NALSAR UNIVERSITY Law & Mgmt Course نلسار یونیورسٹی

نلسار یونیورسٹی حیدرآباد میں منفرد اور خصوصی کورس لا اینڈ مینجمنٹ کو UNO کی مسلمہ حیثیت
ہندوستان کی لا تعلیم کی معیاری اور سرکردہ نلسار یونیورسٹی حیدرآباد کے مضافات شاہ میر پیٹ میں واقع ہے ۔ اس یونیورسٹی میں جہاں کئی لا اور مینجمنٹ کے کورسس ہیں اب اپنے طرز کا منفرد اور خصوصی کورس لا اینڈ مینجمنٹ کا ایرواسپیس Aeros Pace میں ہے جس کو اقوام متحدہ کے ادارہ UNOOSA, United Nations Organisation Office for outer Space Affairs جس کا ہیڈکوارٹر ویانہ آسٹریا میں ہے ۔ اپنے حالیہ ایجوکیشن ڈائرکٹری کی اشاعت عمل میں لائی جس میں کئی کورسس کو جو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے یونیورسٹیز میں ہیں نلسار یونیورسٹی حیدرآباد کے سنٹر فار ایر ایناڈ اسپیس لا CASL کے کورس جو لا اینڈ مینجمنٹ کے Combination کے ساتھ ایرواسپیس شعبہ میں ہے ۔ اس کو مسلمہ حیثیت دیتے ہوئے اپنے ایجوکیشن ڈائرکٹری میں شامل کیا ہے اور یہ کورس واحد اور منفرد ہے جس کو UNO کی مسلمہ حیثیت حاصل ہوگئی ہے ۔ اس کی مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے نلسار یونیورسٹی کے CASL کے صدر پروفیسر وی بالا کنٹہ ریڈی نے بتایا کہ شہری ہوابازی صنعت aviation Industry جس میں ایرلائنز ایرپورٹ اور ایرواسپیس سکٹرس شامل ہیں اس Pro-Specialty کورس کی زبردست مانگ ہوگی اور روایاتی بزنس کے چیالنجس کو پوراکیا جائے گا ۔ اس طرح نلسار یونیورسٹی کیلئے یہ بہتر بڑا اعزاز ہے ۔

B.Ed انٹرنس ایڈسٹ فارمس کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
بی ایڈ میں داخلے کیلئے تلنگانہ ریاست کے انٹرنس امتحان ایڈسٹ EdCET-2015 ، 6 جون کو مقرر ہے ۔ اس کے فارمس آن لائن داخل کرنا ہے اور آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ بغیر جرمانہ کے 7 مئی سے توسیع کی جاکر 14 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ اس کیلئے ڈگری کامیاب یا اب ڈگری سال آخر کا امتحان دیئے طلبہ اس کیلئے اہل ہیں ۔ مضامین سوشیل اسٹڈیز ، میاتھس ، بیالوجیکل سائنس ، فزیکل سائنس کے ساتھ انگلش بھی ہے اس لئے ضروری ہیکہ امیدوار یہ مضامین بطور اختیاری مضامین کے ڈگری سطح پر پڑھے ہو داخلے کی معلومات رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ کامپلکس لاڈبازار پر دس تا 5 بجے ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

SSC کا نتیجہ 16 مئی کو متوقع
ایس ایس سی کے نتائج تلنگانہ ریاست کے 16 مئی کو جاری ہونے والے ہیں اس کیلئے محکمہ تعلیمات کے تمام تر تیاری مکمل کرلی ہیں یہ نتائج 11 مئی یا 12 مئی کو جاری ہونے والے تھے اب 16 مئی اور 17 مئی کو جاری ہونگے ۔ گریڈ سسٹم برقرار ہے گا ۔ اور ناکام ہونے پر فوری اڈوانسڈ سپلیمنٹری انسٹنٹ امتحان جون میں ہوگا ۔
پالی ٹیکنیک انٹرنس پالی سٹ 2015
ایس ایس سی / دسویں سی بی ایس ای طلبہ کیلئے انجینئرنگ ڈپلوما کورسز میں داخلے کیلئے پالی ٹیکنیک کا انٹرنس ، پالی سٹ 2015 ، 31 مئی کو مقرر ہے ۔ اس کے فارمس ہلپ لائن مراکز پر داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 مئی ہے اور فارم داخل کرتے ہی ہال ٹکٹ بھی دے دیا جارہا ہے ۔ انٹرنس امتحان ایس ایس سی نصاب میاتھس ، فزکس ، کیمسٹری کے آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے سوالات پر مشتمل ہوتا ہے ۔ دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر کوچنگ اور نوٹس دستیاب ہے ۔ امیدوار رجوع ہو کر استفادہ کریں۔

انٹرمیڈیٹ کے بعد ڈگری (یوجی) کورسز مختلف کالجس میں فارمس کی اجرائی
انٹرمیڈیٹ کے بعد یو جی انڈر گریجویشن کورسز ، بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے مختلف گورنمنٹ ڈگری کالجس میں جو عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحقہ ہے اور خود مختار Autonomaus ہیں ان میں نظام کالج بشیر باغ حیدرآباد کا اعلامیہ ہے اور فارم جاری ہوچکے ہیں اس طرح ویمنس کالج کوٹھی میں بھی ڈگری کورسز BA/B.Com/B.Sc میں داخلے کے فارمس دیئے جارہے ہیں ۔ بی کام کیلئے IICM خیریت آباد بدروکا کالج کاچی گوڑہ میں بھی فارم داخل کریں جہاں کامرس ، بی کام کی معیاری تعلیم دی جاتی ہے ۔

تلنگانہ میں سرکاری ملازمتیں ، پبلک سروس کمیشن میں آن لائن رجسٹریشن جاری
تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد سرکاری ملازمتوں کے مسابقتی امتحانات کیلئے ریاست کا پبلک سروس کمیشن علحدہ بنایا گیا جو محکمہ جاتی امتحانات کے ساتھ مسابقتی امتحانات منعقد کرتا ہے ۔ اس کیلئے تا حال کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا لیکن کمیشن تلنگانہ ریاست کے متلاشیان روزگار تعلیمیافتہ مرد / خواتین امیدواروں سے آن لائن رجسٹریشن کیلئے OTRS One Time Registration System کرانے کیلئے ویب سائیٹ پر رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ tspsc.gov.in اس کیلئے دفتر سیاست میں محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر شام 5 بجے تا 7 بجے ایس ایس سی / انٹر ، ڈگری ، پی جی ، پروفیشنل ، انجینئرس ، ایم بی اے اپنے CV کے ساتھ نام درج کروائیں ۔
اوپن اسکولنگ کا ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کورس داخلے
TSPSC اوپن اسکولنگ سسٹم میں ایس ایس سی ( اوپن ) اور انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) میں داخلے کیلئے عمر کی بنیاد پر دسویں کیلئے اور دسویں کامیابی پر انٹرمیڈیٹ کیلئے اہلیت ہے ۔ داخلہ کی معلومات اور رہبری کیلئے ویژنری جونیر / ڈگری کالج عبداللہ بلڈنگ ، خلوت چوک روڈحیدرآباد میں اوقات کار 9 تا 5 بجے رجوع ہو ۔محترمہ بلقیس فردین سے 9390044104 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں یہ کورسس مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے کرسکتے ہیں اور سرٹیفیکٹ کی قدر و قیمت دیگر بورڈ کے مماثل ہے ۔
٭٭٭٭٭