POLYCET-2014 پالی تکنیک انٹرنس ٹسٹ

اسٹیٹ بورڈ آف تکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ حکومت آندھراپردیش کے تحت ریاست بھر میں پالی تکنیک ادارے ہیں جو حکومت کے تحت بھی چلتے ہیں اور پرائیویٹ سکٹر میں بھی بورڈ آف تکنیکل ایجوکیشن سے مسلمہ حیثیت رکھتے ہیں ۔ ان اداروں میں انجینئرنگ ڈپلوما کورسز اور سرٹیفیکٹ کورسز چلائے جاتے ہیں جن کی میعاد تین سال ہے ۔ اور کچھ کم مدتی سرٹیفیکٹ کورسز بھی چلائے جاتے ہیں اس کے علاوہ ایس ایس سی کے بعد جو اہم ڈپلوما کورسز ہیں ان کی میعاد تین سالہ ہو ۔

پالی سٹ / پالی تکنیک کامن انٹرنس ٹسٹ
پالی تکنیک انجینئرنگ ڈپلوما کورسز میں داخلے کیلئے جو مشترکہ انٹرنس امتحان ہوتا ہے ، سال 2012 تک CEEP تھا جس کو سال گزشتہ 2013 ء میں بدل کر POLYCET کریا گیا یہ پالی تکنیک کامن انٹرنس ٹسٹ ہے ۔ یہ ہر سال اپریل / مئی میں رکھا جاتا ہے ۔ اسٹیٹ بورڈ آف تکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے اس کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جو 21 مئی کو ریاست بھر میں رکھا گیا ۔

امتحان کے طریقہ ۔ اسکیم ، نمونہ سوالات
پالی سٹ ( پالی تکنیک انٹرنس ٹسٹ ) ایس ایس سی کے نصاب میاتھس ، فزکس ، کیمسٹری کے آبجیکوٹائپ نوعیت کا ہوگا ۔
میاتھس ( ریاضی ) 60 سوالات 60 نشانات
فزکس ( طبیعات) 30 سوالات 30 نشانات
کیمسٹری ( کیمیا ) 30 سوالات 30 نشانات
جملہ 120 سوالات 120 نشانات
تمام سوالات کے MCQ نوعیت صحیح جواب کو منتخب کرنا ہوگا اور جوابات کو OMR جوابی شیٹ پر O دائرہ کو بھرنا ہوگا ۔ آج تمام اہم مسابقتی امتحانات MCQ Multiple Choice Question کے ہوتے ہیں اور A,B,C,D یا 1,2,3,4 میں صحیح جواب کو منتخب کرتے ہوئے جوابی شیٹ پر بھرنا ہوگا ۔

تعلیمی قابلیت / اہلیت
پالی تکنیک انٹرنس پالی سٹ میں شرکت کیلئے دسویں یا اس کے مماثل ایس ایس سی ،CBSE یا ICSE کامیاب یا اب مارچ 2014 ء میں امتحان دیئے طلبہ اہل ہیں تاہم داخلے کے وقت طالب علم دسویں کے مماثل امتحان میں کامیاب ہونا ضروری ہوگا اور پالی تکنیک میں داخلے کیلئے پالی سٹ کا رینک دیکھا جائے گا ۔ اور اس کے رینک کے لحاظ سے کونسلنگ رکھی جائے گی اور داخلے ضلع واری اساس پر ہونگے ۔ اس طرح پالی تکنیک کے انجینئرنگ ڈپلوما کورسز میں داحلے کیلئے ایس ایس سی میں کامیابی اور پالی تکنیک انٹرنس میں کامیابی اور رینک دونوں دیکھے جاتے ہیں ۔

پالی تکنیک کے ڈپلوما کورسز
پالی تکنیک میں تین سالہ ڈپلوما کورسس انجینئرنگ کے مختلف برانچس میں ہیں اور ہر پالی تکنیک میں تین چار یا اس سے زائد کورسز ہیں اور ریاست بھر میں ہر پالی تکنیک میں الگ الگ برانچس ہیں جو برانچس زیادہ ہیں اور جس کی زیادہ مانگ ہے ۔
DCE – Diploma in Civil Engineering
DME – Diploma in Mechanical Engineering
DEE – Diploma in Electrical Engineering
اس کے علاوہ جو انجینئرنگ برانچس ہیں ان میں آٹو موبائیل ، کمپیوٹر انجینئرنگ ، الکٹرانکس اینڈ کیمونیکیشن ، الکٹریکل اینڈ الکٹرانکس ، کیمیکل انجینئرنگ ، پیاکنگ ٹکنالوجی ۔

D.Pharm فارمیسی کے ڈپلوما کورس کیلئے انٹرمیڈیٹ اہل
پالی تکنیک اداروں میں فارمیسی کا ڈپلوما کورس ہے لیکن اس کیلئے انٹرمیڈیٹ MPC یا BPC گروپ کے امیدوار اہل ہیں سابق میں دسویں کے بعد فارمیسی کا ڈپلوما کورس میں داخلے دیا جاتا تھا لیکن PCI فارمیسی کونسل آف انڈیا کے ہدایات کے مطابق اس ڈپلوما کورس میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ 10+2 پر اہلیت دی گئی ہے اور دسویں کے بعد کے داخلے کو ختم کردیا گیا جو دوسرے ڈپلوما کورسز کیلئے رہے گا ۔

لڑکیوں کیلئے انجینئرنگ کے ڈپلوما کورسز
یوں تو انجینئرنگ کے عام برانچس ، سیول ، میکانیکل ، الکٹریکل ، کمپیوٹر سائنس ہے لیکن بعض ڈپلوما کورسز لڑکیوں کیلئے ہے ۔ جیسے حیدرآباد کے کملا نہرو پالی تکنیک میں جو کورسز ہیں وہ ذیل میں ہے ۔
٭ ڈپلوما ان گارمنٹ ٹکنالوجی
٭ ڈپلوما ان ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی
٭ ڈپلوما ان انفارمیشن ٹکنالوجی
٭ ڈپلوما ان کمپیوٹر اینڈ کمرشیل پریکٹس

شریمتی درگابائی دیشمکھ ویمنس تکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے کورسز
کملا نہرو پالی تکنیک کے علاوہ لڑکیوں اور خواتین کیلئے شریمتی درگا بائی دیشمکھ ویمنس تکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد میں قائم ہے جہاں ذیل کے چار ڈپلوما کورسز ہیں۔
Diploma in Architectural Assistantship
Diploma in Applied Electronics & Instrumeatation
Diploma in Civil Engeering
Diploma in Camputer Engeering

پالی تکنیک کے علاوہ دیگر ادارے
پالی تکنیک کے انجینئرنگ ڈپلوما کے علاوہ گورنمنٹ کے دیگر اداروں میں تکنیکل بورڈ کے تحت کورسز ہیں جیسے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹکنالوجی میں PW ، AP ، PF اور MM & CT کورس ہے اے پی گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹکنالوجی میں لیدر ٹکنالوجی کے خصوصی کورس ہے ۔
حیدرآباد میں پرانے شہر کیلئے علحدہ پالی تکنیک
QQSGP
حیدرآباد کے پرانے شہر کے بلدی حدود میں رہنے والے امیدواروں کیلئے حکومت نے علحدہ پالی تکنیک قائم کی ہے جو قلی قطب شاہ گورنمنٹ پالی تکنیک کے نام سے چندولعل بارہ دری نزد بہادر پورہ میں واقع ہے ۔اس کیلئے صرف اس حدود کے رہنے والے طلبہ داخلہ کے اہل ہیں تاہم انہیں ایس ایس سی کے ساتھ پالی سٹ میں شرکت اور کامیابی ضروری ہوگی ۔ضلع میں ایک گورنمنٹ پالی تکنیک ہے اور حیدرآباد میں 4 پالی تکنیک ہیں ۔