Telangana 1.7 Lakh Govt Jobs تلنگانہ میں سرکاری ملازمتیں

تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد نوجواں طبقہ کو اور تلنگانہ تحریک میں جن طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا انہیں سرکاری ملازمت کے حصول کی آزور تھی ۔ تلنگانہ تحریک کامیاب ہوئی تلنگانہ ریاست وجود میں آئی اور اس کی تحریک چلانے والی سیاسی جماعت ٹی آر ایس برسراقتدار آئی ۔ حکومت کے قیام کے چھ ماہ بعد چیف منسٹر نے ریاستی حکومت کے مختلف 32 محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 744 بتاتے ہوئے ان پر بہت جلد تقررات کرنے کا اعلان کیا ۔
محکمہ جاتی مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات
اسکول ایجوکیشن ( ٹیچرس )
24,861
محکمہ داخلہ ( پولیس ڈپارٹمنٹ )
15339
ریونیو ڈپارٹمنٹ
10142
ہائیر ایجوکیشن ( لکچررس )
10592
محکمہ صحت و طبابت
11834
محکمہ جنگلات و ماحولیات
2777
کوآپریٹیو سوسائٹیز
2164
حیوانات / انیمل ہسبنڈری
1761
بی سی ویلفیر
748
حکومت خود اختیاری /پنچایت ضلع پریشد
1219
محکمہ فینانس
1330
لیجسلیٹو / سکریٹریٹ
227
میونسپل
2259
میناریٹی ویلفیر
48
پنچایت راج
7193
واٹر ورکس
2584
انڈسٹریز
383
آئی ٹی
192
محکمہ عدلیہ
196
محکمہ یومیہ اجرت
1493
پبلک انٹرپرائزرس
07
سوشیل ویلفیر ڈپارٹمنٹ
3376
روڈ اینڈ بلڈنگس ڈپارٹمنٹ
891
خواتین اور بہبودی اطفال
5074
یوتھ سروس
367
جملہ
1,07,744
اس طرح تلنگانہ ریاست مختلف محکمہ جات میں جملہ ایک لاکھ 7 ہزار 744 جائیدادیں کو مخلوعہ بتایا گیا اب ان پر تقررات کیلئے حکومت عملی اقدامات کریں گی ۔

TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کا قیام ، گروپ I ، II اور IV کے مسابقتی امتحانات
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کا قیام عمل میں آیا حکومت نے اس کیلئے چیرمین کے انتخاب کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ آندھراپردیش کیلئے علحدہ پبلک کمیشن ہے ۔ اب تلنگانہ اسٹیٹ کے PSC پبلک سروس کمیشن کے قیام بعد گروپ I گروپ ، II اور گروپ IV زمرہ کے مسابقتی امتحانات رکھے جائینگے ۔ گریجویٹ امیدوار گروپ I زمرہ کیلئے گزئیٹڈ پوسٹ / ایگزیکٹیو پوسٹ اور گروپ II زمرہ کے نان اگزیکٹیو پوسٹ ہیں اور انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدواروں کیلئے گروپ IV زمرہ کلریکل کیڈر LDC اور دیگر پوسٹ ہوتے ہیں ۔ ان گروپ کے مسابقتی امتحانات منعقد ہوتے ہیں یہ رکروٹمنٹ ٹسٹ الگ الگ پوسٹ کیلئے ہوتے ہیں ۔ ٹی ایس پی ایس سی میں ایک اقلیتی رکن جناب متین قادری ہیں ۔
ٹیچرس کی 24 ہزار جائیدادیں
D.Ed / B.Ed امیدوار RTE ایکٹ
ریاست تلنگانہ میںجن ایک لاکھ 7 ہزار جائیداد کو مخلوعہ بتاتے ہوئے نشاندہی کی گئی ان میں اسکولی تعلیم محکمہ میں ٹیچرس کی 24861 جائیدادیں بتائی ہیں ۔ اس کیلئے جو امتحان ہوتا ہے وہ DSC-TET ہے ۔ پہلے صرف DSC تھا سال 2010 ء میں NCTE نے TET کو لازمی کیا اور متحدہ ریاست اے پی میں پانچ / چھ TET امتحانات بھی ہوئے لیکن سالگزشتہ سے TET نہیں ہوا ۔ اب آندھراپردیش حکومت نے DSC-TET ملا کر رکھا ہے ۔ اس طرح تلنگانہ میں بھی DSC-TET ملا کر ہوگا ۔ ڈی ایڈ امیدوار SGT پوسٹ کیلئے اور B.Ed امیدوار SA پوسٹ کیلئے اور لینگویج پنڈت گریڈ I ، II کے ساتھ PET کے تقررات ہونگے ، لیکن یہ بات سامنے آئی کہ RTE ایکٹ کے تحت 1:40 استاد ، طلباء تناسب کی وجہ تقررات میں رکاوٹیں ہوگی اور کئی اسکولس میں جائیدادیں مخلوعہ ہیں لیکن طلبہ کی تعداد نہیں اس میں تلگو میڈیم کے سرکاری اسکولس اور اردو میڈیم کے اسکولس شامل ہیں بہر کیف مئی 2015 ء تک تقرر طلب جائیدادوں کی بھرتی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ٹیچنگ / ہائر ایجوکیشن زمرہ میں جونیر لکچررس اور ڈگری لکچررس کے تقررات ہیں ۔ تلنگانہ ریاست میں ملازمتوں کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر شام 5 بجے تا 7 بجے رہنمائی کی جارہی ہے ۔ امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے اپنی تفصیلات درج کروائیں ۔