MBBS/BDS 2nd Counseling ایمسٹ میڈیکل کونسلنگ

ایم اے حمید

MBBS/DBS میں داخلے کیلئے یونیورسٹی آف ہلت سائنس کی دوسرے مرحلے کی کونسلنگ
ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس وجئے واڑہ نے تلنگانہ کے میڈیکل اور ڈنٹل کالجس میں MBBS اور BDS میں داخلے کیلئے دوسری اور آخری کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ 10 ستمبر 2015 ء کو خصوصی زمرہ جات PH معذرین / اسپورٹس کوٹہ ، NCC ، ( آرمی ) CAP ، اینگلو انڈین زمرہ کے امیدواروں کیلئے JNTU کوکٹ پلی حیدرآباد میں کونسلنگ رکھی ہے ۔ اس کیلئے میرٹ لسٹ ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔
http://ntruhs.ap.nic.in
اس خصوصی کونسلنگ میں اسپورٹس / گیمس زمرہ کیلئے متعلقہ اتھاریٹی سے ترجیحی لسٹ موصول ہونے پر اس کے کوٹہ کو پورا کیا جائے گا ۔
MBBS/BDS – 2nd & Final Counsaling
تلنگانہ ایمسٹ 2015 کے دوسرے دو مرحلے کی MBBS اور BDS میں داخلے کی کونسلنگ 11 ستمبر تا 14 ستمبر تک رکھی گئی ہے ۔ اس کیلئے تین سنٹرس بنائے گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ پہلے مرحلہ میں کونسلنگ کے بعد مسلم اقلیتی امیدواروں کو عام زمرہ اور تحفظات کے B.C’E’ زمرہ میں میڈیکل MBBS میں 3 ہزار رینک تک اور BDS میں 6 ہزار رینک تک ریاست بھر کے مختلف کالجس میں داخلے دیئے گئے تھے پھر دکن میڈیکل کالج میں 3878 پر داخلہ مکمل ہوا اور شاداں میڈیکل کالج میں 5182 پر داخلہ مکمل ہوئے جہاں A زمرہ میں 90 اور 90 نشستوں پر مسلم طلباء و طالبات نے ایمسٹ رینک پر داخلہ حاصل کیا ۔ اب دوسرے اور آخری مرحلہ میں ملا ریڈی ویمن میڈیکل کالج کے شامل ہونے کا امکان ہے ۔ اس لئے ایسے مسلم اقلیتی امیدواروں جن کا اسٹیٹ رینک 6 ہزار تک ہے وہ کوشش کرتے ہوئے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ میں شریک ہو کونسلنگ شیڈول کو ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔  http:ntruhs.ap.nic.in

LAWCET-2015 کی ویب کونسلنگ LLB اورLLM میں داخلے
TSLAWCET-2015 میں شریک اور کامیاب قرار پائے امیدواروں کیلئے ریاست تلنگانہ کے لا کالجس میں تین سالہ LLB کورس اور پانچ سالہ لا کورس LLB ( B.C ) میں داخلے اور ماسٹر آف لا LLM کیلئے ویب کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اس کیلئے 12 ستمبر 2015 ء سے ہلپ لائن مراکز پر اسنادات کی تصدیق کروانا ہوگا ۔ اسنادات کی تصدیق کے بعد ویب پر مبنی کونسلنگ میں شریک ہو کر کورس / کالج کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ http://tslawcet.tsche.ac.in
TSPSC تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے انجینئرنگ میں سیول ، میکانیکل ، الکٹریکل ، کمپیوٹر سائنس کی جائیدادیں
TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن نے 08 فون نمبر میں سیول انجینئر پھر 09 نمبر میں میکانیکل سیول انجینئرنگ کے ڈپلوما ہولڈرس کے بعد نوٹیفیکشن نمبر 10/2015 جاری کیا جس میں ہارٹیکلچر آفیسرس کی 75 جائیدادیں ، نوٹس نمبر 11/2015 میں اگریکلچر آفیسرس کی 120 جائیدادوں نوٹیفیکشن نمبر 12/2015 میں اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئرسAEE میکانیکل کے 16 جاری کیا ہے اس کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 ستمبر رکھی گئی ہے ۔

مینجر ( انجینئر) میں سیول ، میکانیکل کے علاوہ EEE, ECE, CSC/IT  امیدواروں کی جائیدادیں
TSPSC نے نوٹیفیکشن نمبر 13/2015 جاری کیا اس میں مینجرس ( انجینئر ) حیدرآباد میٹر پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ میں 146 جائیدادیں پر تقررات ہونگے ۔
Civil Engineers      – 102
Mech.Engn           –   15
EEE                     – 07
CSC/IT                –  07
امیدواروں کی عمر 18 سال تا 44 سال کے درمیان ہو ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 ستمبر رکھی گئی ہے ان کا امتحان یکم نومبر کو رکھا گیا ہے ۔ جنرل اسٹڈیز / تلنگانہ کا پرچہ لازمی ہے جبکہ دوسرا پرچہ انجینئرنگ کے متعلقہ مضمون کا ہے ۔ آبجیکٹوٹائپ سوالات کا رہے گا ۔ مکمل تفصیلات معلومات شرائط ، نصاب کیلئے ذیل کے ویبس ائیٹ کو ملاحظہ کریں۔
www.tspsc.gov.in
AEE اور TSPSC امتحانات کا کوچنگ پروگرام
AEE سیول کے 20  ستمبر کو ہونے والے امتحان کیلئے انجینئرنگ مضامین کے کوچنگ کلاسس کے ساتھ جنرل اسٹڈیز کا پرچہ اور ٹسٹ میٹرئیل محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر شام 4 بجے تا 8 بجے دیا جارہا ہے اس کے علاوہ AE اور TSPSC کے دوسرے مسابقتی امتحانات گروپ I ، II ، III ، IV کی کوچنگ کلاسس کیلئے نام درج رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔ کوچنگ کلاسس کیلئے ماہر لکچررس کے خدمات حاصل کی گئی ہیں اس کے علاوہ تمثیلی امتحان Mock Test  کے ذریعہ سوالی پرچے مہیا کئے جارہے ہیں ۔ کمپیوٹر ٹسٹ Practice کیلئے آن لائن کوچنگ کی بھی سہولت ہے ۔ امیدوار تیاری جاری رکھیں اور کوچنگ کلاس کے استفادہ کریں۔
DEECET-2015 کی کونسلنگ دو سالہ ٹیچر ٹریننگ کورس ڈی ایڈ DE.EL.D کورس
انٹرمیڈیٹ کے بعد دو سالہ ٹیچر ٹریننگ کورس ڈپلوما ان ایجوکیشن جو اب DE.Eld  ہونگے داخلے کیلئے 8 ستمبر تا 11 ستمبر تک نزد ٹسٹ سکندرآباد میں واقع DIET کالج میں صداقت ناموں کی جانچ Certificate Verification رکھا گیا ۔ DEECET میں 45 یا زائد نشانات CIIامیدواروں کی اسنادات کی تصدیق 9 ستمبر کو اور 39 نشانات تا 35 نشانات حاصل کئے امیدواروں کیلئے صداقت ناموں کی تصدیق 10 ستمبر کو رکھا گئی ہے امیدوار اپنے ساتھ ایس ایس سی میمو ، انٹرمیڈیٹ میمو ، DEECET کا مارکس شیٹ کے ساتھ اسکول اور جونیر کالج کا بونافائیڈ اور کاسٹ سرٹیفیکٹ کے ساتھ شرکت کریں اس کی مزید معلومات اور رہبری کیلئے پرنسپل DIET ڈائٹ نزد ملکاجگیری سکندرآباد سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔