overseas scholarship scheme بیرونی ملک تعلیم کی اسکالرشپ

ایم اے حمید

حکومت تلنگانہ جہاں اقلیتی طبقہ کیلئے مختلف اسکیمات روبعمل رہی ہیں جن میں شادی مبارک ، قرضہ جات کی فراہمی ، آسرا اسکیم وغیرہ اس میں مائناریٹی طلبہ جن کا تعلق اس ریاست تلنگانہ سے ہو اور جو اعلی تعلیم کیلئے بیرون ممالک کسی فارن  یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرچکے ہو ان کیلئے اورسیز اسکالرشپ کا سال 2015 میں اعلان کیا اور اس کیلئے جی او ایم ایس نمبر 24 مورخہ 19 مئی 2015 اور پھر ترمیمات کے ساتھ جی او ایم ایس نمبر 126مورخہ 17 جولائی جاری کیا گیا تھا اور اس کیلئے جون / جولائی 2015 میں اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھی اور امیدواروں کا انتخاب بھی ہوا لیکن دوسرا اعلامیہ 8 ڈسمبر کو جاری ہونے تک ان منتحب امیدواروں میں کسی ایک بھی طالب علم کو کوئی امداد نہیں ملی ۔ تاہم تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمود علی نے اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 10 ڈسمبر تک منتخب امیدواروں کو رقم کی پہلی قسط ادا کردیں ۔ اس کیلئے مائناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ اب ڈائرکٹر مائناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ مسٹر جلال الدین اکبر ( ایم جے اکبر IFS ) نے اعلامیہ جاری کیا اور اہل امیدواروں سے فارم صرف آن لائن داخل کرنے کی ہدایات دی ۔
فارمس صرف آن لائن داخل کریں
فارن یونیورسٹیز میں پوسٹ گریجویشن کورسز یا ڈاکٹریٹ کورس میں داخلہ حاصل کئے امیدوار ذیل کے ویب سائیٹ پر فارم آن لائن داخل کریں اور امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہیکہ وہ فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل ذیل کے ویب سائیٹ پر تفصیلات ، ہدایات ، شرائط اور رہنمایہ نکات کو غور سے پڑھ لیں www.telanganaepass.cgg.gov.in فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 ڈسمبر مقرر کی گئی ہے ۔

10 لاکھ روپئے اسکالرشپ معہ فضائی
سفر یکطرفہ کرایہ
حکومت تلنگانہ کی مائناریٹی طلبہ کیلئے یہ اسکالر شپ اسکیم OSSM  ( overseas scholarship scheme for Minoirites) جس میں مالی امداد جو فینانس اسسٹنٹ ( گرانٹ ) ہے کو واپس کرنا ، لوٹانانہیں ہوگا اس کی زائد از رقم دس لاکھ روپئے فی طالب علم ہے اور ایک طرف ہوائی سفر کا کرایہ شامل ہے ۔

صرف پانچ ممالک امریکہ ، آسٹریلیا ، کناڈا ، یو کے ، سنگاپور شامل
یہ اسکیم بیرونی ممالک میں اعلی تعلیم کیلئے ہے لیکن بیرون ممالک کا مطلب دنیا کا کوئی بھی ملک نہیں بلکہ اس اسکیم میں جو سرکاری احکامات GOMS No 24 اور GOMS 26 جاری کیا گیا اس میں صرف پانچ ممالک کے یونیورسٹیز میں داخلے کی شرط رکھی گئی ہیں ۔ صرف پانچ ممالک ہی اس اسکیم میں شامل ہیں جن میں امریکہ USA ، برطانیہ UK ، آسٹریلیا ، کناڈا اور سنگاپور ۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک خلیجی ممالک سعودی عربیہ ، چین ، روس روغیرہ شامل نہیں ہیں ۔ اس لئے امیدواروں کو مطلع کیا گیا کہ وہ پہلے ہدایات ، شرائط کو پڑھ لے اور اہلیت قرار پانے پر ہی فارم داخل کریں۔ امیدوار فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل ہدایات ، تفصیلات میں کورس اور دیگر اہلیت کے شرائط کو ملاحظہ کریں کئی طلبہ شرائط کی عدم تکمیل پر اسکیم سے استفادہ کیلئے منتخب نہیں ہورہے ہیں پہلے مرحلے میں جب اس اسکیم کا آغاز ہوا تلنگانہ کے دس اضلاع بشمول حیدرآباد سے 513 امیدواروں نے آن لائن فارم داخل کیا تھا جن کے منجملہ صرف 210 امیدواروں کا انتخاب ہوا تھا اور ان منتخبہ امیدواروں کو بھی دیگر شرائط جیسے کس یونیورسٹی میں داخلہ ہے وہاں کا پہلے سمسٹر کا امتحان کامیاب کیا تو اس کے مارکس شیٹ داخل کرنے کی نئی شرط ہے جس کا جی او میں ذکر نہیں تھا اور شرائط میں نرمی کے بجائے مزید نئے شرائط عائد کرنے سے بھی طلبہ کو دشواریوں ہورہی ہیں ۔ طالب علم اور سرپرست مضطرب ہیں ۔

آن لائن فارم کے ادخال کے بعد ہارٹ کاپی کا ادخال
اورسیز اسکالرشپ کی دی گئی ویب سائیٹ www.telanganaepass.cgg.gov.in پر فارم آن لائن داخل کرنے کے بعد امیدواروں کو آن لائن درخواست میں دی گئی تفصیلات ، اسنادات ، دستاویزات کی ہارٹ کاپی متعلقہ ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر کے دفتر میں داخل کرنا ہوگا ۔ ویب سائیٹ پر پہلے درکار اسنادات ، بنک اکاونٹ بیرون ممالک میں اعلی تعلیم کے امتحانات اور اس کے محصلہ نشانات جیسے GMAT ،GRE ، TOEFL، IELIS ، PTE وغیرہ کے اسکور کو بھی دیکھا جائے گا اس کیلئے تمام ہدایات اور رہنمایانہ نکات کا پرنٹ آوٹ لے کر اس کے مطابق عمل کریں۔ تاکہ کوئی غلطی نہ ہونے پائے اور فارم مسترد نہ ہو کئی طلبہ شرائط کی عدم تکمیل پر منتخب نہیں ہورہے ہیں اس کے اسکیم سے بھرپور استفادہ کیلئے تمام شرائط کی پابندی ضروری ہے ۔
٭٭٭٭٭