INDIAN ARMY ہندوستانی آرمی

انڈین آرمی ( ہندوستانی فوج ) مستقل کمیشن میں (10+2) ٹیکنیکل انٹری اسکیم کے کورس جولائی 2016 میں داخلے کیلئے اعلامیہ جاری ہوچکا ہے اس کیلئے انٹرمیڈیٹ (10+2) معہ مضامین فزکس ، کیمسٹری ، میاتھس کامیاب امیدواروں کیلئے ٹریننگ کورسس کیلئے داخلہ دیا جاتا ہے یہ کورس Basic Military Training اور ٹیکنیکل ٹریننگ کا ہے جس کی میعاد چار سال ہے ۔
تعلیمی قابلیت / اہلیت
ایسے امیدوار جو ہندوستانی شہریت رکھتا ہے عمر 16 سال سے زائد اور 19-1/2 سال سے کم ہونی چاہئے یعنی امیدوار کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 1997 ء سے پہلے کی ہو اور یکم جنوری 2001 کے بعد کی ہونی چاہئے ۔ امیدوار کی تاریخ پیدائش ایس ایس سی / میٹرک کے سرٹیفیکٹ کے مطابق دیکھی جائے گی ۔ جملہ نشستوں کی تعداد 90 ہے ۔ 4 سالہ ٹریننگ کورس کے بعد انڈین آرمی میں لیفٹنٹ رینک کا عہدہ پر ملازمت فراہم کی جاتی ہے ۔ لیفٹنٹ رینک کی تین ٹیکنیکل انسٹی ٹیوشن میں ٹریننگ دی جاتی ہے جس میں CME, MCTE, MCEME اس کے اہم مرکز IMA انڈین ملٹری اکیڈیمی دہرہ دون ہے جہاں ٹریننگ دی جاتی ہے اس ٹریننگ کو NDA اور ACC کے جونیر کیڈر رینک کے مماثل کرتے ہوئے ٹریننگ کی سہولتیں مہیا کی جاتی ہیں ۔
Basic Military Training
MCEME سکندرآباد
ایک سال کی آفیسر ٹریننگ کے بعد تین سالہ ٹریننگ کیلئے MCEME سکندرآباد میں تعلیم اور ٹریننگ دی جاتی ہے اور اس ٹریننگ کی تکمیل کے بعد ڈگری عطا کی جاتی ہے یہ ڈگری دیگر انجینئرنگ ڈگری کے مماثل ہے ۔
ٹریننگ کے تمام سہولتیں مفت دستیاب
داخلے کے بعد ٹریننگ میں تمام تر سہولتیں اور اخراجات کی پابجائی انڈین آرمی کے تحت ہوتی ہے ۔

انتخاب کا طریقہ کار
انتخاب کیلئے سب سے پہلے Shortlisted امیدواروں کیلئے SSB پہلے آؤ پہلے پاؤ اساس پر منتخب کردہ امیدواروں کو انٹرویو کیلئے طلب کرے گا ۔
Stipend / Allowances
امیدواروں کو انتخاب کے بعد ٹریننگ کے دوران ماہانہ 21 ہزار روپئے وظیفہ Stipend دیا جائے گا اور ٹریننگ کی تکمیل کے بعد فوج کے عہدوں کے درجہ بندی کے لحاظ سے مستقل ملازمت فراہم کی جائے گی جو لیفنٹنٹ جس کا پے اسکیل 39 ہزار روپئے اس کے بعد کیاپٹن ، میجر ، لیفٹنٹ کرنل ، برگیڈ ، میجر جنرل ، اس طرح لیفٹنٹ جنرل اور CAOS تک ترقی کے مواقع ہیں ان کا پے اسکیل 90  ہزار روپئے تک ہے ۔ افسران کو چار سال کی تکمیل کے بعد ایک سال تک ماہانہ الاؤنس رہے گا پھر مستقل پے اسکیل دیا جائے گا پھر ترقی Promotion کے مواقع رہے گا ۔ دیگر قواعد /  ضوابط ، رخصت ، ریٹائرڈمنٹ کے فوائد حکومت ہند کے شرائط کے مطابق رہے گا ۔
جسمانی صحت Physical Standard
نہ صرف تعلیمی قابلیت بلکہ ایدوار کی صحت جسمانی ، قد ، وزن ، بصارت ، میڈیکل فٹنس کے مطابق کیا جائے گا ۔ عمر کے لحاظ سے وزن اور قد کا جو پیمانے اس کے مدنظر طبی جانچ کے بعد فٹنس قرار دے کر انتخاب کیا جائے گا ۔
فارمس صرف آن لائن داخل کریں
اس کے فارمس امیدوار تعلیمی قابلیت ، اہلیت اور دیگر قواعد / ہدایات کو دیکھتے ہوئے آن لائن داخل کریں اس کیلئے ذیل کے ویب سائیٹ پر online application کا بٹن کلک کریں۔

www.joinindianarmy.nic.in
امیدوار فارم آن لائن داخل کرنے کے بعد اس کا Printout خود کی دستخط کر کے ذیل پر اسنادات کی اصل اور زیراکس کے ساتھ انٹرویو مرکز SSB بورڈ پر شخصی طور پر پیش کریں ۔ (1) دسویں / ایس ایس سی کا میمو آف مارکس ، برائے تاریخ پیدائش ، (2) انٹرمیڈیٹ ، بارہویں کا میمو آف مارکس ، (3) ID  شناختی کارڈ برائے ثبوت ، فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر رکھی گئی ہے اس کیلئے آن لائن فارمس کے ادخال کا آغاز 20 اکٹوبر سے ہوگا ۔ امیدوار فارم کو آن لائن داخل کرنے سے قبل تمام ہدایات پتہ صحیح طور پر درج کریں اس کیلئے پہلے ویب سائیٹ پر مکمل تفصیلات معلومات ، شرائط سے وقفیت حاصل کریں اور بخوبی ملاخطہ کریں ۔اس کا مکمل پتہ ہے اور ویب سائیٹ ہے ۔

www.joinindianarmy.nic.in
officers selection
DG Rth
West Block – 111
R.K Puram, New Delhi – 110066
TSPSC میں آن لائن رجسٹریشن OTR لازمی
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن OTR لازمی ہے ۔ حیدرآباد تلنگانہ کے 9اضلاع ڈھائی لاکھ امیدوار ابت ک One Time Registration کرواتے ہوئے ID نمبر حاصل کرچکے ہیں جو امیدوار اب تک OTR نہںی کروائے وہ تعلیمی قابلیت خواہ کچھ بھی ہو اپنا ID نمبر حاصل اس کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر ربط کریں۔