Promius فارما کا Servino اسپرے روشناس

حیدرآباد۔ یکم جون (سیاست نیوز) ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز لمیٹیڈ نے بتایا ہے کہ اس کی امریکی ذیلی Promius فارما ایل ایل سی نے Servino (بیٹھا میتا سون ڈی پروپونیٹ) اسپرے 0.5% کو روشناس کیا ہے۔ سروینو اسپرے ، یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (یو ایس ایف ڈی اے) سے منظور شدہ ہے۔ اس اسپرے سے 18 سال عمر کے سوریاسیس سے متاثرہ افراد کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ راگھوا چاری ایگزیکٹیو نائب صدر ڈاکٹر ریڈیز لیاب نے اس بات سے واقف کرتے ہوئے سروینو اسپرے کو روشناس کئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس کو  Promius کا دوسرا سنگ میل قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز کی امریکی ذیلی کمپنی پرومیوس فارما ایل ایل سی کی جانب سے اس اسپرے کی جانچ کے لئے دو ملٹی سنٹر کا انعقاد عمل میں لایا جاچکا ہے جس کے دوران جلدی مرض سوریاسیس سے متاثرہ 18 سال عمر کے افراد + پر کامیاب تجربہ کیا گیا۔

 

ہستناپورم میں نئے پوسٹ آفس کا آغاز
حیدرآباد۔ یکم جون (این ایس ایس) ہستناپورم میں نئے پوسٹ آفس کا آغاز عمل میں آیا جس سے ہستناپورم اور اس کے قریبی کالونیوں ہستناپورم منڈل کے ساؤتھ ، ایسٹ کرسچین کالونی، ناگرجن کالونی، بی ایس ریڈی نگر کالونی ، بی ڈی ریڈی کالونی اور دیگر کالونیوں کے عوام کو سہولت ہوگی۔ ایچ آر چندر شیکھر سپرنٹنڈنٹ پوسٹ آفس حیدرآباد نے اس پوسٹ آفس کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر صدر ہستناپورم (ساؤتھ) ریسیڈنشیل ویلفیر اسوسی ایشن ایس این ریڈی ، پی پرہلاد جنرل سیکریٹری دیگر اسوسی ایشن ارکان موجود تھے۔ عوام سے نئے پوسٹ آفس کی سہولتوں سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔