MAT-2014 Mgmt. Aptitude Test قومی سطح کا مینجمنٹ انٹرنس امتحان

AIMA آل انڈیا مینجمنٹ اسوسی ایشن کے تحت ملک کے اہم -B 370 اسکولس بزنس اسکولس میں MBA اور PGDM پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان مینجمنٹ پروگرام میں داخلے کیلئے قومی سطح کا انٹرنس امتحان منعقد کرتا ہے جو MAT ہے یہ امتحان ملک کے اہم اور منتخبہ مقامات پر مئی 2014 ء میں رکھا جارہا ہے جو دو طرح سے ہوگا ۔
PBT- Paper Based Test
on 4May2014
CBT Camputer Based Test
From 10 May 2014

تعلیمی قابلیت / اہلیت
MAT ( انٹرنس امتحان ) میں شرکت کیلئے تعلیمی قابلیت کسی بھی مضمون کے گریجویٹ یا ڈگری سال آخر کا امتحان دیئے طلبہ اہل ہوتے ہیں شرکت کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنا ہوگا اور ویب سائیٹ پر اس کی مکمل تفصیلات اور معلومات دی گئی اس کو ملاحظہ کرتے ہوئے اس کے مطابق فارم داخل کرتے ہوئے شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔
MAT-2014 کی اہم تاریخیں / شیڈول
آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 16 اپریل 2014
آن لائن رجسٹریشن پرنٹ آوٹ داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اپریل 2014

MAT کے فارمس کے فروختگی کی آخری تاریخ 16 اپریل
تکمیل کردہ فارمس AIMA نئی دہلی کے پتہ پر روانہ کرنے کی آخری تاریخ 19 اپریل
امتحان کی تاریخ 4 مئی 2014
فارمس آن لائن داخل کرنے اور مکمل تفصیلات ہدایات کا مطالعہ کرنے کیلئے ذیل کے ویب سائیٹ www.apps.aima.in/matmay14 ملاحظہ کریں۔ امیدوار فارم داخل کرتے وقت یہ صراحت کریں کہ وہ کس طریقہ سے اس امتحان میں شرکت کا خواہاں ہے کیا وہ PBT پرچہ سوالات Paper Based کے تحت لکھتے یا پھر کمپیوٹر پر مبنی CBT امتحان میں شریک ہوگا ۔ امیدوار ان دونوں میں کوئی ایک طریقہ کو واضح کردیں۔

فارمس تین طرح سے داخل کرسکتے ہیں
MAT میں شرکت کیلئے فارمس تین طرح سے داخل کرنے کی سہولت ہے اس میں کوئی ایک طریقہ سے فارم داحل کرسکتے ہیں ۔ آن لائن رجسٹریشن کیلئے www.apps.aima.in/matmay-14 کے ذریعہ رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اور کریڈٹ کارڈ/ Debit کارڈ کے ذریعہ فیس 1200 روپئے ادا کرسکتے ہیں یا کسی بھی قومیائے گئے بنک سے D.D ڈیمانڈ ڈرافٹ 1200 روپئے کا ” All India Management Association ” کے نام حاصل کرتے ہوئے جو نئی دہلی میں قابل قبول ہو آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اور اس کیلئے ویب سائیٹ پر بتائے گئے رہنمایانہ نکات پر عمل کریں ۔ تیسرا طریقہ MAT بلیٹن کا کسی بھی AIMA کے نوڈل مرکز سے حاصل کرتے ہوئے جو نقد رقم 1200 روپئے کے عوض حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ حیدرآباد میں AIMA کا نوڈل مرکز

Nodal Centre ” Badruka Institute of Mgmt Studies ”
Kachiguda, Hyderabad-500027
Ph: 040-2474039
AIMA کے تحت ہونے والے اس انٹرنس امتحان کے ذریعہ جن 370 بزنس اسکولس میں داخلے ہونگے ان کی تفصیلات بھی ذیل کے ویب سائیٹ پر Link کرتے ہوئے حاصل کی جاسکتی ہے ۔
www.apps.aima.in/matmay14
AIMA کا پتہ ہے ۔
All India Management Association
Management House, 14 Institutional Area
Lodhi Road, New Delhi-110003

GMAT کیلئے براہ راست Live ورچیول کلاس روم مانیا گروپ کی پیشکش
کمپیوٹر ٹکنالوجی کے ذریعہ زندگی کے ہر شعبہ میں زبردست تبدیلیاں آئی اور اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہورہا ہے ۔ GMAT جو گریجویٹ مینجمنٹ اپٹی ٹیوٹ ٹسٹ ہے جس کے ذریعہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مینجمنٹ کورسز اور – B اسکولس میں داحلے دیئے جاتے ہیں ۔ GMAT دراصل بین الاقوامی سطح کا انٹرنس ٹسٹ ہے اس امتحان کیلئے ایک ہندوستانی ادارہ نے آن لائن ایجوکیشن کی طرح ایک دیرینہ ضرورت کی تکمیل کرتے ہوئے براہ راست GMAT Live ورچیول کلاس روم کا آغاز کیا ۔ یہ Manyagroup.com کی پیشکش ہے اس سہولت سے برسرخدمت طلبہ اور دوسرے امیدواروں کی ضرورت کی تکمیل ہوگی ۔ جو فزیکل کلاس روم سیشن میں شرکت نہیں کرسکتے وہ اپنی سہولت سے اس ورچیول کلاس روم میں شریک ہو کر استفادہ کرسکتے ہیں اور GMAT کی تیاری کرسکتے ہیں ایسے مقامات ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں میں رہنے والے امیدواروں کیلئے دیرینہ ضرورت کی تکمیل ہے ۔ لائیو GMAT ورچیول کلاس روم کے آغاز کے ساتھ بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں طلبہ اب بہترین ری لرننگ ٹرینڈس کی خدمات سے دفتر یا گھر حسب سہولت استفادہ کرسکتے ہیں۔

MBA کیلئے قومی سطح پر ہونے والے دیگر انٹرنس امتحانات
آندھراپردیش میں MBA میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کا انٹرنس امتحان ICET جو 23 مئہی 2014 ء کو مقرر ہے ۔ اس کیلئے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 اپریل ہے اس کے علاوہ قومی سطح پر مینجمنٹ کے انٹرنس امتحانات میں CAT ، MAT ، کے علاوہ XAT ، CMAT اور انٹرنیشنل سطح کا GMAT ہے ۔

SSC کے بعد انجینئرنگ ڈپلوما کورسز میں داخلے ، Polycet پالی ٹکنیک انٹرنس ٹسٹ
ایس ایس سی کامیاب یا اب دسویں کا امتحان دینے والے طلبہ کیلئے انجینئرنگ ڈپلوما کورسز سیول ، میکانیکل ، الکٹریکل ، کمپیوٹر سائنس اور الکٹرانکس وغیرہ کیلئے پالی ٹکنیک میں داخلے کا انٹرنس امتحان Polycet ہوتا ہے جو سابق میں CEEP تھا اس پالی ٹکنیک کامن انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد اسٹیٹ بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے تحت ہوتا ہے ۔اور دسویں کے نصاب میاتھس 60 ، فزکس 30 ، کیمسٹری 30 نشانات ہیں اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا امکان ہیکہ مئی کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ میں یہ امتحان ہوتا اس کی کوچنگ کا حسب سابق محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر انتظام کیا گیا ہے ۔ امیدوار فارم کی خانہ پُری کرتے ہوئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔