SSC Graduate level Exam

اسٹاف سلکشن کمیشن

حکومت ہند کے مختلف محکمہ جات اور وزارت امور ان سے وابستہ اور سب آرڈینس دفاتر میں جو ملک بھر کے عصری و عرض میں واقع ہیں مختلف جائیدادوں پر تقررات کیلئے ہر سال SSC اسٹاف سلکشن کمیشن کمبیائیڈ گریجویٹ ہوں ۔ امتحان منعقد کررہا ہے پہلے مرحلہ کا امتحان Tier – I ٹائیر I 27 اپریل کو رکھا اور 4 مئی کو رکھا جارہا ہے ۔ اس کے بعد دوسرے مرحلہ کا امتحان ٹائیر II ، Tier II امتحان30 اگسٹ اور 31 اگسٹ کو رکھا گیا ہے ۔

تعلیمی قابلیت / اہلیت
جیسا کہ امتحان کا عنوان خود گریجویٹ لیول ہے ۔ اس لئے اس میں کسی بھی مضمون کے گریجویٹ امیدوار اہل ہیں جنرل ڈگری اور پروفیشنل ڈگری ہولڈرس کیلئے یہ مسابقتی امتحان قومی سطح پر رہے گا ۔ اس طرح تعلیمی قابلیت کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے ڈگری کامیاب یا اب سال آخر کا امتحان دینے والے امیدوار ہونگے ۔

فارم صرف آن لائن داخل کریں
اس گریجویٹ لیول امتحان میں شرکت کیلئے فارم صرف آن لائن داخل کرنا ہے اور امیدوار فارم کے ادخال سے قبل تمام ہدایات اور رہنمایانہ نکات کو ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرلیں اور اس کے مطابق فارم کی خانہ پُری کریں ۔ عمر کی حد ، تحفظات ، زمرہ بندی ، عمر کی رعایت،امتحان کی اسکیم اور دیگر تفصیلات کو ویب سائیٹ http://ssc.nic.in پر ملاحظہ کریں ۔ اس کا تفصیلی اعلامیہ 18 جنوری 2014 ء کے سرکاری ہفت روز ائمپلائمنٹ نیوز روزگار سماچار میں شائع کیا گیا ۔

SBI برانچس سے ذریعہ چالان فیس کی ادائیگی
درخواست فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل SBI اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے منتخبہ برانچس میں ذریعہ چالان فیس ادا کرنا ہوگا ۔ اس کیلئے 18 جنوری سے آن لائن فیس ادائیگی کا آغاز ہوچکا ہے اور پارٹ I کیلئے آخری تاریخ 12 فبروری شام 5 بجے تک اور پارٹ II رجسٹریشن کیلئے 14 فبروری تک رجسٹریشن کروایا جاسکتا ہے امیدوار فارم آن لائن داخل کرنے کیلئے ذیل کے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔ www.ssconline.nic.in
www.ssconlie2.gov.in

دو مرحلوں کا امتحان Tier-I اور Tier-II
اسٹاف سلکشن کمیشن گریجویٹ لیول امتحان دو مرحلوں میں منعقد کرتا ہے جو ٹائیر I اور ٹائیر II ہے یہ تحریری آبجیکوٹائپ نوعیت کا امتحان ہے اس کے بعد CPT, Computer Profieiency Test انٹرویو اور Skill Test رہے گا پھر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ قطعی انتخاب کے بعد امیدوار کا تقرر ملک گیر سطح پر کسی بھی محکمہ میں ہوگا اور اس کیلئے گریڈ پے بھی الگ رہے گا اور دو علحدہ گروپ میں تقسیم کرتے ہوئے الاٹمنٹ کیا جائے گا ۔ امیدوار فارم آن لائن داخل کرتے وقت پوسٹ کی نشاندہی قطعی مانی جائے گی ۔ اس میں کوئی ردوبدل کی گنجائش نہیں رہے گی ۔

خاتون امیدوار اور معذور امیدوار فیس سے مستثنیٰ
مرکزی حکومت خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے مسابقتی امتحانات میں شرکت کیلئے امتحانی فیس 100% معاف کرتے ہوئے انہیں فیس سے استثنی قرار دیا ہے ۔ گریجویٹ لڑکیاں اسٹاف سلکشن کمیشن کے اس قومی سطح کے مسابقتی امتحان میں شرکت کرنے کیلئے فارم آن لائن داخل کریں۔ Gender کے کالم میں Female پر Womens زمرہ میں فیس سے مستثنی رہینگے ۔ اسی طرح معذور / اپاہیج افراد PWD زمرہ کے امیدوار تحفظات کے ساتھ فیس سے مستثنی رہینگے ۔ اس کیلئے فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل ہدایات دیکھیں ۔ www.ssc.nic.in کے ویب سائیٹ پر فارم کو آن لائن داخل کرنے سے قبل ہدایات کو ملاحظہ کریں ۔ اسٹاف سلکشن کمیشن سال میں دو دفعہ مرکزی محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے مسابقتی تحریری امتحان منعقد کرتا ہے ۔ کلریکل کیڈر کیلئے پہلے میٹرک لیول امتحان ہوتا تھا جس کو گزشتہ تین برسوں سے انٹرمیڈیٹ ( بارہویں ) سطح کے بعد ہائیر سکنڈری کلریکل کیڈر امتحان کردیا گیا اور گریجویٹ لیول امتحان کو بھی دو مرحلوں میں Tier – I اور Tier – II کردیا گیا ہے ۔

گریجویٹ لیول مسابقتی امتحان
اسٹاف سلکشن کمیشن کا یہ مسابقتی امتحان بالکلیہ طو رپر آبجیکوٹائپ نوعیت کے سوالات پر ہوتا ہے ۔ اس میں جنرل نالج ( معلومات عامہ ) ذہنی رحجان ، جنرل انگلش ، ابتدائی ریاضی ، اور کمپیوٹر نالج کے سوالات ہوتے ہیں ۔ OMR شیٹ پر جوابات کو حل کرنا ہوتا ہے ۔

TET کا 9 فبروری کو انعقاد
31 جنوری سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کریں
اے پی ٹیچرس اہلیتی امتحان TET جو ستمبر سے ملتوی ہوا اب 9 فبروری کو قطعی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور اس کیلئے 31 جنوری سے ہال ٹکٹ کی اجرائی عمل میں آئے گی اور ویب سائیٹ سے امیدوار اپنے رجسٹریشن نمبر / جرنل نمبر کے ذریعہ ہال ٹکٹ کو ڈاؤن لوڈ کریں جس میں تاریخ ، وقت اور امتحانی مرکز کا مقام رہے گا ۔ اس کے مطابق امیدوار رجوع ہو ۔ TET میں صرف ایسے ہی امیدوار شریک کرسکتے ہیں جنہوں نے پہلے فارم داخل کردیا تھا اب فارم داخل کرنے کی کوئی تاریخ نہیں ہے ۔ کئی امیدوار اس بارے میں استفارات کرتے ہیں ۔ TET کیلئے پہلے اعلامیہ جاری ہوا ۔ پھر اس کیلئے اے پی آن لائن سنٹر / ای سیوا مراکز پر فیس داخل کرنا تھا اس کے بعد فارم آن لائن داخل کئے گئے امتحان ستمبر میں تھا جو ملتوی ہوا اب ان ہی امیدواروں کیلئے امتحان 9 فبروری کو طے پایا ہے ۔ TET اردو میڈیم کیلئے ماڈل پیپرس کو کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے ٹسٹ میٹریل کے ساتھ ماڈل پیپر دفتر سیاست عابڈس حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کتاب کی رعایتی قیمت اس ہفتہ صرف 50 روپئے رکھی گئی ہے ۔

VRO-VRA کا مسابقتی امتحان
ہال ٹکٹ جاری ۔ 22 فبروری کو امتحان
VRO ویلیج ریونیو آفیسر اور VRA ویلیج ریونیو اسسٹنٹ کی مخلوعہ جائیدادوں پر جو زائد از 6 ہزار ہیں ریاست بھر سے 14 لاکھ 40 ہزار امیدواروں نے فارم داخل کئے ان کیلئے ہال ٹکٹ ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا اور امیدوار اپنے ہال ٹکٹ کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے تاریخ ، وقت کے ساتھ امتحانی مرکز مقام کو دیکھ کر وقت سے قبل امتحانی مرکز پر رہے ۔ یہ امتحان 100 سوالات ، 100 نشانات کا ہے ۔اور تمام سوالات آبجیکو ٹائپ نوعیت کے ہیں ۔ ان میں جنرل نالج ( معلومات عامہ ) 60 سوالات ، 60 نشانات ، ابتدائی ریاضی کے 30 سوالات ، 30 نشانات اور ذہنی رحجان کے 10 سوالات ، 10 نشانات ہیں امیدوار OMR جوابی شیٹ کو بھی ڈاؤن لوڈ کریں ۔ جوابات کو OMR شیٹ پر بلاک / بلو پن سے دائرہ بھرنا ہوگا ۔ اس کے ماڈل پیپر ، اردو جنرل نالج کتاب دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ ایک ہفتہ کی تیاری سے امتحانی پرچے اور سوالات کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔