TEACHERS DIST WISE POST ٹیچرس ضلع واری جائیدادیں

تلنگانہ میں تقررات کے عمل کے بعد ٹیچرس کے تقررات کیلئے گزشتہ چھ ، آٹھ مہینوں سے الگ الگ اطلاعات شائع ہورہی تھی ۔ ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمتوں پر تقررات کا اعلان ہوا لمحہ آخر میں 15522 جائیدادوں کو قطعیت دے کر ان پر تقررات کا عمل شروع ہوا اس طرح ٹیچرس کے 24 ہزار جائیدادیں جو 20 ہزار جائیدادوں پر بھرتی کے اعلانات آئے ۔ پھر ان کا تقرر کیسا ہوگا کیا TET بھی لکھنا ہوگا ۔ پھر DSC ہی رہے گا یا دونوں ملا کر DSC+TET= TRT  ہوگا ۔ ایسے امکانات لمحہ آخر میں ختم ہوگئے ۔ وزیراعلی تلنگانہ مسٹر کے چندراشیکھر راؤ نے ٹیچرس کے 20 ہزار جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا ۔ وزیر تعلیم و ڈپٹی چیف منسرٹ شری کڈم سری ہری نے محکمہ تعلیمات کے فہرست کے حوالہ سے 14 تا  15 ہزار اساتذہ کی جائیدادوں کی بھرتی کا اعلان کیا ۔ تاہم جو اعداد و شمار ضلع واری اساس پر اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کے بتائے گئے اس کو ذیل میں پیش کیا جارہا ہے ۔ یہ تعداد 14 ہزار سے متجاوز تھے تاہم 10,961 جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ۔
ٹیچرس کے پوسٹ ضلع واری
ضلع
مخلوعہ جائیدادیں
عادل آباد
1818
نظام آباد
944
کریم نگر
666
میدک
1257
حیدرآباد
763
رنگاریڈی
1442
محبوب نگر
2024
نلگنڈہ
689
ورنگل
634
کھمم
724
جملہ
10,961
محکمہ تعلیمات نے ضلع واری اساس پر اساتذہ کی مذکورہ بالا تعداد کو بتاتے ہوئے حکومت کو رپورٹ روانہ کی ہے ۔ حکومت اعلامیہ میں قطعی تعداد مضمون واری اور میڈیم کی اساس پر شائع کرے گئی ۔ سب سے زیادہ جائیدادیں ضلع محبوب نگر میں 2024 بتائی گئی اور سب سے کم ضلع ورنگل میں 634 بتائی گئی ہے ۔
TS – TET برقرار ، آج کل میں
آن لائن کا آغاز
تلنگانہ کے TET کے اعلامیہ جاری ہونے کے بعد ویب سائیٹ بند ہے اور آن لائن فارم داخل نہیں ہورہے ہیں ۔ حکومت نے فیصلہ کیا کہ TET بھی حسب سابق برقرار رہے گا اور ڈی ایڈ امیدوار Paper – I کیلئے اور B.Ed امیدواروں Paper – II کیلئے اہل ہونگے ۔ امتحان کی تاریخ 24 جنوری ہے ۔ اس میں تاحال کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ DSC میں TET کے 20 نشانات شمار کئے جاتے ہیں۔ DSC کا امتحان اپریل 2016 میں ہونے کا امکان ہے ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس میں اتوار 6 ڈسمبر کو 11.30 بجے معلوماتی لکچر اور ماڈل ٹسٹ ( تمثیلی امتحان ) رہے گا اس میں شرکت کر کے پرچہ حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے شکوک دور کرسکتے ہیں۔

محکمہ ایوش میں 391 جائیدادیں ، یونانی میڈیکل آفیسرس کے 21 اور یونانی کمپوڈر کے 36 پوسٹ
انڈین سسٹم آف میڈیسن کے محکمہ ایوش نے یونانی ، ہومیوپتھی ، آیورویدک شعہ کے میڈیکل آفیسرس اور کمپوڈرس کے جملہ 391 پوسٹ پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے اس میں کنٹراکٹ اساس پر تقررات ہونگے اور جائیدادوں کی تعداد ذیل کے مطابق بتائی گئی ۔ یونانی میڈیکل آفیسرس ( BUMS ) اہل  21 پوسٹ ،  یونانی کمپوڈر 36 پوسٹ ، پپر کم نرسنگ اسسٹنٹ 57 پوسٹ ، آیورویدک میڈیکل آفیسرس( BAMS ) امیدوار اہل  105 پوسٹ ، ہومیو میڈیکل آفیسر( BHMS ) 50 پوسٹ ، نیچرپتھی میڈیکل آفیسر (BNYS)  8 پوسٹ ، آیورویدک کمپوڈرس 64 پوسٹ ، ہومیو کمپوڈرس 46 پوسٹ ، یوگا 4 پوسٹ ۔ محکمہ ایوش ان مخلوعہ جائیدادوں پر مرکزی حکومت کے قومی صحت عامہ مشن کے تحت دو مرحلوں میں تقررات کرے گا ۔ اس کیلئے اہل امیدوار متعلقہ محکمہ میں اور اس کے ویب سائیٹ پر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے درخواستیں داخل کریں۔
DSC اور TET کی تیاری
بہر کیف ٹیچرس تقررات آئندہ تعلیمی سال جون 2016 کے آغاز تک کے شیڈول مرتب کیا جارہا ہے ۔ TET اورDSC کیلئے امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت ، اہلیت، پوسٹ اور نمونہ پرچہ کو دیکھتے ہوئے تیاری کریں۔

٭٭٭٭٭٭