Telangana 15,522 Post تلنگانہ سرکاری ملازمتیں

TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت 3783 جائیدادوں کیلئے گروپ امتحانات
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت گروپ I ، گروپ II اور گروپ III زمرہ میں آنے والے مختلف 34 پوسٹ (جائیدادوں ) کیلئے جملہ 3783 جائیدادوں پر تقررات کیلئے مسابقتی امتحانات رکھے جائیں گے ۔ یہ جائیدادیں ذیل کے مطابق ہیں۔
.1 اگریکلچر آفیسر 120 ، .2 اگریکلچر ایگزیکٹیو آفیسرس گریڈ II 3111 ، ہارٹیکلچر آفیسرس 75 ، آئی اینڈ سی اے ڈی محکمہ میں اسسٹنٹ انجینئرس 252، اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئرس 159 ۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں میونسپل کمشنر گریڈ 2 کی 29، کمشنر گریڈ 3 کی 19، میونسپلٹی ہلت اسسٹنٹ 50 ۔ سانیٹری انسپکٹر 35، اسسٹنٹ انجینئرس 389، اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئرس 126، سی اے ڈی آپریٹرس 59 ، ٹکنیکل آفیسر 54، GHMC بل کلکٹرس 124، اسسٹنٹ فینانس اینڈ اکاؤنٹس 115 ، ڈپٹی جنرل منیجر ۔ 2 ، منیجر انجینئرنگ 146، ٹکنیشن گریڈ 2 کے تین زمرہ جات کیلئے 10پوسٹ ، 19 اور 15 جائیدادیں مختص کی گئی ہیں۔ ٹاؤن پلاننگ بلڈنگ اورسیز کیلئے 123 ، اس کے علاوہ محکمہ پنچایت راج میں اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئر 161، اگزیکٹیو انجینئر 243، اے پی ڈی او 23 ، ای او پی آر 67 ، محکمہ ریونیو میں پروہبیشن اینڈ اکسائیز کانسٹیبلس 340 ، اکسائیز سب انسپکٹر 220 ، اے سی ٹی او 105، سب رجسٹرار گریڈ 2 کی 23 جائیدادیں ، ٹی آر اینڈ بی محکمہ میں ڈرافٹسمین گریڈ 3 ۔ 58 ۔ اسسٹنٹ انجینئر 42، اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئر 83، ٹرانسپورٹ کانسٹیبلس 141 اور اسسٹنٹ موٹر وہیکلس انسپکٹر 45 اس طرح جملہ 3783 جائیدادیں تین گروپ میں منقسم ہیں۔ اس کیلئے الگ الگ پوسٹ جو جس گروپ میں آتے ہیں اس کے مطابق امیدواروں کی تعلیمی قابلیت ، عمر ، اہلیت دیکھتے ہوئے فارم داخل کرکے شریک امتحان ہونا ہوگا ۔

گروپ I امتحان کے چھ پرچے اور انٹرویو
گروپ I زمرہ میں آنے والے پوسٹ کیلئے جو امتحان رہے گا وہ چھ پرچوں پر مشتمل ہوگا اور ہر پرچہ 150 نشانات کا رہے گا اور وقت 3 گھنٹے دیا جائے گا اور انٹرویو 100 نشانات کے رہیں گے ۔ اس طرح گروپ I 1000 نشانات پر مشتمل ہوگا ۔ کوئی بھی جنرل گرائجویٹ ، پوسٹ گرائجویٹ ، پروفیشنل گرائجویٹ اس کیلئے اہل ہوتا ہے ۔ اعلامیہ ( نوٹیفکیشن ) جاری ہونے کے بعد اہلیت اور شرائط کو ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔

گروپ II میں 4 پرچے اور انٹرویو
گروپ II زمرہ میں آنے والے پوسٹ کیلئے امتحان 4 پرچوں پرمشتمل ہوگا جو 150 نشانات جملہ 600 نشانات اور انٹرویو 75 نشانات کارہے گا ۔
گروپ III کے امتحان میں تین پرچے اور کمپیوٹر ٹسٹ
گروپ III زمرہ میں آنے والے پوسٹ کیلئے 150 نشانات کے تین پرچے رہیں گے اور کمپیوٹر کا ٹسٹ 50نشانات کا رہے گا ۔ اس طرح یہ امتحان 500 نشانات پر مشتمل ہوگا ۔ مذکورہ بالا امتحانات پبلک سرویس کمیشن کے تحت ہوتے ہیں اس کی تیاری شروع کردیں۔
انجینئرس کی 2681 جائیدادیں ، تلنگانہ ٹرانسکو ، جینکو اور محکمہ برقی میں تقررات
انجینئرنگ ڈگری ہولڈرس اور ڈپلوما ہولڈرس کیلئے ٹی ایس جینکو میں اسسٹنٹ انجینئر کی 988 جائیدادیں سب انجینئر 92 ، ٹی ایس این پی ڈی سی ایل میں اسسٹنٹ انجینئر 309، سب انجینئر 314 ، تلنگانہ اسٹیٹ ایس پی ڈی سی ایل میں اسسٹنٹ انجینئر 427 ، سب انجینئر 174 جملہ 2681 جائیدادیں صرف تلنگانہ کی محکمہ برقی میں تقرر طلب ہیں جن کیلئے DSC ڈپارٹمنٹل سلکشن کمیٹی کے تحت تقرارتی امتحان ہوگا ۔ بی ای ، بی ٹیک اور ڈپلوما ہولڈرس اس کیلئے تیاری کریں۔
محکمہ پولیس میں کانسٹیبلس اور سب انسپکٹرس کی 9058 جائیدادیں
محکمہ پولیس میں کانسٹیبلس اور سب انسپکٹرس کی مخلوعہ جائیدادیں ذیل کے مطابق ہیں ۔ ڈی جی اینڈ آئی جی آف پولیس میں آرمڈ پولیس میں آرمڈ ریزرو پولیس کانسٹیبلس 2760 پولیس کانسٹیبل اسپیشل آرمڈ ریزرو 56 اور 1810 ۔ پولیس کانسٹیبلس ٹی ایس ایس پی 15 ویں بٹالین 349، اسپیشل پروٹکشن فورس پولیس کانسٹیبلس 286، سب انسپکٹر سیول 107، سب انسپکٹر 12 ، کانسٹیبلس 174، سب انسپکٹر کمیونکیشن 35، سب انسپکٹر 6 اس طرح جملہ 9058 جائیدادوں پر محکمہ پولیس میں بھرتی ہوگی ۔ فائیرمین کی 416، ڈرائیورآفیسرس کی 85 اور اسٹیشن فائر آفیسر کی 9 جائیدوں پر بھی پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے تحت بھرتی ہوگی ۔ اس کیلئے پولیس رکروٹمنٹ بورڈ فزیکل ٹسٹ دوڑ ، لانگ جمپ ، ہائی جمپ PETکے بعد تحریری امتحان رکھے گا ۔ مذکورہ بالا جملہ 15,522 سرکاری ملازمتوں کیلئے جو تقررراتی تحریری امتحانات ہونگے اس کیلئے تعلیمی قابلیت ، اہلیت ، شرائط کیلئے نوٹیفکیشن کو ملاحظہ کریں۔