Lakhotia انسٹی ٹیوٹ کا سالانہ کارنیول 2014

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : فیشن انٹریر ڈیزائن ٹکسٹائیل ڈیزائن اور ماڈلنگ انسٹی ٹیوٹ لکھوٹیا انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن نے سالانہ کارنیوال 2014 کا جوش و خروش کے ساتھ آغاز کیا ۔ ویسٹ میٹریل جیسے الیکٹرانک ویسٹ ، پلاسٹک بٹنس ، انڈے ، شیلس ، کوکونٹ شیل ، کیاسٹ کی ریل ، میٹل چین ، پائپس ووڈ ، پلپ وغیرہ سے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی ۔ ڈانس ، منفرد ، فیشن شو کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ ڈیزائنر مسٹر ایل آئی ڈی اور مس ایل آئی ڈی 2014 کی سرپرستی میں ملبوسات تیار کئے گئے ۔ اس کارنیول میں تقریبا 350 طلبہ نے سرگرم حصہ لیا ۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹرس مسٹر اظہر اور مسرس عائشہ نے دیگر کے ہمراہ شرکت کی ۔۔