M.A 5 yr Course آئی آئی ٹی مدراس کا انٹرنس امتحان

MA پانچ سالہ انٹگرئیڈ کورس HSEE – 2015
IIT انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی مدراس ( چینائی) میں MA پانچ سالہ انٹگرئیڈ کورس میں داخلے کیلئے قومی سطح کا آن لائن انٹرنس امتحان HSEE – 2015 Humanities and Sociol Sciences Entrance Exam کا اعلان کرتے ہوئے فارمس طلب کئے ہیں اس کی تفصیلات ، اہلیت اور دیگر شرائط کو ملاحظہ کرتے ہوئے فارم آن لائن داخل کریں آن لائن رجسٹریشن اور معلومات کیلئے ویب سائیٹ www.hsee.iitm.ac.in ملاحظہ کریں ۔ انٹرنس امتحان 26 اپریل 2015 کو رکھا گیا ہے ۔
جامعہ ہمدرد ( ہمدرد یونیورسٹی ) MBA میں داخلے
جامعہ ہمدرد ( ہمدرد یونیورسٹی ) میں MBA Winter Batch میں داخلے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ اس میں داخلے قومی سطح پر ہونگے ۔ فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 ڈسمبر 2014 ء مقرر کی گئی ہے مکمل معلومات اور آن لائن رجسٹریشن کیلئے یونیورسٹی کا Online Admission Portal ملاحظہ کریں ۔

jamiahamdard.edu or www.
www.jamiahamdard.ac.in
جامعہ ہمدرد NAAC کا ” A ” سرٹیفیکٹ رکھتا ہے ۔ کورس کا آغاز جنوری 2015 سے ہوگا ۔ یونیورسٹی کا پتہ ہے
Jamia Hamdard
Hamdard Nagar
New Delhi – 1100062

حیدرآباد میں نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس کا قیام
نیشنل اتھاریٹی آف آندھراپردیش کے تحت نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس کے قیام کیلئے پراجکٹ تیارکیا گیا ہے ۔ SAAP کے تحت یہ دو ادارے کھیل کود کے فروغ کیلئے نہایت کارآمد ثابت ہونگے اور اسپورٹس پرسن کیلئے یہ شاندار مواقع فراہم کرے گا ۔ اس کی تفصیلات ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔
www.saap.in

تعلیمی نمائش اور روزگار کے مواقع پر 4 روزہ پروگرام انڈوگلوبل ایکسپو کا 20 تا 23 نومبر انعقاد
دی انڈس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام حیدرآباد کے میری گولڈ ہوٹل اور گرین پارک ہوٹل میں 20 نومبر تا 23 نومبر انڈوگلوبل ایکسپو اینڈ Summit کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ اس مقصدی پروگرام کے اشتراک میں OMICS گروپ ، FAPCCI اور TV نے کیا ہے اس تعلیمی نمائش میں فری انٹری ہوگی اور فری کونسلنگ اینڈ گائیڈنس سشن رہے گا اس میں ایک ہزار فارن مندوبین شرکت کریں گے ۔ انڈس فاؤنڈیشن اس چار روزہ تعلیمی ایکسپو میں تعلیم کے ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کی ہے ۔ میری گولڈ ہوٹل اور گرین پارک ہوٹل بیگم پیٹ میں 20 نومبر کی 23 نومبر مقرر ہے ۔ ویب سائیٹ اور ای میل ہے ۔
http://www.indus.org
Email.indus@endess.org

اسکول میں زیرتعلیم طلبہ کو شاندار مظاہرہ پر چلڈرنس ایوارڈس 23 نومبر کو مقرر
چلڈرنس ایوارڈس اسکول میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کو ان کے شاندار مظاہرہ پر تین زمرہ جات میں جواہر بال بھون پبلک گارڈن کے اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم میں اتوار 23 نومبر کو دیئے جارہے ہیں ۔ تعلیمی مظاہرہ پر بال پرسکار دیگر شعبہ جات میں مظاہرہ Achievers Award اور اسکول کا نامزد کردہ بسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ ہے ۔ یہ ایوارڈ ایک سرٹیفیکٹ اور تمغہ پر مشتمل ہوگا اور تلنگانہ ریاست کے ڈپٹی چیف منسٹر ٹی راجیا اور وزیرتعلیم جگدیش ریڈی کے ہاتھوں عطا کیا جائے گا ۔ اس کیلئے دونوں شہر حیدرآباد / سکندرآباد کے اسکول انتظامیہ سے Nomination حاصل کئے گئے اور ان تین زمرہ جات کیلئے 150 طلبہ کو چلڈرنس ایوارڈس عطا کئے جائینگے جو طالب علم تاحال اپنے نام اور فوٹوز داخل نہ کئے وہ 20 نومبر تک ذریعہ ای میل knowledgetest2014@gmail.com روانہ کردیں ۔ اور فون نمبر 040-65552338 پر معلومات حاصل کریں۔
فاصلاتی تعلیم میں یو جی اور پی جی پروگرام
انٹرمیڈیٹ یا (10+2) سطح کامیاب امیدوار مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے فاصلاتی تعلیم میں ڈگری کورس میں بی اے ، بی کام ہے اور پی جی سطح پر یم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ( ریاضی ) ہے جس میں داخلے متعلقہ مضمون میں ڈگری کامیاب امیدواروں کو بغیر انٹرنس ٹسٹ کے دیئے جاتے ہیں ۔ دو سالہ کورس ریگولر کے مماثل ہے یہ کورسس DCE نئی دہلی کے مسلمہ اور منظورہ ہے اور عثمانیہ یونیورسٹی کے CDE کے تحت ہیں داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ کامپلکس لاڈبازار 040-24510012 پر ربط پیدا کریں۔