SSC کے امتحان کے طریقہ کار اور طلبہ کیلئے رہنمایانہ نکات پر اپنے کالم میں روشنی ڈالئے

سوال :SSC  کے امتحان کا 21 مارچ سے تلنگانہ ریاست میں آغاز ہورہاہے ۔ اس سال کیا کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں اس کے گائیڈ لائن ( رہنمایانہ نکات ) پر اپنے کالم میں روشنی ڈالیں تو بے شمار طلبہ کی وقت پر مدد اور رہنمائی ہوگی ۔

محمد مرتضی ہاشمی ۔ فلک نما ، حیدرآباد
جواب : سال حال ایس ایس سی کا پبلک امتحان سالگزشتہ کی طرح ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ پراجکٹ ورک ( انٹرنل اسسٹمنٹ ) کے 20 نشانات ہیں اور بورڈ کے امتحانی پرچہ 40 – 40 نشانات 80 کا رہے گا کامیابی کیلئے بورڈ کے امتحان کے 80 کے منجملہ کم از کم 28 نشانات لانا لازمی ہے ۔ اس کے بعد ہی انٹرنل اسٹمنٹ کے 20 کے منجملہ حاصل کردہ نشانات شمار کئے جائیں گے اور انٹرنل میں 20 میں سے 7 نشانات پر کامیاب ہونگے ۔ اس سال بھی نشانات غائب رہیں گے اس کے بجائے محصلہ نشانات کے Range کا گریڈ دیا جائے گا اور گریڈ کے پوائنٹ رہیں گے اور ان گریڈ پوائنٹ کا اوسط GPA میں انٹرنل اسسٹمنٹ کے نشانات شمار کرتے ہوئے CGPA دیا جائے گا جو 10/10 میں سے رہے گا ۔ امیدوار سابقہ امتحان پرچہ جو بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے مارچ 2015 اور مئی 2015 میں ہوا اس کے طریقہ سوالات کو دیکھ کر تیاری کریں ۔ اس سے کافی مدد ملے گا ۔ بعض سوالات یاد کر کے نہیں بلکہ سمجھ کر جواب لکھنا ہے ۔

پولیس کانسٹبلس اور سب انسپکٹرس کے تحریری امتحانات اور فزیکل ٹسٹ
سوال : پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے تحت جو تلنگانہ میں پولیس کانسٹبلس اور سب انسپکٹرس کے تقررات ہونے والے ہیں ان میں تحریری امتحان پہلے ہے ۔ سابق میں پہلے فزیکل ٹسٹ دوڑ Runing اور لانگ جمپ تھی ۔ اس بار کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں اس کی معلومات فراہم کریں ؟

عارف محمد خان ۔ اولڈ ملک پیٹ
جواب : تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے تحت پولیس کانسٹبلس کے 9000 جائیدادوں پر تقررات کیلئے 3 اپریل کو تحریری امتحان ہے پھر سب انسپکٹرس کیلئے تحریری امتحان 17 اپریل کو رکھا گیا ہے ۔ اس دفعہ پہلے مرحلے میں تحریری آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے 200 سوالات کا امتحان رکھا گیا ہے اس میں کامیابی کے بعد فزیکل ٹسٹ میں 100 میٹر کی دوڑ ، لانگ جمپ ، شارٹ ہڈ اور ہائی جمپ کے بعد 800 میٹر کی دوڑ ہے ۔ سابق کی طرح 3 کلو میٹر ، 5 کلو میٹر کی دوڑ ختم کردی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں تحریری آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے سوالات کا پرچہ رہے گا ۔ امیدوار فارم داخل کرتے ہوئے ان تمام تفصیلات سے واقف ہوچکے ہیں اور اس کے مطابق تیاری کریں ۔ پہلے مرحلے کے تحریری امتحان کے بعد فزیکل ٹسٹ کے بعد پھر فائنل امتحان بھی آبجیکٹوٹائپ نوعیت کا ہے یہ طریقہ کار پولیس کانسٹبلس اور سب انسپکٹرس دونوں کیلئے یکساں ہے ۔ کانسٹبلس کیلئے انٹرمیڈیٹ سطح ہے جبکہ ایس آئی کیلئے ڈگری سطح ہے ۔ اس طرح تو امیدوار فارم داخل کئے وہ نمونہ سوالات کے مطابق تیاری کریں۔
گروپ II امتحانات میں کیا مضمون لکھنا ہوگا اور انٹرویو کا طریقہ
سوال : TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے گروپ II کے امتحانات کیا صرف آبجیکٹوٹائپ ہیں یا اس میں مضمون / سوال جواب تحریر کرنا ہے پھر انٹرویو کا طریقہ کار کیا ہے اور کتنے نشانات ہیں تفصیلات کے ساتھ رہنمائی کریں ؟

محمد ابرار حسین ۔ ضلع ورنگل
جواب : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت گروپ  II کے امتحانات 24 اپریل اور 25 اپریل کو مقرر ہیں اور اس کے 4 پرچے ،  150 سوالات اور 150 نشانات کے ہیں تمام سوالات آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے ہیں جوابات کو OMR جوابی شیٹ پر دینا ہوگا ۔ مضمون لکھنے یا جوابات تحریر کرنا نہیں ہے ۔ 600 نشانات کے 4 پرچوں کے بعد 75 نشانات کی انٹرویو ہے ۔ امیدواروں کو اچھے نشانات پر Cutoff مارکس پر انٹرویو کیلئے طلب کیا جائے گا ۔
CBT کمپیوٹر پر مبنی مسابقتی امتحان کیا اور کیسا ہوتا ہے ؟
سوال :کمپیوٹر پر مبنی CBT امتحان کیا ہے ؟ اس کا طریقہ کار کیا ہے اس بارے میں اگر رہنمائی کی جائے تو ایسے امیدوار جو CBT امتحان میں شریک ہونے والے ہیں ان کیلئے مددگار ثابت ہوگا ۔
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب : CBT دراصل Computer Based Test ہے جو بالکلیہ طور پر کمپیوٹر پر مبنی ہے اس کو CBRT کمپیوٹر بیس رکروٹمنٹ ٹسٹ بھی کہتے ہیں اور اگر یہ آن لائن ہوجائے تو اس کو COLT کمپیوٹر آن لائن ٹسٹ ہوگا ۔ اب جو سوال آپ نے CBT کیاہے اس کا سوالی پرچہ کمپیوٹر رہے گا بغیر پن ، پنسل ، پرچہ کے کمپیوٹر پر سوالات کے جوابات رہیں گے اور جوابات ABCD کیلئے کمپیوٹر پر حل کرنا ہوگا اور امتحانی مرکزمیں ہر طالب علم کے سامنے ایک کمپیوٹر رہے گا ۔ اس پر اس کو جوابات مقررہ وقت پر دینا ہوگا ۔
تلنگانہ کی معلومات پر اسکولی طلبہ کیلئے نالج ٹسٹ 21 فبروری کو مقرر
اسکولی طلبہ کیلئے تلنگانہ ریاست کی معلومات ایک نالج ٹسٹ 21 فبروری اتوار کو صبح 9.30 بجے رکھا گیا ہے ۔ اس میں پرائمری اسکول ، اپر پرائمری اسکول اور ہائی اسکول طلباء  و طالبات کیلئے الگ الگ پرچہ دیا جائے گا اور ہر شریک طالب علم کو سرٹیفیکٹ دیا جائے گا ۔ تلنگانہ نالج ٹسٹ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رہے گا ۔ خواہشمند طلبہ وقت پر حاضر ہوکر شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔اس ٹسٹ کے ذریعہ طالب علم کو نئی ریاست تلنگانہ کی جغرافیہ ، تاریخ ، لکچر ، اسکیمات ، تحریکات  سے واقف ہونا کا موقع ملے گا اور یہ معلومات مستقبل کے مسابقتی انتخابات میں کام آئے گا ۔