New Eco Sport فورڈ انڈیا کی کار متعارف

حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : فورڈ انڈیا کی جانب سے آج اس کی اسٹائیلش ، پاور فل اور کنیکٹیڈ نیو ایکو اسپورٹ کار کو متعارف کیا گیا ہے ۔ جس کی قیمت 731200 روپئے ہے ۔ نیو ایکو اسپورٹ کو 1600 نئے پارٹس کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔ بشمول بولڈر ، پروجیکٹر ہیڈلیمپس ، فاگ لیمپ بیزل ، فرسٹ ان کلاس کارگو مینجمنٹ ، لیدرسیٹس کے ساتھ پریمیم نیو انٹرئیرس اور اس کار کی تیاری میں بہترین ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ۔ اس کا نیا انجن زیادہ پاور اور ایفیشینسی فراہم کرتا ہے ۔ انوراگ مہروترا ، پریسیڈنٹ اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر فورڈ انڈیا نے کہا کہ نیو فورڈ ایکواسپورٹ کار فن ، اسٹائیل اور ٹکنالوجی کا بہترین امتزاج ہے ۔ اس کے بسٹ ان کلاس پاور سیفٹی ، کنوینینس اور وئیلو پروپوزیشن سے یہ کار بہترین سرویس دیتی ہے ۔ یہ فورڈ انڈیا کی جانب سے ایک اور گیم ۔ چینجنگ پراڈکٹ ہے ۔ New Ford Eco Sport سات کلر آپشنس کے ساتھ پانچ ٹریمس میں دستیاب ہے ۔ اس کے کلر آپشنس ہیں ۔ لائیٹنگ بلیو ، Canyon Ridge ، Race Red ، ڈائمنڈ وہائیٹ ، سیاہ ، مون ڈسٹ سلور اور اسموک گرے ۔۔