SBI Spl Cdr Officers اسٹیٹ بنک گروپ

اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے برانچس ملک میں اور بیرون ملک میں 4500 سے زائد ہیں اور یہ ہندوستان کا سب سے بڑا بنک ہے جو حکومت ہند کے محکمہ فینانس کے زیر کنٹرول ہے اس اسٹیٹ بنک کے اور چھ اسوسی ایٹ بنک ہیں ۔ جن میں SBH اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد ، اسٹیٹ بنک آف میسور ، اسٹیٹ بنک آف پٹیالہ ، اسٹیٹ بنک آف بکینر اینڈ جئے پور ، اسٹیٹ بنک آف سوراشٹریہ شامل ہیں ۔ جن کیلئے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات ہوتے ہیں ۔ اب SBI نے اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے مختلف برانچس میں اسپیشل کیڈر کے لگ بھگ393 جائیدادوں پر تقررات کیلئے آل انڈیا سطح کا تحریریآن لائنصشد امتحان رکھا جارہا ہے اس کا تفصیلی اعلامیہ فبروری کے دوسرے ہفتہ میں جاری کیا گیا اور فارمس کو صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن کا آغاز17 فبروری سے ہوچکا ہے اور فارمس کو آن لائن داخل کرنا ہوگا اور آن لائن فارمس رجسٹریشن کی آخری تاریخ 6 مارچ مقرر ہے ۔ فیس بھی آن لائن داخل کرنا ہے ۔ آن لائن فیس کے ادخال کی آخری تاریخ 6 مارچ ہے جبکہ آف لائن ذریعہ چالان فیس کے ادخال کی آخری تاریخ 8 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ اس کا آن لائن امتحان 19اپریل کو رکھا گیا ہے ویب سائیٹ www.sbi.co.in ، www.statebankofindia.com ہے –

اسپیشل کیڈر کے 27 زمرہ جات اور مینجرس
SBI اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے سنٹر رکروٹمنٹ اینڈ پرموشن ڈپارٹمنٹ نے SBI کے ساتھ اسٹیٹ بنک گروپ کے دیگر چھ اسوسی ایٹ اسٹیٹ بنک میں اسپیشل کیڈر آفیسرس کا جو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے درخواستیں طلب کیا ہے اس میں اس کیڈر کے تحت جملہ 27 زمرہ جات ہیں جس میں -1 مینجر ، -2 ڈپٹی مینجر ، -3 اسٹیٹ مینجر ، -4 چیف مینجر ، اسٹیٹ نیوز ( لائبریری) ، -6 مینجر CA ، -7 ڈپٹی مینجر CA ، -8 ڈپٹی مینجر CA ، پوسٹ II ، -9 اسٹیٹ مینجر CA ، -10 اسسٹنٹ مینجر اکنامک ، -11 اسسٹنٹ مینجر اکاونٹ ، -12 اسسٹنٹ جنرل مینجر ، -13 اسٹیٹ جنرل مینجر (Risk) ، -14 چیف مینجر ( مارکیٹنگ ) ، -16 مینجر ( مارکٹ ) ، -17 مینجر (Risk) مینجمنٹ ، -18 ڈپٹی مینجر ، -19 اسسٹنٹ مینجر ( سسٹم ) ، -20 ڈپٹی مینجر سیول انجینئرنگ ، -21 اسسٹنٹ مینجر سیول انجینئرنگ ، -22 ڈپٹی مینجر ، -23 اسسٹنٹ مینجر الکٹریکل ( انجینئرنگ ) ، -24 اسسٹنٹ مینجر ( لا ) ، -25 اسسٹنٹ مینجر ( لسانیات ) ، -26 اسسٹنٹ جنرل مینجر ( لا ) ، -27 چیف مینجر ( لا ) ، -28 ڈپٹی مینجر ( لا ) ، -29 اسسٹنٹ مینجر ( لا ) اور ڈپٹی مینجر ( سیکوریٹی ) ہیں ۔

تعلیمی قابلیت / اہلیت / شرائط
مذکورہ بالا 27 زمرہ جات کے اسپیشل کیڈر آفیسر کے تعلیمی قابلیت ، اہلیت اور دیگر شرائط تفصیلی اعلامیہ میں ملاحظہ کرسکتے ہیں اور فارم کو آن لائن داخل کرنے سے قبل ہدایات ، شرائط کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے ہر پوسٹ کے بازو تعلیمی قابلیت ، اہلیت کو ملاحظہ کریں اور اس کے مطابق فارم داخل کریں ۔ تعلیمی قابلیت اہلیت کے ساتھ دیگر شرائط میں عمر کی حد ہے جس میں SC/ST کیلئے 5 سال تک رعایت ہے ۔ OBC زمرہ کیلئے 3 سال تک اور PWD معذور اپاہیج تحفظات زمرہ کے امیدواروں کیلئے عمر میں دس سال تک رعایت رکھی گئی ہے اس طرح عمر اور حد عمر تاریخ پیدائش اور عمر کی حد 01-03-2014 کے مطابق دیکھی جائے ۔

انتخابات کا طریقہ کار تین مرحلے
مذکورہ بالا پوسٹ کیلئے انتخاب ذریعہ امتحان ، انٹرویو اور Shortlisted کے مطابق رہے گا ۔ سب سے پہلے فارم آن لائن داخل کئے اور اہل قرار پائے گئے امیدواروں کیلئے پہلے مرحلہ کا آن لائن ٹسٹ یہ امتحان صرف آن لائن رہے گا ۔ اس کا امتحانی مرکز بھی لکھنا ہوگا ۔ اس میں حیدرآباد بھی شامل ہے اس کے بعد منتخب قرار پائے امیدواروں کیلئے انٹرویو رکھا جائے گا ۔ پھر Short Listed تیار کی جائے گی ۔

آن لائن ٹسٹ نمونہ پرچہ مضامین
یہ امتحان آن لائن ہوگا ۔
English Language
Reasoning
Quantitative Aptitude
Professional Knowledge
تمام سوالات آبجیکوٹائپ نوعیت کے ہونگے ۔ یہ امتحان صرف ایک دن 19 اپریل 2014 کو رکھا گیا ہے ۔ ڈپٹی مینجر ( سیکوریٹی ) کیلئے فارم کمپیوٹر ہارڈ کاپی کو دستخط اور اسنادات کی زیراکس کے ساتھ پتہ ذیل پر 24 مارچ تک داخل کرسکتے ہیں یہ صرف ڈپٹی مینجر ( سیکوریٹی) پوسٹ کیلئے دوسرے پوسٹ کیلئے ضروری نہیں ہے ۔

General Manager
Central Recruitment & Promotion Dept
Atlanta Bldg 3 rd Floor
BBR Narimon Point, Mumbai-400021
امبیڈکر اوپن یونیورسٹی اہلیتی امتحان آخری تاریخ
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کورسز بی اے، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) 6 اپریل کو مقرر ہے ۔ اس کیلئے 18 سال یا زائد عمر کے افراد اہل ہیں فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اس کی آخری تاریخ 28 فبروری ہے معلومات کیلئے 24510012 پر ربط پیدا کریں۔