WHAT AFTER INTER انٹر میڈیٹ امیدواروں کیلئے مواقع

انٹرمیڈیٹ کے مختلف گروپس MPC,BPC کے ساتھ ایم ای سی ، کامرس ، آرٹس اور سوشل سائنس کے اختیاری مضامین کے امیدواروں کیلئے اعلی تعلیم میں جنرل ڈگری تین سالہ کورس ہے جو ریگولر ، فاصلاتی اور اوپن سسٹم ہے ۔ پروفیشنل کورسز میں ڈی ایڈ ، لا ، BBA کیلئے کسی بھی گروپ کے اہل ہیں اس کے علاوہ دیگر پروفیشنل کورسز کیلئے متعلقہ مضمون کے امیدوار اہل ہیں۔
میڈیسن زمرہ کے پروفیشنل کورسس
ڈاکٹر بننے کیلئے جو پروفیشنل کورس ہوتا ہے وہ ایلوپیتھی میں MBBS ہے اور دانتوں کیلئے BDS بیاچلر آف ڈنٹل سرجری ہے ۔ اس کے علاوہ انڈین سسٹم آف میڈیسن کے تحت جو دیگر میڈیسن کے کورسس ہیں ان میں ہومیوپیتھی کیلئے BHMS ، آیورویدک کیلئے BAMS ، یونانی کیلئے BUMS ، نیچرپیتھی اور یوگا سائنس کیلئے BNYS اور سدھا میڈیسن کیلئے BSMS ہے ۔ اس کے علاوہ حیوانات کیلئے B.V.SC & A.H بیاچلر آف وٹرنری سائنس اینڈ انیمل ہسبنڈری ہے جو اگریکلچرل یونیورسٹی میں ہوتی ہے اس کے علاوہ Bio – Technology کورس ہے ۔
فارمیسی BPC/MPC کے بعد کے کورسس
فارمیسی میں تین کورسس ہیں ۔ تین سالہ D.Pharm ڈپلوما ان فارمیسی چار سالہ ، B.Pharm بیاچلر آف فارمیسی اور چھ سالہ Pharma – D ڈاکٹر ان فارمیسی ہے ۔ ان میں بی فارمیسی اور فارماڈی کیلئے تلنگانہ  میں ایمسٹ ہے جبکہ ڈی فارم ڈپلوما کورس پالی ٹکنیک اداروں میں ہے ۔ اس کیلئے انٹرمیڈیٹ یم پی سی ، بی پی سی امیدوار اہل ہیں۔

اگریکلچر ، ہارٹیکلچر کورسس
اگریکلچر کورسس پروفیشنل میں آتے ہیں ۔ اس کیلئے علحدہ اگریکلچر یونیورسٹی ہے ۔ B.Sc ( اگریکلچر ) ہارٹیکلچر ، اگریکلچر ٹکنالوجی ، فارسٹری اینڈ وائیڈ لائف ہوم سائنس ، فوڈ اینڈ ٹکنالوجی کے ساتھ Fisheries & Aqua Sciences ماحولیاتی سائنس Environmeatal Scieaces اور ہوم سائنس کورس ہیں ۔
Para Medical Courses
پیرامیڈیکل کورسس میں B.Sc نرسنگ ، MLT میڈیکل لیاب ٹکنالوجی ، BPT فزیوتھراپی ہلت کیر مینجمنٹ اینڈ ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن Speech theraphy & Audiotlogy ، Nutrition & Dieteties بصارت کیلئے ڈپلوما کورسس Optometry پیرا میڈیکل زمرے کے کورسس میں داخلے آندھراپردیش میں بغیر انٹرنس امتحان ایمسٹ کے انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات کی بنیاد پر میرٹ کے اعتبار سے ذریعہ کونسلنگ یونیورسٹی آف ہلت سائنس وجئے واڑہ کے تحت دیئے جاتے ہیں اس طرح میڈیسن زمرہ کے تمام کورسس کیلئے علحدہ یونیورسٹی این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس قائم ہے ۔
جنرل اکیڈمک کورسس
انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے ڈگری سطح پر جو جنرل اکیڈمک کورسس BSC میں ہیں ان میں BZC باٹنی ، زوالوجی ، کیمسٹری کے ساتھ Biochemistry مائیکرو بیاؤلوجی ، Genetfics وغیرہ ہیں اس کے علاوہ  B.P.C امیدوار B.A یا B.Com میں بھی داخلے کے اہل ہوتے ہیں ۔
D.Ed اور LAW کورسس
انٹرمیڈیٹ BPC امیدوار ٹیچر ٹریننگ کورس D.Ed میں داخلے کے اہل ہیں جس کیلئے انٹرنس امتحان DEECET ہوتا ہے اور لا کورس میں پانچ سالہ LLB میں داخلے کے اہل ہیں جس کیلئے لاسٹ ہوتا ہے اور ایسے تمام کورسس میں جس میں داخلہ کی اہلیت انٹرمیڈیٹ 10+2 ہوتی ہے اس کیلئے اہل ہیں ۔ لاسٹ کے علاوہ CLAT بھی ہے ۔
دیگر پروفیشنل / ووکیشنل کورسس
دیگر پروفیشنل کورسس جو انٹرمیڈیٹ امیدواروں کیلئے ہوتے ہیں اس میں ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی ، انسورنش ، فیشن ڈیزائننگ ، جرنلزم اینڈ ماس کیمونیکیشن ، ماڈلنگ ، ٹورازم اینڈ ہاسپٹلیٹی مینجمنٹ ، ایر ہوسٹس ، کمرشیل پائلٹ شامل ہے ۔ جنرل گریجویشن میں بی اے ، بی کام ، BSC ریگولر یا فاصلاتی تعلیم یا اوپن یونیورسٹی سے کرسکتے ہیں ۔ انٹرمیڈیٹ کے بعد پانچ سالہ MBA یا MSC ڈیول ڈگری کیلئے بھی اہل ہیں ۔جومختلف سنٹرل یونیورسٹیز میں ہیں ۔  حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی HCU میں MA پانچ سالہ کورس ہے ۔NDA کیلئے MPC امیدوار اہل ہیں۔اس میں نیوی اور آرمی کیلئے دیگر گروپ کے امیدوار اہل ہیں ۔ہر طالب علم اپنے کیریئر کو شاندار بنانا چاہتا ہے اور مستقبل کے اعلی تعلیم کونسی ہے اور کس طرح داخلے کرسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر بننے کیلئے کونسے کورسز ہیں اور کس مضمون کا انتخاب کرنا چاہئے ۔ CA کیلئے کن مراحل سے گذرنا ہوگا ۔ IAS/IPS کیلئے کس طرح تیاری کرنا چاہئے ان کے ساتھ انجینئرنگ / ٹکنالوجی ، مینجمنٹ کمپنی سکریٹری ، جرنلزم ، لا ( قانونی تعلیم ) ، ٹیچر ٹریننگ کورسز ، نرسنگ ، پیرامیڈیکل ، دفاع اور شہری ہوا بازی Aviation سکٹر میں ایرہوسٹس ، Pilot وغیرہ کیلئے ہر سطح پر ایک پروفیشنل کی کیریئر Route کو بتایا ہے ۔ یہ کیریئر گائیڈ مختصر اور معلوماتی اور بہت آسان انداز میں سمجھاتے ہوئے شائع کی گئی ۔ حیدرآباد کے اہم بک اسٹالس کے علاوہ دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے حاصل کرسکتے ہیں۔