Jr.Engineers Staff Selection Commission مرکزی محکمہ جات میں تقررات

ایم اے حمید
اسٹاف سلکشن کمیشن نے CPWD سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ میں جونیر انجینئر ( سیول ) کے ساتھ جونیر انجینئرس کے دیگر برانچس الکٹریکل اور میکانیکل کیلئے BRO محکمہ / ادارہ اور ان برانچس کے ڈپلوما ہولڈرس امیدواروں کیلئے مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات اور اداروں میں جونیر انجینئرس کے تقررات کیلئے مشترکہ کمبییڈ آل انڈیا اوپن اگزامیشن کا اعلان کرتے ہوئے درخواستیں طلب کیا ہے ۔ SSC اسٹاف سلکشن کمیشن ملک گیر سطح پر مسابقتی امتحان رکھتا ہے اور یہ تقررات کا امتحان 25 مئی کو ملک کے اہم اور منتخبہ مقامات پر رکھا گیا ہے اور امیدوار دو مرحلہ پہلے تحریری امتحان اور انٹرویو رہے گا ۔ امیدوار فارم داخل کرنے سے قبل اس کی مکمل معلومات ، ہدایات کو کمیشن کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں ۔ www.ssc.nic.in

تعلیمی قابلیت ، عمر ، اہلیت
امیدوار کی تعلیمی قابلیت ڈپلوما ان انجینئرنگ تین سالہ کورس جو دسویں کے بعد پالی ٹکنیک اداروں سے کیا جاتا ہے کرنا ہوگا اس کیلئے تین برانچس سیول انجینئرنگ میکانیکل انجینئرنگ یا الکٹریکل انجینئرنگ ہی اہل ہونگے ۔ امیدوار کی عمر 18 سال سے زائد اور 27 سال سے کم ہونی چاہئے اور یہ عمر 01-01-2014 کے مطابق دیکھی جائے گی ۔

فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ
ایک امیدوار صرف ایک ہی فارم داخل کریں ایک سے زائد فارم داخل کرنے پر مسترد کردیئے جائینگے اور فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 28 مارچ 2014 ء رکھی گئی ہے اور آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والے فارمس قبول نہیں کئے جائینگے امتحان میں شرکت کیلئے فیس 100 روپئے رکھی گئی ہے ۔ SC/ST اور خاتون امیدوار Woman کیلئے فیس نہیں رہے گی ۔

فارم آن لائن داخل کریں
فارم کو صرف آن لائن داخل کرنا ہے اور امتحانی فیس 100 روپئے SBI اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے برانچس میں ذریعہ چالان ادا کرتے ہوئے آن لائن رجسٹریشن کروائیں اور فارم کو آن لائن داخل کرنے اور فیس کے چالان کو ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ویب سائیٹ www.ssconline.nic.in، www.ssconline.gov.in ملاحظہ کریں۔ امتحانی مراکز ملک کے اہم شہروں میں ہے ۔ جس میں حیدرآباد بھی ایک مرکز ہے اور حیدرآباد امتحانی مرکز کا کوڈ 8002 ہے ۔ اور آندھراپردیش کے امیدواروں کیلئے جنوبی ہند کے علاقائی دفتر کا پتہ ہے ۔
Regional Director (SR)
Staff Selection Commission
EVK Sampath Building
2nd Floor, College Road
Chennai-600006

امتحان کی اسکیم
جونیر انجینئرس کیلئے اسٹاف سلکشن کمیشن کا یہ مسابقتی امتحان دو مرحلہ میں ہوتا ہے ۔
A. Written Test (500 Marks)
B. Interview (100 Marks)
تحریری امتحان کے دوپرچے ہوتے ہیں۔ تحریری مسابقتی امتحان کے علاوہ 100 نشانات انٹرویو کے رہینگے ۔ امیدوار فارم کی خانہ پُری سے قبل ہدایات ملاحظہ کریں۔

B.Ed انٹرنس ، ایمسٹ اور پالی ٹکنیک انٹرنس کیلئے کوچنگ پروگرام ۔ رجسٹریشن
بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایڈسٹ 2 جون کو ہے جس کیلئے ڈگری کامیاب یا اب ڈگری سال آخر کا امتحان دیئے امیدوار اہل ہیں فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ ایمسٹ 22 مئی کو مقرر ہے اس کیلئے کراش کورس کوچنگ پروگرام رکھا گیا ہے جس کیلئے فارم داخل کرسکتے ہیں ۔ ایس ایس سی کے طلبہ کیلئے انجینئرنگ ڈپلوما کورس میں داخلے کیلئے پالی ٹکنیک انٹرنس ٹسٹ ، پالی سٹ ہوتا ہے ۔ ان انٹرنس امتحانات کی تیاری ، ماڈل ٹسٹ پیپرس کے ساتھ کوچنگ کیلئے طلبہ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر ربط 9390815180 کریں۔

What After SSC ….? کیریئر گائیڈ کی اشاعت
ایس ایس سی کے بعد کیا کریں ۔ کونسا کورس بہتر رہے گا ۔ کالج کا انتخاب کس طرح کیا جائے اور مستقبل کے کورسز اور کیریئر پلاننگ کیلئے ایک گائیڈ What After Scc? انگریزی میں مرتب کی گئی ہے اس میں جنرل ، ووکیشنل ، ٹکنیکل ، پروفیشنل کورسز کے ساتھ کئی شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ جونیر کالجس کے انتظامیہ اور دیگر خواہشمند حضرات ذریعہ ای میل اپنی معلومات ارسال کرسکتے ہیں ۔ ای میل knowledgetest2014@gmail.com
اس کیریئر گائیڈ ہر طالب علم کی ضرورت ہوگی ۔ اور کیریئر کی منصوبہ بندی کیلئے صحیح رہنمائی ہوگی ۔ آئندہ ہفتہ اس کیریئر گائیڈ کی اشاعت عمل میں آرہی ہے ۔