WHAT AFTER ?…SSC SSC کے بعد کیا کریں

ایس ایس سی  کے بعد پانچ اہم راستے ہیں جونیر کالج ، پالی ٹیکنیک ، آئی ٹی آئی ، وکیشنل کالج اور (TOSS)اوپن اسکول  ایس ایس سی کے بعد کئی کورسس ہیں لیکن اکثریت انٹرمیڈیٹ کو ہی ترجیح دیتی ہے ۔ انٹرمیڈیٹ میں اختیاری مضامین / گروپ کا انتخاب سب سے اہم ہے تمام پروفیشنل کورسس کا انحصار انٹرمیڈیٹ کے اختیاری مضامین ( گروپ ) پر منحصر ہے ۔ پروفیشنل کورسس میں انجینئرنگ کے بی ای ، بی ٹیک فارمیسی کورسس میں ڈی فارمیسی ڈپلوما ان فارمیسی ، بی فارما ، بیاچلر آف فارمیسی ، فارما ڈی ، ڈاکٹر ان فارمیسی کیلئے انٹرمیڈیٹ کے دونوں گروپ کے امیدوار MPC اور BPC کے اہل ہیں میڈیکل / ہلیت سائنس کے کورسس کیلئے جن میں شعبہ طب میڈیسن کے ایلوپیتھی یم بی بی ایس ، بی ڈی ایس،ایورویدک کیلئے BAMS ہومیوپتھی کیلئے BHMS یونانی کیلئے BUMS ، یوگا نیچرپیتھی کیلئے BNYS کیلئے انٹرمیڈیٹ  BPC امیدوار ہی اہل ہوتے ہیں ۔ وٹرنری سائنس B.V.SC & AH اور اگریکلچرل سائنس ، فارسٹری فشیریز ، ہارٹیکلچر پروفیشنل کورس کے علاوہ ہلت سائنس میں بی ایس سی نرسنگ BPT فزیوتھراپی ،MLT میڈیکل لیاب ٹکنالوجی اور Optemetry ( بصری ) کے کورسس ہیں ۔

لا کے کورسس میں LLB اور B.L کیلئے انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی گروپ کے امیدوار اہل ہوتے ہیں ۔ ایس ایس سی کے بعد ا علی تعلیم کیلئے اور پروفیشنل کورسس میں داخلے کیلئے اہلیت کو دیکھتے ہوئے گروپ کا انتخاب کریں لا کیلئے کوئی بھی گروپ کے امیدوار اہل ہوتے ہیں ۔ لا کورس کیلئے لاسٹ ( پانچ سالہ ایل ایل بی ) کیلئے ہے  انجینئرنگ ، میڈیسن ، لا کے علاوہ ایک اور اہم پروفیشنل کورس جس کیلئے طلبہ کی اکثریت داخلہ حاصل کرتے ہیں ۔ بی اے ، بی کام یا بی ایس سی ڈگری کے تکمیل کے بعد تلنگانہ میں مشترکہ انٹرنس امتحان ICET کے ذریعہ MBA میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ قومی سطح کے مینجمنٹ – B اسکولس میں داخلے کیلئے جو انٹرنس امتحانات ہوتے ہیں ان میں CAT ،MAT ، XAT ، AIMT وغیرہ ہیں ۔ بعض طلبہ یہ سمجھتے ہیں کہ MBA کیلئے صرف بی کام کرنا یا ریاضی پڑھنا چاہتے غلط ہے کوئی بھی مضمون سے ڈگری کے بعد MBA کرسکتے ہیں ۔ – B اسکولس میں سنٹرل یونیورسٹیز اور ڈیمڈ یونیورسٹیز میں MBA پانچ سالہ انٹگرٹیڈ کورسس میں داخلے انٹرمیڈیٹ (10+2) کے بعد بھی دیئے جاتے ہیں ۔ پروفیشنل کورسس میں ہوٹل مینجمنٹ ، ہاسپٹالیٹی اور کیٹرنگ ٹکنالوجی کے ڈگری سطح پر کورسس ہیں جس کیلئے بھی انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی گروپ کے امیدوار اہل ہوتے ہیں چنانچہ ایس ایس سی کے بعد اعلی تعلیم میں کسی پروفیشنل کورس کو ڈگری سطح پر اپنانے کے خواہاں ہو امیدوار اس کے اعتبار سے انٹرمیڈیٹ کے گروپ کا انتخاب کریں ۔ یہاں یہ بات کا خلاصہ ہوجاتا ہے کہ اب SSC کے بعد اگر انٹرمیڈیٹ کرنا ہے تو کونسا گروپ اختیار کرنا ہوگا ۔ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کرسکتے ہیں۔

پالی  ٹیکنیک کے انجینئرنگ ڈپلوما کورسس
ایس ایس سی / دسویں کے بعد پالی ٹیکنیک میں انجینئرنگ / نان انجینئرنگ کے ڈپلوما کورسس ہیں جن میں داخلہ کیلئے انٹرنس امتحان Polycetہوتا ہے اس کے ذریعہ انجینئرنگ کے ڈپلوما کورسس ہیں ۔ سیول انجینئرنگ ، میکانیکل ، الکٹریکل ، الکٹرانکس وغیرہ میں تین سالہ ڈپلوما کے بعد انٹرنس امتحان ای سٹ  سے ذریعہ انجینئرنگ ڈگری B.E/B.Tech کے سال دوم میں داخلہ مل جاتا ہے ۔ اس طرح ایس ایس سی کے بعد چھ سالہ انجینئرنگ کی تعلیم ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ ایس ایس سی کے بعد چھ سالہ انجینئرنگ / ٹکنالوجی کی تعلیم کیلئے IIITs ہیں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجیز جو تین علاقہ جات آندھرا ، تلنگانہ ، رائلسیما کیلئے قائم ہیں جہاں دیہی سطح پر ہر منڈل کے ٹاپ ایس ایس سی طلبہ کو داخلہ دیا جاتاہے اس کیلئے علحدہ یونیورسٹی RGUKT راجیو گاندھی یونیورسٹی فار نالج ٹکنالوجی قائم ہے ۔ CBSE دسویں کامیاب اور کونسل فار ISC کے امتحان ICSE کامیاب امیدواروں کی اکثریت بھی انٹرمیڈیٹ میں داخلے حاصل کرتی ہے ۔

ITI کے ٹیکنیکل کورسس
ایس ایس سی کے بعد حکومت کے ٹیکنیکل ادارے ITI انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس ہیں ۔ ان میں پرائیویٹ ITIs بھی ہیں ۔ جہاں داخلے بغیر انٹرنس امتحان کے دسویں کے محصلہ نشانات پر دیئے جاتے ہیں ۔ ٹیکنیکل  کورسس میں سیول ڈرافسمین،میکانیکل اسٹینوگرافی کے علاوہ ڈیزل میکانک ، اے سی میکانک ، ٹرنر ، فٹر اور دیگر ٹیکنیکل کورسس ہیں ۔ ریاست بھر میں ITIs قائم ہیں جو طلبہ ملازمت یا خود روزگار چاہتے ہیں ان کیلئے ITIs کرنا چاہئے ۔
پالی تکنیک انٹرنس ٹسٹ کوچنگ Polycet-2016
پالی تکنیک انٹرنس ٹسٹ 21 اپریل کو مقرر ہے جو ایس ایس سی نصاب کے فزکس ، کیمسٹری ، میاتھس کے آبجیکٹو ٹائپ سوالات پر ہوگا ۔ اس کی کوچنگ کلاسس عابڈس اور چارمینار پر  ایس ایس سی کے بعد کورسز ، ایک کیریئر گائیڈدفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر دستیاب ہوگا اور 5 اپریل سے کوچنگ کلاسس صبح 8 بجے شروع ہوگی ۔ فون نمبر:9030424373  ایس ایس سی امتحان دیئے طلباء فوری کوچنگ کلاسس سے رجوع ہو۔