RAILWAYS 18252 Jobs ریلوے میں ملازمتیں

ایم اے حمید

حکومت ہند کے وزارت ریلوے کے تحت ملک بھر تمام RRBS ریلوے بورڈس کا سنٹرلائیزڈ ائمپلائمنٹ اعلامیہ اس ہفتہ جاری کیا گیا جس میں 9 مختلف زمرہ جات کے پوسٹ کی جملہ 18252 جائیدادوں پر تقررات کیلئے کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب امیدواروں سے درخواست فارم آن لائن داخل کرنے کی خواہش کی گئی گریجویٹ امیدواروں میں عام  ڈگری ہولڈرس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی یا اس کے مماثل ڈگری کے علاوہ پروفیشنل گریجویٹ بی ای / بی ٹیک ، بی فارمیسی ، بی بی ای ، بی سی اے ، بی یو ایم ایس اور دیگر بھی اہل ہیں امیدوار اگر تعلیمی قابلیت ڈگری یا اس کے مماثلت کی ڈگری رکھتا ہو تو وہ اہل ہے اور اس کیلئے فارم آن لائن داخل کرسکتا ہے ۔ ملک بھر کے RRB ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ میں حیدرآباد / تلنگانہ کیلئے ریلوے بورڈ سکندرآباد کا ہے ۔اس کیلئے فارم کے ساتھ کوئی سند زیراکس منسلک کرنا نہیں ہے بلکہ صرف فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔
9 زمرہ جات کے پوسٹ / جائیدادیں
محکمہ ریلوے میں ریلوے رکروٹمنٹ بورڈس کے تحت جن پوسٹ پر تقررات ہونے والے ہیں وہ ذیل میں 9 زمرہ جات ( پوسٹ ) ہیں ۔ (1) Commercial Apprentice  اس کیلئے تعلیمی قابلیت کسی بھی مضمون سے ڈگری کامیاب اور امیدواروں کی عمر 18 سال تا 32 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے سکندرآباد میں جملہ 85 پوسٹ ہیں اس کا پے اسکیل GP – 4200 ،9300-34800 روپئے ، (2) Traffic Apprentice  اس کیلئے بھی کوئی بھی ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں عمر 18 سال تا 32 سال ہونا چاہئے ۔ پے بانڈ 9300 – 34800 معہ گریڈ پے 4200 روپئے رہے گا ۔ سکندرآباد ساوتھ سنٹرل ریلوے میں اس پوسٹ کی جملہ 223 جائیدادیں ہیں ۔ (3) انکوائری کم ریزرویشن کلرک کیلئے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہے اس کی جائیدادیں دیگر ریلوے بورڈس احمد آباد ، گوہاٹی وغیرہ میں ہیں ۔ سکندرآباد میں اس زمرہ کا کوئی پوسٹ نہیں ہے ۔ -4 گڈس گارڈس ، ڈگری کامیاب امیدواروں کیلئے گڈس گارڈس پوسٹ کی سکندرآباد زون میں 832 جائیدادیں ہیں امیدوار کی عمر 18 سال تا 32 سال ہونی چاہئے ۔ پے بانڈ 5200-20,200 روپئے معہ گریڈ پے 2800 روپئے ہے ۔ (5) جونیر اکاونٹنٹ اسسٹنٹ کم ٹائپسٹ کیلئے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں امیدوار کی عمر 18 تا 32 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ سکندرآباد زون میں اس کے پوسٹ ہیں ۔(6) سینئر کلرک کم ٹائپسٹ ، اس زمرہ کے سکندرآباد میں 40 پوسٹ ہیں اس کا پے اسکیل 5200,20,200 روپئے ہیں ۔ 18 سال تا 32 سال عمر کے درمیان ہونا چاہئے ۔ تعلیمی قابلیت ڈگری کامیاب امیدوار ہیں ۔ (7) اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر ، اس کے سکندرآباد 426 پوسٹ ہیں ۔ پے بانڈ اور جی پی 5200-20200- معہ 2800 روپئے ہے ۔ کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں۔(8) ٹریفک اسسٹنٹ کے 166 جائیدادیں صرف کولکتہ زون کیلئے مختص ہیں اور (9) سینئر ٹائم کیپر کی 4 جائیدادیں ہیں صرف الہ آباد زون کیلئے ہیں ۔
فارمس کس طرح داخل کریں
اس کیلئے فارم صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔ امیدوار تعلیمی قابلیت ، اہلیت کو ملاحظہ کرتے ہوئے متعلقہ RRB کے سائٹ پر فارم آن لائن داخل کرنا ہے اور اس کیلئے آخری تاریخ 25 جنوری 2016 مقرر کی گئی ہیں ۔ فارم کے ساتھ کوئی منسلکات ، اسنادات کی زیراکس نہ لگانا  ہے اور نہ ہی اس کو کہیں داخل کرنا ہے بلکہ فارم کو تمام خانہ پُری کے بعد صرف آن لائن داخل کرناہے اور آخری تاریخ کے بعد سائیٹ بند ہوجاتی ہے ۔
امتحان کمپیوٹر پر مبنی ہوگا
CBT – Computer Based Test
مذکورہ بالا پوسٹ کیلئے صرف ایک ہی امتحان ملک بھر میں مارچ 2016 تا مئی 2016 کی مقررہ تاریخ کو رہے گا جو کہ بالکلیہ طور پر کمپیوٹر پر مبنی CBT – Computer Based Test  رہے گا ۔ تمام سوالات کمپیوٹر پر آئیں گے اور اس پر ہی جواب کلک کرنا ہوگا ۔ غلط جواب پر 1/3 منفی مارکس Negative Marks رہیں گے ۔
سکندرآباد کا ویب سائیٹ اور امتحانی مراکز
SCR ساوتھ سنٹرل ریلوے کے سکندرآباد RRB کا ویب سائیٹ ہے ۔www.rrbsecundrabad.nic.in امتحانی پرچہ انگلش ، ہندی ، اردو اور تلگو میں رہے گا ۔
تلنگانہ میں امتحانی مراکز
RRB امتحانی مراکز تلنگانہ میں حیدرآباد ، کریم نگر ، کھمم ، کوتاڈ ، محبوب نگر ، نلگنڈہ ، نظام آباد ، رنگاریڈی ، سکندرآباد ، سدی پیٹ اور ورنگل میں رہیں گے ۔ امیدوار فارم آن لائن داخل کرتے وقت امتحانی مرکز کی بھی نشاندہی کریں۔
امتحانی پرچہ کے سوالات
امتحانی پرچہ MCQ کمپیوٹر پر مبنی رہے گا جس کیلئے 100 سوالات سو نشانات اور 90 منٹ رہے گا ۔ سوالات General Awarenes ریاضی ، ذہنی رحجان کے آبجیکٹ