ICSE-2016 RESULT آئی سی ایس ای نتائج

ایم اے حمید

ICSE کونسل فار آئی ایس سی اگزامیشن کے تحت ملک بھر میں اور بیرون ممالک میں 2015 اسکولس ملحقہ ہیں جو دسویں سطح کے امتحان  ICSE انڈین سرٹیفیکٹ آف سکنڈری ایجوکیشن منعقد کرتے ہوئے سرٹیفیکٹ جاری کرتا ہے الحاق کردہ اسکولس سے دسویں سطح کے امتحان ICSE میں سال 2016ء میں جملہ 1,68,591 امیدواروں نے شرکت تھی جن میں لڑکوں کی تعداد 92,900 اور لڑکیوں کی جملہ تعداد 79,691 تھی کامیابی کا مجموعی فیصد تناسب 98.54 رہا ۔ اس کونسل / بورڈ کے ملحقہ تمام اسکولس انگلش میڈیم پرائیویٹ انتظامیہ میں ہے ۔ اس نصاب کے ملک بھر میں  کوئی سرکاری اسکول نہیں ہے ۔
ICSE نتیجہ میں سدرن رینج سرفہرست
ملک کے چار علاقائی زون میں جنوبی ہند کا سدرن رینج ICSE کے نتائج میں سرفہرست رہا اور یہاں کامیابی کا مجموعی فیصد تناسب 99.68 رہا جو مجموعی کامیابی کے تناسب 98.54 سے 1.14 فیصد زیادہ ہے ۔ اس میں حیدرآباد / سکندرآباد ، تلنگانہ ، اے پی شامل ہیں ۔ ICSE نصاب کے ملحقہ اسکولس جو اس کونسل کے امتحانات بھی منعقد کرتے ہیں اپنے معیار تعلیم اور شاندار نتائج کا ریکارڈ رکھتے ہیں ۔
مکرم جاہ ہائی اسکول کا ICSE
کا نتیجہ 100 فیصد رہا
کونسل فار آئی ایس سی اگزامیشن کے ملحقہ اسکولس میں پرانی حویلی حیدرآباد کا مکرم جاہ ہائی اسکول ہے جہاں کے دسویں سطح کے امتحان ICSE سال 2016 کا نتیجہ انتہائی شاندار 100 فیصد رہا اور تمام شریک 126 طلبہ کامیاب ہوئے ان میں 21 طلبہ نے میرٹ میں کامیابی حاصل کی جبکہ 80 طلبہ فرسٹ ڈیویژن سے کامیاب ہوئے اور مابقی طلبہ نے سکنڈ ڈیویژن سے کامیاب ہوئے ۔ یہ اسکول محترمہ فخرالنساء فہیم پرنسپل کے زیرنگرانی قابل اور تجربہ کار اساتذہ کے تحت چلتا ہے اور اس کی نمایاں اور منفرد خصوصیت یہ ہیکہ یہ اسکول انتہائی کم فیس پر ماہانہ 450 روپئے اور رجسٹریشن و زائد نصابی سرگرمیوں کی فیس دیگر اسکولس کے مقابلہ نہایت کم ہے ۔ تلنگانہ ریاست کے ICSE اسکولس میں کم فیس میں معیاری تعلیم کی فراہمی سے اس کو منفرد مقام حاصل ہے ۔ جناب میر کمال الدین علی خان سکریٹری مکرم جاہ ٹرسٹ فار ایجوکیشن اینڈ لرننگ نے جن کے زیرسرپرستی یہ اسکول چلتا ہے ۔ اس کامیابی پر پرنسپل صاحبہ ، اسٹاف اور طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسکول اسٹاف کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک کوشش سے اسکول ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ HPS حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ بھی ICSE ہے اور وہاں کا نتیجہ کا بھی 100 فیصد رہا ۔
SSC تلنگانہ کے نتائج 14 مئی کو متوقع
ایس ایس سی تلنگانہ ریاست کا نتیجہ 14 مئی کو جاری کیا جائے گا ۔ اس کے تمام تر تیاریاں بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے مکمل کی ہے ۔ یہ امتحان ریاست کے تمام دس اضلاع میں ماہ مارچ / اپریل میں ہوا تھا اور پرچوں کی جانچ مکمل ہونا اب نتیجہ جاری کیا جائے گا ۔14 مئی کو نتیجہ کے بعد ناکام امیدواروں کو تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کیلئے اڈوانسڈ سپلیمنٹری ( انسٹنٹ ) امتحان بھی رہے گا اور جون 2016 ء میں امتحان میں شرکت اور کامیابی کے بعد اس سال اعلی تعلیم میں داخلے کے اہل ہوتے ہیں ۔ ایس ایس سی کا امتحان دیئے طلبہ کو کامیابی پر اس سال بھی نشانات ، ڈیویژن ، گریڈ کے بجائے CGPA دیا جائے گا جس میں پراجکٹ ( انٹرنل اسسٹمنٹ ) کے 20 نشانات بھی شامل رہے گے اور یہ CGPA ،10/10  رہے گا ۔
تلنگانہ ایمسٹ کے ہال ٹکٹ جاری 15 مئی کو امتحان اور 27 مئی کو نتیجہ
تلنگانہ ایمسٹ جو 2 مئی 2016 ء سے ملتوی کیا جاکر اب 15 مئی کو رکھا گیا ہے اس کے ہال ٹکٹ ویب سائیٹ پر 9 مئی سے ڈاؤن لوڈ کئے جارہے ہیں امتحان کے طریقہ کار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی بائیو میٹرک سسٹم کو روشناس کیا جارہا ہے ۔ OMR شیٹ کی کاربن کاپی کے بجائے اس کو نتیجہ کے ساتھ ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت رکھی جائے گی ۔ نتیجہ 27مئی کو جاری ہوگا ۔ ایمسٹ ( میڈیکل ) کے طلبہ NEET کے خوف کے بغیر پوری یکسوئی کے ساتھ ایمسٹ لکھیں سال حال MBBS اور BDS میں داخلہ ایمسٹ میں ہونے کے توقعات ہیں ایمسٹ کے رینک کیلئے انٹرمیڈیٹ 10+2 کے 25 فیصد اور ایمسٹ کے 160 کے منجملہ 75  نشانات شمار کرتے ہوئے رینک دیا جاتاہے اور کونسلنگ ایمسٹ کے جنرل رینک پر ہی ہوتی ہے چاہے وہ میڈیکل کی ہو یا انجینئرنگ کی ۔ طلبہ تیاری جاری رکھیں ۔
TS-TET کتاب / گائیڈ کی اشاعت ماڈل پیپرس کے ساتھ ٹیٹ کی معلومات
TS-TET تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس اہلیتی امتحان اب 22 مئی کو ہونے والا ہے یہ امتحان 150 سوالات کے 150 نشانات پر مشتمل ہے جو چار تا پانچ مضامین کے 30 – 30 سوالات پر مبنی ہوتا ہے۔ اس کی گائیڈ معہ نیا ماڈل پیپرس اور تلنگانہ کی معلومات کے ساتھ سیاست ٹیٹ شائع کی گئی ہے جو رعایتی قیمت 150 روپئے میں چار مضامین کا احاطہ کرتے ہوئے تیار ہے ۔ دفتر سیاست عابڈس حیدرآباد کے سے حاصل کرسکتے ہیں۔۔TET امتحان 150 سوالات میں بچہ کی نشو و نما و تدریسی مطالعہ ، 30 نشانات اردو 30 ، انگلش 30 ، مشترک ہیں پرچہ I میں ریاضی اور ماحولیاتی مطالعہ 60 اور پرچہ II میں سماجی علم میں 60 اور بی ایس سی بی ایڈ امیدواروں کیلئے ریاضی 30 اور جنرل سائنس 30 نشانات ہیں اور کامیابی کیلئے OC عام زمرہ کیلئے 90 نشانات BC زمرہ کیلئے 75 نشانات لانا ضروری ہے ۔
CA کیلئے انٹرمیڈیٹ معہ CPT کورس
انٹرمیڈیٹ MEC ، کامرس CEC کے بعد CA کیلئے اندرون تین ماہ پہلے مرحلہ کا امتحان CPT ہوتا ہے اس لئے اقلیتی لڑکیوں کیلئے خصوصی ٹریننگ سنٹر شاہ علی بنڈہ پر قائم کیا گیا ہے ۔ ایس ایس سی کا امتحان دیئے طالبات جن کا نتیجہ عنقریب ہے ۔ انٹرمیڈیٹ کورس اور CPT کی معلومات کیلئے تبسم میڈم سے فون نمبر 8978888645 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔اور اضلاع میں ظہیرآباد، نرمل ، عادل آباد میں بھی دستیاب ہے ۔