SSC-2015 کے امتحانی پرچہ میں تبدیلیاں

CBSE طرز نظام رائج کرنے کی تجویز 20 نشانات تفویض
ان دنوں ایس ایس سی کے امتحانات جاری ہیں ۔ سال 2014 ء کا یہ امتحان کئی اعتبار سے آخری ہوگا ۔ اس میں 6 مضامین کے جملہ گیارہ پرچے ہیں اور نمونہ سوالات گزشتہ 14 تا 15 برسوں سے برقرار ہیں اب ایس ایس سی ( دسویں ) کے درسی کتاب تمام مضامین کے نئے تعلیمی سال 2014 -1 5 سے مکمل تبدیل ہوچکے ہیں اور SCERT نے CCC اسکیم کے تحت نئے نصاب کے درسی کتب کو شائع کردیا گیا اور یہ سرکاری اسکولس میں ” F ” کوڈ کے ساتھ مفت تقسیم کئے جائینگے اور پرائیویٹ اسکولس اور بازار میں خریدی کیلئے ” S ” کوڈ کے ساتھ دستیاب ہونگے درسی کتب کی تبدیلی کے ساتھ حکومت نے SSC کے سرکاری امتحان کے بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے موجودہ طریقہ کو بھی ختم کرتے ہوئے CBSE کے سال 2010 ء سے شروع کئے 80+20 کے طریقہ کار رائج کرنے کی سفارش کی ہے ۔

یہ تجویز ہے ۔ اس کو قبول کیا گیا یا اس پر عمل ہوگا تاحال محکمہ تعلیمات یا SCERT کی طرف قطعی طو رپر اعلان نہیں ہوا تاہم جو اطلاعات آرہی ہیں اس کے مطابق ایس ایس سی کے موجودہ 11 پرچوں کے طریقہ کو ختم کرتے ہوئے ہر مضمون کا ایک 100 نشانات کا پرچہ کردیا جائے گا ۔ اور اس کیلئے بھی CBSE میں جو اسسٹمنٹ ( پراجکٹ ورک ) کیلئے 20 نشانات ہیں اسی طرح 20 نشانات سرگرمیوں Activitye Based اور 80 نشانات سوالی پرچے کیلئے مختص کرنے کی تجویز ہے اور اس میں دونوں پرچوں میں کامیابی لازمی ہوگی یعنی کوئی اگر 20 نشانات میں 19 اور دوسرے پرچہ میں 80 کے منجملہ 30 نشانات حاصل نہ کریں تو ناکام ہوجائینگے اس طرح تعلیمی اصلاحات اور امتحانی اصلاحات کے تحت نئی نئی تبدیلیاں ہورہی ہیں قطعی طور پر محکمہ تعلیمات SCERT اور BSE بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے احکامات کے بعد معلوم ہوگا اور عمل ہوگا اب جن امور پر اقدامات کئے جانے والے ہیں وہ اس طرح رہینگے ہر مضمون کا پرچہ ایک ایک رہے گا صرف سائنس کے دو پرچے ہونگے

جو فزیکل سائنس اور بیالوجیکل سائنس کیلئے 50 ، 50 نشانات کے رہینگے ۔ SSC کے سالانہ امتحان کے ہر مضمون کیلئے 80 فیصد نشانات کا ہوگا اور 20 فیصد نشانات چار یونٹ ٹسٹ اور پراجکٹ ورک کے ذریعہ شمار کئے جائینگے ۔ جس طرح CBSE میں دیئے جاتے ہیں اس کو میموری ( یاد کرنے ) کے بعد ذہنی مشق Project Work کہا جاتا ہے اور آج اسکولس میں پراجکٹ ہر مضمون کیلئے رکھا جارہا ہے اب طالب علم کو کامیابی کیلئے 35 فیصد کے بجائے 40 فیصد اقل ترین نشانات رکھے جارہے ہیں امتحان میں کامیابی کیلئے 40 فیصد نشانات حاصل کرنا ضروری ہے جو سالانہ امتحان کے 80 کے منجملہ 30 نشانات اور پراجکٹ ورک اسکول اسسٹمنٹ میں 20 کے منجملہ 10 نشانات کی تجویز اور اس میں 80 میں 27 یا 20 میں 9 نشانات کی بھی تجویز ہے ۔ ایس ایس سی کے امتحان میں کامیابی پر محصلہ نشانات سے پہلے ڈیویژن دیا جاتا تھا فرسٹ / سکنڈ اس کو ختم کردیا گیا اس کے بعد گریڈ دیا گیا A1, A ، B1, B پھر اس گریڈ کو بھی ختم کردیا گیا اب گریڈ پوائنٹ دے کر نشانات غائب کر دیئے گئے اس کے بعد GPA دیا جائے گا اب آئندہ سال سے نئے طریقہ امتحان کے بعد پھر Grading سسٹم کو رائج کیا جائے گا ۔ اور یہ گریڈنگ A1, A اور B1, B کی طرح D گریڈ تک رہے گا ۔ امتحان کے سوالی پرچوں کو بھی قطعیت دی جارہی ہے ۔

-1 5 نشانات کے چار سوالات 5×4=20
-2 3 نشانات کے دس سوالات 3×10=30
-3 2 نشانات کے دس سوالات 2×10=20
ایک نشان کے دس سوالات 1×10=10
جملہ 80 نشانات
SSC کے بعد کیا کریں ؟ کیریئر گائیڈ کی اشاعت
ایس ایس سی کے بعد وکیشنل کورسز ، انٹرمیڈیٹ کے گروپس ، پالی ٹکنیک کے ڈپلوما کورسز اور آئی ٹی آئی کے ٹکنیکل کورسز کے ساتھ کیریئر پلاننگ ، ڈاکٹر ، انجینئر ، پائیلٹ ، سائنٹسٹ ، جرنلسٹ ، مینجر ، IAS بننے کی راہیں پر معلوماتی کیریئر گائیڈ مرتب کی گئی ہے جونیر کالجس کی معلومات بھی شامل اشاعت ہیں ۔ عنقریب اس کی رسم رونمائی انجام دی جائے گی ۔اور پالی سٹ CBSE کے گیارہویں/ بارہویں اور ISC کی معلومات شامل رہے گی ۔