IGNOU امتحان کا آج سے آغاز

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے جون 2016 کے لیے ٹرم ینڈ امتحانات کا آغاز یکم جون سے ہوگا ۔ اور اختتام 28 جون کو ہوگا ۔ اگنو ریجنل سنٹر حیدرآباد نے 4 امتحانی مراکز بنائے ہیں جو حیدرآباد میں 3 اور ورنگل میں ایک ہے ۔ ٹرم ینڈ امتحان میں شرکت کے لیے درخواست دینے والے 2,588 اہل طلبہ کو ہال ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ۔ ہال ٹکٹ IGNOU ویب سائٹ ignou.ac.in پر دستیاب ہیں ۔ طلبہ یونیورسٹی ویب سائٹ سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کر کے امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ امتحانی مراکز کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر طلبہ کے پاس ہال ٹکٹ نہ بھی ہو تو انہیں امتحان میں شرکت کرنے کی اجازت دیں تاہم ان کا نام اس سنٹر پر امتحان دینے والے طلبہ کی فہرست میں موجود ہو ۔۔

 

ووکیشنل سمر کیمپ کی اختتامی تقریب
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم ( ایم ڈی ایف) کے زیر اہتمام 45 روز ووکیشنل سمر کیمپ 2016 کی اختتامی تقریب و جلسہ تقسیم اسناد ہفتہ 4 جون کو 10 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ دفتر روزنامہ سیاست عابڈس میں مقرر ہے ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم کریں گے ۔ محمد برکت علی کوآرڈینٹر سمر کیمپ نے بتایا کہ اس سال 13 ویں سمر کیمپ جو دونوں شہروں اور اضلاع تانڈور ، رنگاریڈی ، نظام آباد اور میدک کے مقامات پر منعقد ہوئے جہاں پر طالبات نے ان مراکز میں شریک ہو کر کمپیوٹر کورس ، اسپوکن انگلش ، فزیوتھراپی ، بیوٹیشن ، مہندی ڈیزائننگ ، ٹیلرنگ ، فلاور میکنگ ، موتی ورک ، اسموک ورک ، کینڈل میکنگ کے علاوہ مختلف کرافٹس کی باقاعدہ عملی تربیت حاصل کی ۔ انہوں نے بتایا کہ 125 انسٹرکٹرس کی نگرانی میں اس تربیتی کیمپس میں 1600 سے زائد طالبات و طالبات اور بچوں نے کورس کی تربیت حاصل کی ۔ محترمہ خدیجہ سلطانہ آرگنائزنگ سکریٹری سمر کیمپ نے بتایا کہ ’ سیکھو اور کماؤ ‘ کے پروگرام کے تحت اس سمر کیمپ سے مسلم اور غیر مسلم خواتین وطالبات نے استفادہ حاصل کیا ہے ۔ محمد فرید الدین ، محمد سرور کوآرڈینٹر سمر کیمپ نے مراکز ذمہ داران ، انسٹرکٹرس کے ساتھ طلباء وطالبات جنہوں نے تربیت حاصل کی وہ اس تقریب میں شرکت کریں ۔ تفصیلات 9700088110 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔