LASA LAMSA QUIZ – 2014

ایم اے حمید

ہائی اسکول کے طلباء و طالبات کو دوران تعلیم جنرل نالج میں اضافہ اور مستقبل کے مسابقتی امتحانات کی تیاری اور عصر حاضر کی معلومات کے ساتھ ایک مقصدی مسابقتی مقابلہ کے انعقاد کرنے کیلئے دونوں شہر حیدرآباد / سکندرآباد اور رنگاریڈی کے اسکولی طلبہ کیلئے ایک سالانہ کوئیز پروگرام کا آغاز جنوری 1988 ء میں کیا گیا اور اس کو اسپانسر کرنے کیلئے مشہور چائے کمپنی لاسا چائے لمسا چائے کے مینجنگ پارٹنر درویش غیاث الدین نے شخصی دلچسپی لیتے ہوئے اس کا بیڑہ اٹھایا ۔

اور سال 1988 ء سے ہر سال پابندی کے ساتھ ’’ لاسا لمسا کوئیز ‘‘ مقابلہ ماہ جنوری / فبروری میں منعقد ہوتا آرہا ہے ۔ 2012 ء میں 25 سال کی تکمیل پر سلور جوبلی سالگرہ منائی گئی اور الحمد اللہ اس سال 2014 ء میں یہ کوئیز 27 ویں سال میںد اخل ہوچکا ہے اور کوئیز دو دن پہلے دن پریلمنری راؤنڈ اور دوسرے دن فائنل کوئیز تقسیم انعامات منعقد ہوتا ہے اس کوئیز کی یہ منفرد خصوصیت ہیکہ اس میں حیدرآباد / سکندرآباد کے تقریباً تمام نامور اور معیاری اسکولس نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اس میں شرکت بالکلیہ مفت ہوتی ہے ہر شریک طالب علم کو سرٹیفیکٹ اور ترغیبی انعامات دیئے جاتے ہیں ۔ درویش غیاث الدین نے ذاتی اور خصوصی دلچسپی لی ہے ان کے ساتھ ان کے برادر درویش انیس احمد اور نثار احمد شکیل کے علاوہ ان کے ہونہار فرزندان دوریش شاہد ، درویش خالد کی دلچسپی شامل ہیں ۔

اس کوئیز کو معیاری بنانے اور دلچسپ بنانے میں بھرپور تعاون کرتے ہیں ۔ اس کوئیز کی یہ خصوصیت ہیکہ اس میں پرانے شہر کے اسکولس کے طلباء کو خاص طور پر موقع دیا گیا ہے ۔ ابتداء میں یہ کوئیز پرانے شہر کے اسکولس کیلئے الگ اور نئے شہر کے اسکولس کیلئے الگ الگ ہوتے لیکن فائنل کوئیز میں مقابلہ میں توازن برقرار نہ ہونے کی بناء اس کو ایک دن کردیا گیا اور دیگر کوئیز مقابلے جو حیدرآباد / سکندرآباد میں ہوتے ہیں ان میں جن اسکولس کو موقع نہیں ملتا وہ موقع لاسا لمسا کوئیز میں دیا جاتا ہے ۔یہ کوئیز مقابلہ چونکہ لڑکے اور لڑکیوں کیلئے الگ الگ ہوتا ہے اور ہر سال دو اسکولس فاتح رہتے ہیں۔ اس طرح 26 سال میں 52اسکولس کو اس کے فاتح Winners ہونا کا اعزاز حاصل رہا ہے ۔ سلور جوبلی کے موقع پر 25 اسکولس کی رولنگ شیلڈ اور توصیف نامہ دیا گیا ۔ فاتح اسکولس جنہوں نے کوئیز شیلڈ حاصل کی ۔ ان میں حیدرآباد پبلک اسکول ، بھارتیہ ودیا بھون جوبلی ہلز لٹل فلاور اسکول ،

روزری کانونٹ عابڈس ، مدینہ پبلک اسکول ، بوسٹن مشن ہائی اسکول تاڑبن آل سینٹ ہائی اسکول ، سینٹ اینس اسکول ، ہولی میری ہائی اسکول ، آدمس ہائی اسکول ملک پیٹ ، سینٹ انتھونی اسکول ، گیتان جلی اسکول ، نصراسکول ،سنٹرل ہائی اسکول ، مہاتماگاندھی میموریل اسکول ، DAV اسکول ، دوارکا ہائی اسکول ، کیندریہ ودیالیہ ، HPS رامنتا پور کے علاوہ کئی اسکولس ایسے ہیں جنہوں نے اس کو ئیز میں گذشتہ 27 برسوں سے ہر سال پابندی کے ساتھ حصہ لیا ۔ یہ کوئیز کی ایک اور خصوصیت یہ ہیکہ کوئیز کے فائنل کیلئے 6 لڑکوں کی اور 6 لڑکیوں کی ٹیموں کو فائنل کیلئے منتخب کرتے ہوئے فائنل کوئیز اور جلسہ تقسیم انعامات کسی ہوٹل کے کانفرنس ہال میں منعقد کیا جاتا ہے چنانچہ پہلا کوئیز فائنل ہوٹل راجدھانی میں ہوا تھا اس کے علاوہ جن ہوٹلس میں کوئیز فائنل مقابلے ہوئے ان میں ہولڈایمرالڈ ، ہوٹل گولکنڈہ ، ہوٹل پیالیس ہائٹ ، ہوٹل ہرشا ، ہوٹل ووڈ برج وغیرہ شامل ہیں ۔

پروفیسر نریندر ناتھ کوئیز ماسٹر
کوئیز کے انعقاد کیلئے سب سے اہم کام کوئیز ماسٹر کا ہوتا ہے ۔ کوئیز کا آغاز کنوینر ایم اے حمید اور ان کے ساتھیوں طاہر شریف ، انور شریف نے کیا تھا، کوئیز ماسٹر کے فرائض نامور کوئیز ماسٹر اور مینجمنٹ اسٹڈیزکے پروفیسر نریندر ناتھ کے خدمات حاصل کئے گئے جو عثمانیہ یونیورسٹی IPE سے وابستہ ہیں ۔ اس کوئیز کے متعلق پروفیسر نریندر ناتھ نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو جو وہ اسکول میں زیرتعلیم تھے اس وقت سے پابندی کے ساتھ اس کوئیز میں شرکت کرتے ہیں جو پابندی کے ساتھ ہونے والا منفرد کوئیز ہے ۔ کوئیز میں اسکولی بچوں کو ان کے ذہنی سطح کے مطابق دلچسپ سوالات بنانے کا بھی کوئیز ماسٹر کا فن ہے جو اس مقابلہ کے کامیاب انعقاد کا ضامن ہے ۔

سال 2014 ء کا پروگرام 8 فبروری اور 9 فبروری کو مقرر
سال 2014 ء کا 27 واں سالانہ لاسالمسا کوئیز مقابلہ 8 فبروی کو صبح 11 بجے اردو ہال آڈیٹوریم حمایت نگر میں ہوگا جس میں کسی بھی اسکولس کے لڑکے / لڑکیاں حصہ لے سکتی ہیں اس میں تحریری پریلمنری رؤانڈ کے ذریعہ فائنل کوئیز کی ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ فائنل کوئیز اتوار 9فبروری کو دو بجے دن ہوٹل پیالیس ہائٹ عابڈس پرمقرر ہے ۔