ICET-2014 & Ed.CET بی ایڈ ، ایم بی اے انٹرنس امتحانات

MBA/MCA میں داخلے کیلئے ICET-2014 ، آن لائن فارمس ادخال کی آخری تاریخ 4 اپریل
یم بی اے اور ایم سی اے میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کا مشترکہ انٹرنس امتحان ICET-2014 میں شرکت کیلئے ڈگری کامیاب یا اب ڈگری سال آخر کا امتحان دینے والے طلبہ اہل ہیں ۔ فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہے اور فارمس آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ اس کیلئے آخری تاریخ 4 اپریل ہے ۔ اس کے بعد 500 روپئے دیرینہ فیس ( جرمانہ ) کے ساتھ آخری تاریخ 15 اپریل ہے ۔ امیدوار فوری 4 اپریل 04-04-2014 تک فارم آن لائن داخل کردیں اس کے انعقاد کی ذمہ داری APSCHE نے کاکتیہ یونیورسٹی کو سونپی ہے اور کنوینر ICET کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل ہے ۔ ریاست کے تمام MBA اور MCA کالجس میں اس انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ داخلے ہونگے امیدوار فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل ہدایات ملاحظہ کریں ۔ آئی سٹ کیلئے رجسٹریشن فیس 250 روپئے ہے جو اے پی آن لائن مراکز پر داخل کرنا ہوگا ۔

آن لائن فارم ادخال کے بعد تصحیح Correction کی سہولت
اگر کوئی طالب علم فارم آن لائن داخل کرنے کے بعد کوئی تصحیح کرنا چاہے یا کوئی غلطی ہوجائے تو اس کیلئے Correction کی سہولت ہے ۔ امیدوار اس کیلئے ویب سائیٹ لاگ اِن کریں www.apicet.org.in اس کے Home Page میں جاکر Help ڈسک سے Camplaint کو Select کریں اور ” Submit Compaint ” میں اپنی غلطی یا Correction کو بتادیں اس طرح Correction کی سہولت سے مدد حاصل کرسکتے ہیں

تاہم امیدواروں کو بار بار مشورہ دیا گیا کہ وہ فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل تمام ہدایات کا بغور مطالعہ کرتے ہوئے تمام کالمس کی صحیح خانہ پُری کریں ۔ چونکہ فارم آن لائن داخل کرنا ہے اور اس کے ساتھ کوئی منسلکات نہیں ہے تو طالب علم اس بات کو ذہن نشین کریں کہ وہ جو اسنادات رکھتا ہے اس کو ہی بتادیں یہ نہیں کہ کوئی سند داخل کرنا نہیں ہے لہذا کچھ بھی لکھ دیں اس سے کونسلنگ کے وقت دشواریوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ امیدوار ذیل کے کالم کو صحیح طو رپر خانہ پُری کریں جس کیلئے کونسلنگ کے وقت ثبوت / اسنادات پیش کرنا پڑتا ہے ۔ ڈگری ہال ٹکٹ نمبر ، تاریخ پیدائش ، ایس ایس سی سرٹیفیکٹ کے مطابق مقامی Local علاقہ ، اسکیم سرٹیفیکٹ ، والدین / سرپرست کی سالانہ آمدنی کا جو دو لاکھ روپئے سے زائد نہ ہو زمرہ بندی ( ذات ) میں SC/ST/BC اور تحفظات کے خصوصی زمرہ جات میں CAP-NCC/PH/SPORT ( ایسک سروس مین )
ICET-2014 اہم تاریخیں شیڈول
تاریخ امتحان ICET-2014
23-05-2014(Friday)
10,00am to 12.30

آن لائن فارمس ادخال کی آخری تاریخ ( بغیر جرمانہ ) 04-04-2014
500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 15-04-2014
2000 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 25-04-2014
5000 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 06-05-2014
دس ہزار روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 19-05-2014
امتحان میں شرکت کیلئے امتحانی مرکز پر وقت سے قبل حاضر ہونا لازمی ہوگی ۔ ایک منٹ تاخیر شرکت کی اجازت نہیں رہے گی ۔ امیدوار ہال ٹکٹ کو بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا ذریعہ پوسٹ نہیں آئے گا ۔ ICET کے امتحانی مراکز ریاست کے 30 مقامات پر ہوگا اور آندھراپردیش کے یہ 30 مقامات ضلع مستقروں کے علاوہ ہیں اور ہر مرکز کا علحدہ کوڈ نمبر یا امیدوار اس کی مکمل معلومات ، تفصیلات کو ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
www.apicet.org.in
www.kakatiya.ac.in

بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ Ed.CET
بی ایڈ میں داخلہ کیلئے کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب یا ڈگری سال آخر کا امتحان دیئے طلبہ اہل ہیں اس کا انٹرنس Ed.CET ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ہوتا ہے جو سال حال آندھرا یونیورسٹی وشاکھاپٹنم کے تحت 2 جون 2014 کو ریاست بھر میں رکھا جارہا ہے ۔ اس میں شرکت کیلئے فارم آن لائن داخل کرتا ہے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے بغیر جرمانہ کے آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 اپریل مقرر ہے جبکہ 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل رکھی گئی ہے آن لائن رجسٹریشن کیلئے ویب سائیٹ پر ہدایات ملاحظہ کرتے ہوئے تمام کالجس کی خانہ پُری صحیح طور پر کریں غلطی ہونے پر بھی Correction کا کالم ہے ہلپ ڈسک کے ذریعہ تصحیح کرنے کی سہولت ہے ۔

B.Ed میں پانچ مضامین اہلیت
بی ایڈ کے میتھاڈالوجی میں پانچ مضامین
-1 سوشیل اسٹڈیزB.A/B.Com اہل
-2 بیالوجیکل سائنس B.Sc(Bio-Sc)
-3 فزیکل سائنس B.Sc(Phy/Chem)

-4 میاتھس B.Sc (Maths), BA Maths, BCA
-5 انگلش B.A (Spl English) , Ma English
امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت اور ڈگری کے مضمون کے مطابق میتھاڈالوجی کے فارمس داخل کریں اس کے مطابق امتحان تحریر کریں اور داخلے اسی اہلیت پر ہونگے امیدوار کی عمر صرف کم از کم دیکھی جاتی ہے جو 19 سال ہے زائد عمر کی قید نہیں اس طرح داخلے کیلئے تعلیمی قابلیت ، اہلیت اور عمر کو ملاحظہ کریں ۔

Ed.CET-2014 امتحانی پرچہ ۔ اسکیم
بی ایڈ کے انٹرنس ایڈسٹ کا سوالی پرچہ 150 نشانات پر مشتمل ہوتا جس میں تین پارٹ ہے اور پارٹ -A 25 نشانات اور پارٹ 25-B نشانات سب کیلئے مشترکہ ہے جبکہ پارٹ "C” 100 نشانات سب کیلئے الگ الگ ہوتا ہے ۔مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔ بی ایڈ کیلئے ایڈسٹ کی فیس بھی اے پی آن لائن مراکز پر داخل کرنا ہے اور اس کا ویب سائیٹ ہے ۔
www.apedcet.org