PGECET – 2014 پوسٹ گریجویشن

PGECET پوسٹ گریجویٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹلنٹ PGECET کے ذریعہ ایم ای ، ایم ٹیک ، یم فارمیسی، ایم آرکٹیکچر اور فارما ڈی (P.B) ہمہ وقتی کورس میں داخلے کیلئے جو ریاست بھر انجینئرنگ / فارمیسی کالجس کیلئے ہیں 26 مئی تا 29 مئی رکھا گیا ہے ۔ اس کا اعلامیہ کنوینر پی جی ای سٹ عثمانیہ یونیورسٹی نے جاری کیا ہے اور اس کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنا ہے جس کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا ۔ آن لائن رجسٹریشن اور دیگر امتحان کا طریقہ کار ، نصاب اور معلومات کیلئے ویب سائیٹ www.appgecet.org ملاحظہ کریں ۔ امتحان میں شرکت کیلئے رجسٹریشن فیس 500 روپئے عام زمرہ کے امیدواروں کیلئے اور SC/ST امیدواروں کیلئے 250 روپئے فیس رکھی گئی ۔ اگر کوئی امیدوار ایک سے زائد کورسز کیلئے انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کرنا چاہتا تو اس کو علحدہ علحدہ فیس داخل کرنا ہوگا ۔ رجسٹریشن فیس اے پی آن لائن مراکز ، می سیوا سنٹرس پر ذریعہ Debit/Credit کارڈ داخل کرسکتے ہیں ۔ اس کی مکمل ہدایات ، رہنمایانہ نکات اور شرائط ویب سائیٹ پر دستیاب ہے ۔ امیدوار فارم کے ادخال سے قبل ہدایات کو ملاحظہ کرتے ہوئے فارم داخل کریں ۔

انٹرنس امتحانات ، ٹائم ٹیبل
PGECET میں مختلف پی جی سطح کے انجینئرنگ فارمیسی کورسز کیلئے انٹرنس امتحانات الگ الگ تواریخ میں رکھا گیا ہے ۔ یہ انٹرنس امتحانات 26 مئی تا 29 مئی 4 دن تک الگ الگ ہیں۔ مکمل ٹائم ٹیبل ویب سائیٹ www.appgecet.org پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔

ICSE دسویں کے امتحانات کا
آج 3 مارچ سے آغاز
کونسل فار ISC اگزامنیشن نئی دہلی کے تحت دسویں سطح کا امتحان ICSE انڈین سرٹیفیکٹ آف سکنڈری ایجوکیشن اگزامنیشن ہے ملک بھر میں 3 مارچ سے شروع ہورہا ہے ۔ اس کیلئے کونسل نے ہال ٹکٹ جاری کرتے ہوئے ٹائم ٹیبل بھی دے دیا ہے ۔ امتحان کے اوقات 11 بجے سے ہیں ۔ حیدرآباد کے نامور ، معیاری اسکولس اس نصاب کے ہیں جن میں حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ ، گیتان جلی اسکول ، نصر اسکول ، سینٹ جارجس گرامر ، SDA عابڈس ، مکرم جاہ ہائی اسکول ، پرنسس عیسن اسکول وغیرہ شامل ہیں جو دسویں سطح کے امتحان میں اس کونسل میں شرکت کرتے ہیں اور اس کونسل کا بارہویں سطح کا امتحان ISC کہلاتا ہے ۔ مکمل ٹائم ٹیبل کیلئے کونسل کا ویب سائیٹ www.cisce.org ملاحظہ کریں ۔

ICSE کونسل کا حیدرآباد میں ایک ایکڑ اراضی پر دفتر کا قیام
کونسل فار انڈین اسکول سرٹیفیکٹ اگزامنیشن نئی دہلی حیدرآباد میں اپنا دفتر اور رہائشی کیمپس کیلئے کا ایکڑ اراضی پر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا ۔ یہ دفتر حبسی گوڑہ میں قائم کیا جارہا ہے اس کیلئے آرکٹیکچرکنسلٹنسی سے تجاویم بھی طلب کی گئی ہیں کونسل کا پتہ اور ویب سائیٹ ۔
Secretary
ISCE
Plot 3 35 – 36
Push Vihar- Sector -6
Saket, New Delhi – 110017

EAMCET-2014 کیلئے آن لائن فارمس کا ادخال جاری کراش کورس کوچنگ
انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے ایمسٹ ( میڈیسن ) اور MPC امیدواروں کیلئے ایمسٹ ( انجینئرنگ ) جو 17 مئی کو مقرر ہے ۔ بی فارمیسی اور فارماڈی کیلئے دونوں گروپ کے امیدوار اہل ہیں ۔ اس امتحان ( ایمسٹ ) میں شرکت کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے اور آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ امتحان کی تاریخ 17 مئی مقرر ہے ۔ ایمسٹ کیلئے انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدواروں ایک ساتھ سال آخر کا امتخان دینے والے امیدوار بھی اہل ہیں ۔ اس کیلئے کراش کورس کوچنگ دو مقامات پر مہدی پٹنم ، ٹولی چوکی اور چارمینار میں ماہرین لکچررس کے زیرانگرانی ہوگی ۔ نام رجسٹریشن کیلئے 9390815180 پر ربط پیدا کریں۔

نظام آباد اور مدہول ( عادل آباد میں کیریئر گائیڈنس پروگرام اور امتحان کی تیاری پر لکچر منعقد
MEI میناریٹی ایمپورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام اسکول اور کالج کے طلباء و طالبات کیلئے امتحان کی تیاری کامیابی کے تکنیک اور اصول پر معلوماتی لکچر اور کیریئر گائیڈنس پروگرام نظام آباد کے کریسنٹ ہائی اسکول / جونیر کالج قلعہ روڈ پر زیرنگرانی محمد مجیب منعقد ہوا اور مدہول ( عادل آباد ) کے گورنمنٹ جونیر کالج میں جناب انعام الحق چیف انجینئرنگ ریٹائرڈ کے زیرنگرانی منعقد ہوا ۔ اس میں حیدرآباد سے ماہرین کی ٹیم نے شرکت کرتے ہوئے رہنمائی کی اور لکچر دیا جس میں جناب عادل محمد چیرمین MEI ، احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر اور ایم اے حمید کیریئر کونسلر شامل ہیں ۔

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی اہلیتی امتحان تاریخ میں توسیع
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان کے فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 28 فبروری سے توسیع کرتے ہوئے 7 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ 18 سال یا زائد عمر کے افراد اس کے اہل ہیں ۔ ذریعہ تعلیم تلگو ، انگلش ، کے ساتھ اردو بھی ہے ۔ اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) 6 اپریل کو مقرر ہے ۔ داخلے کی معلومات رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ لاڈ بازار پر 040-24510012 پر ربط پیدا کریں۔