMS سے باخبر رہے
ان دنوں ایمسٹ کامیاب اور ناکام امیدواروں کو مختلف مقامات اور نمبرات سے آئے دن بے شمار موبائیل پر SMS موصول ہورہے ہیں جس میں فارماڈی ، فارمیسی ، بی ڈی ایس ، بی ایچ ایم ایس میں داخلے مفت ، داخلے کوئی ڈونیشن جیسے پیامات سے طلبہ اور سرپرست مضطرب ہیں انہیں باخبر کیا جاتا ہے کہ وہ ایسے SMS سے باز رہے اور داخلہ صرف کونسلنگ سے حاصل کریں ۔ راست کالج میں مینجمنٹ کوٹہ میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں لیکن کسی درمیانی فرد یا رابطہ کی ضرورت نہیں ہوتی ہر سال ایسے کئی واقعات ہوتے ہیں جن سے طالب علم اور سرپرستوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔