JEST – 2015

JEST جوائنٹ انٹرنس اسکریننگ ٹسٹ IISER پونہ کے زیراہتمام ملک بھر کے اہم اور منتخبہ مقامات پر رکھا جارہا ہے ۔ اس انٹرنس امتحان میں شرکت کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنا ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن کا آغاز یکم نومبر 2014 سے ہوچکا ہے اس کا ویب سائیٹ www.jest.org.in ہے ۔ اس ویب سائیٹ پر تفصیلات کو ملاحظہ کرتے ہوئے فارم آن لائن بھی داخل کرسکتے ہیں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پونہ حکومت ہند کے وزارت فروغ انسانی وسائل MHRD کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے یہ ادارہ جوائنٹ انٹرنس اسکریننگ ٹسٹ 15 فبروری 2015 ء اتوار کو صبح دس بجے تا ایک بجے ملک کے اہم شہروں میں رکھا ہے جس کے ذریعہ Ph.D پروگرام اور انٹگرئیٹڈ Ph.D پروگرام میں داخلے ہونگے جو فزکس ،کمپیوٹرس سائنس اور نیورو سائنس مضامین تک محدود ہیں اس انٹرنس امتحان کے ذریعہ جن اداروں میں Ph.D میں داخلے ملے گا ان میں حیدرآباد کاTIFR – TCIS ہے دیگر اداروں میں HBNI ممبئی ، ICTS بنگلور ، IMSC چینائی اور IISER جو پونہ کے علاوہ بھوپال ، کولکتہ ، موہالی میں ہیں داخلہ ہوگا ۔ اس کے علاوہ قومی سطح کے دیگر 12 ادارے ہیں جو امیدوار Ph.D پروگرام میں داخلے کے خواہاں ہے وہ مذکورہ بالا دیئے گئے ویب سائیٹ پر تفصیلات شرائط ، اہلیت سے واقف ہو کر فارم بھی آن لائن داخل کریں اس کیلئے فیس بھی مقرر کی گئی ہے ۔ اس کو بھی ملاحظہ کریں انٹرنس امتحان JEST – 2015 ملک بھر کے تمام اہم اور منتخبہ مقامات پر دی گئی تاریخ 15 فبروری 2015 ء کو ایک ساتھ صبح دس بجے تا ایک بجے رہے گا ۔

انٹرمیڈیٹ MPC اور BPC امیدواروں کیلئے ایمسٹ دوسرے مرحلے کی کونسلنگ
ایمسٹ 2014 ء کی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ میں سال حال کافی تاخیر ہوئی ۔ اب 27 اکٹوبر کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں Phase کی کونسلنگ اور داخلے 14 نومبر تک مکمل کر لیتے ہوئے 15 نومبر سے کلاسس کا آغاز ہوگا ۔ چنانچہ APSCHE اور تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن ایمسٹ کے ذریعہ انٹرمیڈیٹ MPC اور BPC امیدواروں کیلئے انجینئرنگ اور فارمیسی کی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ شیڈول قطعیت دے رہی ہے اور نومبر کے پہلے ہفتہ میں دوسرے مرحلے کی کونسلنگ جو ویب پر مبنی ہوگی رکھا جائے گی پھر جو انجینئرنگ اور فارمیسی کے میناریٹی کالجس کی علحدہ SW II کونسلنگ کا دوسرے مرحلہ بھی ہوگا ۔ بہرحال نومبر کے پہلے ہفتہ عشرہ میں داخلے مکمل ہوجائے گے ۔ جو امیدوار اس کے منتظر تھے باخبر رہے اور شیڈول کے مطابق کونسلنگ میں شرکت کرتے ہوئے داخلے حاصل کرلیا۔

SSC امتحانی فیس ادخال کی آخری تاریخیں
ایس ایس سی امتحان میں شرکت کیلئے فیس کے ادخال کی آخری تاریخ بغیر جرمانہ کے 5 نومبر مقرر ہے ۔ سال حال صرف اسکول میں زیرتعلیم باقاعدہ / ریگولر / طلبہ ہی کورس میں شرکت کی اجازت ہے ۔ بغیر اسکولی تعلیم کے پرائیویٹ طور پر شرکت کا طریقہ ختم کردیا گیا ہے چونکہ سال حال اسکول کو انٹرنل اسسمنٹ کے 20 نشانات دینے ہے اور بورڈ کا امتحان صرف 80 نشانات کا رہے گا ۔ اس لئے پرائیویٹ طلبہ شریک نہیں ہوسکتے البتہ جو امیدوار ایک ، دو ، تین مضامین میں ناکام ہو ان کو کمپارٹمنٹل طور پر سابقہ طریقہ سے امتحان میں شرکت کی اجازت رہے گی اس طرح اب 5 نومبر بغیر جرمانہ کے آخری تاریخ ہے اور پھر 50 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 15 نومبر اور 200 روپئے کے ساتھ 25 نومبر مقرر ہے ۔ ادارہ سیاست کے زیراہتمام حسب سابق ایس ایس سی کوسچن بنک نئے طریقہ امتحان کی اسکیم کے مطابق جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیرنگرانی تیار کیا جارہا ہے ۔

اوپن یونیورسٹی میں برسرموقع داخلے
BA/B.Com Spot Admission
ڈاکٹر بی ار امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں برسرموقع داخلے Spot Admission کیلئے 5 نومبر تک 15 نومبر تاریخ دی گئی ہے ۔ جو امیدوار انٹرمیڈیٹ کامیاب ہو یا اہلیتی امتحان کامیاب ہو وہ داخلے کے اہل ہونگے ۔ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے ۔ داخلہ کی معلومات اور رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ لاڈبازار 040-24510012 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

اسکولی طلبہ کیلئے چلڈرنس ڈے موقع پر ایوارڈس
اسکول میں زیرتعلیم طلباء طالبات کو چلڈرنس ڈے کے ضمن میں چار مختلف زمرہ جات میں ایوارڈس کیلئے ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نام طلب کئے ہیں ۔اسکول تعلیم میں شاندار مظاہرہ پر بسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ پرسکار ایوارڈ Achievers ایوارڈس ایک خصوصی تقریب میں جواہر لعل بھون آڈیٹوریم پبلک گارڈن میں 23 نومبر کو دے جائے گے ۔ اس کے معلومات کیلئے 65552338 040-پر حاصل کریں۔